قارئین! اپریل 2018ء کے عبقری شمارہ کے صفحہ نمبر 23 پر ’’چھ ماہ کا بخار دو دن میں ختم‘‘ کے عنوان سے ایک تحریر چھپی تھی جس کا نسخہ پرنٹ نہ ہوسکا۔قارئین وہ نسخہ نوٹ فرمالیں!۔ھوالشافی:عناب دس عدد‘ سونف ایک چھوٹی چمچ‘ بڑی الائچی پانچ عدد‘ اجوائن ایک چھوٹی چمچ تمام کو ہلکا کوٹ کر رات کو گرم پانی آدھا کلو میں بھگو دیں صبح چھان کر مل کر ہلکا میٹھا یا نہ ملائیں تو کوئی حرج نہیں گھونٹ گھونٹ پئیں‘ چند دن ہفتے‘ ورنہ صرف دو دن میں ہی علاج ہوجاتا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں