مجھے اور میری اہلیہ ہیپاٹائٹس مرض کی تشخیص ہوئی‘ میں بہت پریشان ہوا‘ میں نے سورۂ قریش اول و آخر درودشریف کےساتھ سارا دن باوضو رہتے ہوئے کھلا پڑھنا شروع کردی۔ ابھی میں نے اپنی اوراپنی اہلیہ کی رپورٹ اپنے شہر کے سول ہسپتال سے کروائی ہے‘ میری رپورٹ میں ہیپاٹائٹس مرض نہیں آیاجبکہ میری اہلیہ کی رپورٹ ابھی بھی ویسے ہی ہے جیسے پہلے تھی۔ اب میری اہلیہ نے بھی سورۂ قریش کا وظیفہ شروع کردیا ہے۔ نوٹ: خواتین مخصوص دنوں میں یہ وظیفہ نہ کریں۔ (م۔ف،محمدی پورہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں