محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آج کل خطوط کا دور ختم ہوچکا ہے مگر آپ نے دوبارہ سے اس روایت کو جگایا ہے‘ اسی طرح سے عبادت کا ذوق و شوق ختم ہوتا جارہا ہے مگر اللہ کے حکم سے آپ کے دم سے میرے خیال میں آج گھر گھر میں خواتین فالتو وقت ادھر ادھر ضائع کرنے کے بجائے آپ کی بتائی ہوئی تسبیحات پڑھ رہی ہوتی ہیں‘ یہ میں آپ کو دوسرا خط لکھ رہی ہوں‘ پہلا خط بھی روتے ہوئے لکھا تھا اور یہ بھی روتےہوئے ہی لکھ رہی ہوں‘ فرق صرف یہ ہے کہ پہلے غم سے اور اب خوشی سے روتے ہوئے لکھ رہی ہوں‘ چلتےچلتے عبقری کوگلی میں دیکھنا‘ اٹھانا‘ پڑھنا اتنا فائدہ مند ہوسکتا تھا نہیں جانتی تھی۔ آج یہ حال کہ عبقری کا ایک ایک صفحہ چوم چوم کر پڑھتی ہوں‘ جب تک دیکھ نہ ہوں چین نہیں آتا‘ ہر دم ہرچیز سے باخبر رہتی ہوں۔ بہت زیادہ عبادت گزار نہیں ہوں مگر اب لگتا ہے اللہ تعالیٰ کا کرم ہونےو الا ہے‘ آپ کی بتائی ہوئی تمام تسبیحات پڑھتی ہوں‘ حالانکہ وہ میرے لیے نہیں ہوتی پھر بھی دل کہتا ہے پڑھ لو‘ اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی زندگی دے اور آپ کی ان خدمات کو اور وسیع و عریض کرے‘ آپ کیلئے دل سے دعاگو ہوں۔ میں نے معلوم نہیں کونسے مہینے خط لکھا تھا اپنا مسئلہ پیش کیا تھا اور لکھ کر بھول ہی گئی تھی کہ ’’میرا کونسا جواب آنا ہے‘‘ مگر خدا کو جو منظور ہونا ہوتا ہے وہی ہوتا ہے۔ گزشتہ اگست کو یونہی عبقری خرید لیا پھر ’’آپ کے روحانی مسائل‘‘ جہاں ہوتے ہیں وہ یونہی نظریں دوڑائیں تو میرا نام لکھا ہوا تھا‘ ایسا لگ رہا تھا کسی اچھے میڈیکل کالج میں کی پہلی لسٹ میں میرا نام پہلے نمبر پر آگیا ہو‘ نیچے آپ نے
کا وظیفہ بتایا تھا‘ جب تک کسی چیز کی پابندی نہیں ہوتی مسئلہ حل نہیں ہوتا اور جب پابندی ہوجاتی ہے تو یہ مسئلہ ہوتا ہے کہ کیسے کرپائیں گے مگر اللہ تعالیٰ نے ہمت دی اور پڑھنا شروع کردیا‘ آپ کے بتائے ہوئے طریقے سے تو نہ پڑھ سکی اور نہ ہی اتنی تعداد میں پڑھا مگر پھر بھی مسائل حل ہونا شروع ہوگئے‘ شاید نہیں یقیناً اس کے پیچھے آپ ہی کی دعائیں ہوں گی جو آپ عبقری کے ہر قاری کیلئے کررہے ہیں‘ اللہ تعالیٰ آپ کا بھلا کرے اب حالات پہلے سے بہت بہتر ہیں‘ میرے میاں کاکام دوبارہ سے بہتر ہونے لگا ہے‘ آپ کی دعاؤں سے مزید بہتر ہوجائے گا۔
شکریہ عبقری! شکریہ حکیم صاحب!۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں