Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بزرگ اور کمزور حضرات کیلئے سستا ترین نسخہ جہاں اتنے ٹوٹکے کیے یہ بھی آزمالیں! دونوں ماؤں کو مطمئن رکھنے کا نتیجہ

ماہنامہ عبقری - جون 2018

قارئین! آپ بھی بخل شکنی کریں‘ آپ نےکوئی روحانی‘ جسمانی نسخہ‘ ٹوٹکہ آزمایا ہو اور اس کے فو ائد سامنے آئے ہوں یا آپ نے کوئی حیرت انگیز واقعہ دیکھا یا سنا ہو تو عبقری کے صفحات آپ کیلئے حاضر ہیں‘ اپنے معمولی سے تجربے کو بھی بیکار نہ سمجھئے‘ یہ دوسروں کیلئے مشکل کا حل ثابت ہوسکتا ہے اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ‘ چاہے بے ربط ہی لکھیں‘ صفحات کے ایک طرف لکھیں نوک پلک ہم خود ہی سنوار لیں گے۔

خارش ہر قسم کے لئے بہترین
ناریل کا تیل 4 اونس‘ بورک ایسڈ‘ زنک آکسائیڈ اور گندھک ایک ایک تولہ تیل کو گرم کر کے تمام ادویہ کے سفوف کو باہم ملائیں اور محفوظ کر کے رکھ لیں اور بوقت ضرورت یہ تیل استعمال کریں ا ور قدرت اللہ تعالیٰ کا کرشمہ دیکھیں ۔
حقوق زوجیت خوب ادا ہو:عقر قرحا ‘ سونٹھ ‘ لونگ ‘ زعفران ‘ جاوتری ‘ فلفل دراز ‘ صندل سرخ ہر ایک 2 تولہ ‘ شنگرف مصفی گندھک آدھا تولہ ‘ سار مصفی ہر ایک 4 ماشہ ‘ افیون ایکتولہ سب کو کھرل کر کے گولیاں بقدر ڈیڑھ رتی کی تیار کریں صرف 15 دن استعمال کریں ایک گولی صبح اور ایک گولی شام دودھ کے ساتھ جماع سے پرہیز کریں گرم اور کھٹائی سے بھی پرہیز کریں انشا ء اللہ حق ذوجیت خوب ادا کریں گے ۔
بزرگ اور کمزور حضرات کیلئے سستا ترین نسخہ:اگر کوئی دوست یا بزرگ ہر لحاظ سے طاقت ور ہونے کے باوجود حقوق زوجیت نہیں ادا کرپاتے‘ اس کیلئے سستا ترین نسخہ دے رہا ہوں بوٹی ستیاناسی کے تخم لے لیں‘ پہلے دن صبح نہار منہ ایک رتی ‘دوسرے دن دو رتی اسی طرح استعمال کریں یہاں تک کہ خوراک ایک ماشہ تک پہنچ جائے۔ نوٹ اس سے تجاوز نہ کریں پھر اسی مقدار میں ایک مہینہ استعمال کریں اور پھر وہ کرشمہ آپ خود دیکھیں ۔
برائے سنگ گردہ : سر پھوکہ پونے دو تولہ ‘ نمک سیند ھاسہ ماشہ ‘ حب القلت ماشہ‘ تمام ادویہ کو 3 پائو پانی میں جوش دیں جب نصف یعنی ڈیڑھ پائو رہ جائے تو چھان کر رکھ لیں اور مریض کو 3 دفعہ پلائیں پیشاب کسی برتن میں کرائیں یہ عمل صرف پانچ دن کافی ہے پتھری ریزہ ہو جائے گی ۔ (جہانزیب‘ حیدرآباد)
جہاں اتنے ٹوٹکے کیے یہ بھی آزمالیں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری بیٹی کی آنکھ پر دانہ نکل آیا کسی نے کہا سیندور لگائو۔ کسی نے کہا پستہ ماں کے تھوک میں ملا کر لگا دو‘ بہت ٹوٹکے کیے مگر کچھ نہ ہوا۔ اس دانہ کوگوہانجنی کہا جاتا ہے۔ بہت سارے لوگوں نے کہا کہ یہ ٹوٹکے سے ہی جاتا ہے۔ 30 دن ہوگےیہ نہ ٹھیک ہوا اور دوسری آنکھ پر بھی نکل آیا۔ میں کسی ڈاکٹر کو تلاش کررہا تھا تو رشتہ داروں کےگھر پوچھنے گیا تو ان کے پڑوسی کی بیٹی نے بتایا کہ یہ ٹوٹکہ کریں دیسی لہسن کی سات تریاں چھیل کر ہر توری آنکھ کے دانے پر لگا کر جھاڑو کے تنکے میں پرو دیں اور یہ تنکے باتھ روم میں رکھ دیں۔ ہم نے کہا کہ جہاں اتنے ٹوٹکے کیے ہیں وہاں یہ بھی کر لیتے ہیں تو کرنے سے پہلے مجھے ایک خیال آیا کہ کسی ایسے ہاتھ سے کرواتا ہوں جو برکت والا ہو۔ میں نےیہ بھیٹوٹکے کا حصہ ہی سمجھا ۔ اپنی پھوپھی ساس جو کہ بہت ذکر کرتی ہیں کتنے ہی مہمان آجائیں نماز نہیں چھوڑتیں۔ ہر جمعرات درس پر آتی ہیں۔ان کے ہاتھ سے یہ ٹوٹکہ کروایا۔ دونوں آنکھوں کے 14 تریاں بنتی تھیں۔ ایک تنکے پر 7 توریاں پرونی تھیں۔ اس طرح دو تنکے بنے اور باتھ روم میں لٹکا دیئے۔ دوسرے ہی دن جو دانہ 30 یا 35 دن پرانا تھا وہ پھٹ کر ٹھیک ہونا شروع ہوگیا اور جو دوسری آنکھ کا نکل رہا تھا وہ ادھر ہی بیٹھنا شروع ہوگیا۔
دراصل اللہ تعالیٰ کا امر آگیا تھاکیونکہ جو پہلے ٹوٹکے کیے وہ بھی لوگوں کے آزمودہ تھے ان ٹوٹکوں سے انہیں فائدہ ہوا مگر ہمیں نہ ہوا۔ تو میں جو سمجھا ہوں وہ یہ کہ ٹوٹکے تقریباً سارے ٹھیک ہوتے ہیں ، کرتے رہنا چاہیے، جب اللہ کا امر آئے گا تب کوئی بھی ٹوٹکہ ذریعہ بن جائے گا۔ بظاہر تو ٹوٹکے ایسے ہی لگتے ہیں جیسے یہ ہی ٹوٹکہ دیکھ لیں یہ کوئی بات ہوئی بھلا کہ لہسن باتھ روم میں رکھ دو ، لیکن کام کرگیا۔ سنت سمجھ کر علاج کرتے رہیں‘ اللہ تعالیٰ ہمیں دیکھ رہا ہے تو جب امر بھیجا تو ایک ٹوٹکہ ذریعہ بنا دیا۔ لہٰذا ٹوٹکوں کو غلط نہیں کہنا چاہیے۔ مذاق نہیں اڑانا چاہیے۔ کرتے رہنا چاہیے۔
بچوں کو پیمپرز پہنانے سے پہلے:میری بیٹی کو اکثر پیمپرز پہننے کی وجہ سے ریش ہو جاتے ہیں‘ بازار کی نام ور ٹیوب (کریمیں) لگاتے تو دیر سے فائدہ ہوتا، کسی نے کہا کہ وائٹ ویز لین لگا دو۔ وہ لگا دی تو ایک ہی دن میں 60 فیصد ٹھیک ہوگیا۔ اب ہر دفعہ پیمپرز پہنانے سے پہلے بھی لگا دیتے ہیں اس سے ریش نہیں ہوتے۔
بدلہ لینا ہو تو کیا کریں؟:اگر رشتہ داروں میں کوئی آپ کو ستائے آپ اس سے بدلہ لینے کی طاقت نہ رکھتے ہوں اور چاہتے ہوں کہ وہ آپ سے آکر خود معافی مانگے تو اس کے لئے ایک دعا کریں کہ یا اللہ اس کو نبی پاکﷺ کے عشق کا ذرہ عطا فرما دے۔یقین جانیے! اگر آپ ایسا کرلیں گے تو اگر تو یہ دعا اس کے حق میں قبول نہ بھی ہوئی لیکن آپ کو ایک ایسا سکون ملے گا جو اس کے معافی مانگنے سے بھی نہیں ملے گااور اگر اس کے حق میں دعا قبول ہوگئی تو وہ معافی مانگ لے گا یا اپنی غلطی ضرور تسلیم کرلے گا اللہ کے سامنے اور آئندہ کبھی آپ کو ستانے کی غلطی نہیں کرے گا۔ میں یہ اس لئے دعوے سے کہہ رہا ہوں کہ تقریباً چار سال پہلے جب میرا رزق بھی حرام تھا اور میں صرف جمعہ پڑھتا تھا وہ بھی مجبوراً تو 20 یا 25 دن کے لئے مجھے اللہ نے اپنے محبوبﷺ کے عشق میں مبتلا کیا۔ وہ ایسی چاشنی تھی کہ آقاﷺ کا کوئی بھی تذکرہ آتا تو میری آنکھ نم ہو جاتی۔ اے سی چل رہا ہوتا تو میں جان بوجھ کر گرم کمرے میں سو جاتا اور اے سی سے بھی میٹھی نیند آتی میں وہ کیفیت لفظوں میں نہیں لکھ سکتا۔زلزلہ آیا تو سب ڈر گئے لیکن مجھے کوئی خوف ہی نہ آیا یہ سوچ کرکہ میرے اللہ ہی نے تو زمین ہلائی ہے اور بہت کیفیات تھیں ۔ ایک یہ تھی کہ اپنے رشتہ داروں جن کو میں نے ستایا تھا اکثر سے معافی مانگی اور جو موجود نہیں تھے ان سے معافی نہ مانگ سکا وہ دوسرے ملک تھے رابطہ نہیں تھا تو میں اتنا تڑپتا تھا کہ میں نے ان کو کیوں ستایا ۔ پھر یہ عشق میری کوتاہی کی وجہ سے مجھ سے چھن گیا‘ اس لذت کی تلاش میں مجھے تسبیح خانہ ملا شاید یہ عشق مجھے تسبیح خانہ دلوانے آیا تھا۔ آج 4 سال تقریباً ہوگئے ہیں اس لذت کی تلاش میں ہوں اور انشاء اللہ موت تک یہ تلاش جاری رکھوں گا۔ کبھی تو مل ہی جائے گا۔ (ج‘ فیصل آباد)
یرقان کا نسخہ ارسال کررہا ہوں! ضرور آزمائیے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کو نسخہ جگر یرقان کا ارسال کررہا ہوں۔ھوالشافی:املی چار دانے، تخم مکوہ ایک چمچ، آلو بخارا تین دانے، کاسنی تھوڑی سی، عناب پانچ دانے، زرشک چند دانے ، گل نیلو فر تین پھول‘ان سب اشیاء کو 24 گھنٹے پانی میں رکھنے کے بعد صبح نہار پیٹ پی لیں۔ ان شاء اللہ خیر ہوگی۔شوگر کیلئے:شوگر کے لئے ایک مٹھی میتھرے ایک جگ پانی میں بھگو کر چھوڑ دیں یعنی رات بھر پانی میں رہے پھر وہ پانی پیتے رہیے ان شاء اللہ شوگر ختم ہو جائے گی۔شوگر کے لئے ایک اور نسخہ بھی ہے‘ چیڑ کے درخت کے ساتھ جو کون (جن سے چلغوزے نکلتے ہیں جنہیں ہم ہندکو میں چرٹھی اور کھکھلے کہتے ہیں) لگتے ہیں جب وہ تازہ ہوں مطلب جب وہ کون لگ جائے اور کچی ہو‘ انہیں مٹی کے گھڑے میں 24 گھنٹے ڈال کر رکھ دیں اور اس کا پانی پیتے رہیں تو ان شاء اللہ شوگر ختم ہو جائے گا۔
سردرد کیلئےیہ نسخہ صرف گرمیوں میں استعمال کریں:سر درد کیلئے (یہ نسخہ گرمیوں میں استعمال کرنا ہے کیونکہ یہ ٹھنڈا ہوتا ہے) آدھا پائو اجوائن ، آدھا پائو سونف، گاجر کا پانی نکال کر ان دونوں چیزوں کو اس میں ڈال کر سائے میں خشک کرنا ہے اور پھر پیس کر صبح نہار منہ ایک ایک چمچ روزانہ لیں۔ ان شاء اللہ سر درد کو آرام آجائے گا۔
ہاتھ پائوں سن ہونے کے لئے:اجوائن پانی میں ابال کر دودھ اور شکر ڈال لیں اور نیم گرم پی لیں۔
کینسر اور صدقہ:محترم حکیم صاحب ایک حدیث ہے’’اپنے مریضوں کا علاج صدقہ سے کرو‘‘ایک آدمی کو کینسر کا موذی مرض لگ چکا تھا، جب اس نے یہ حدیث مبارکہ سنی وہ ان الفاظ پر غور کرتا رہا پھر اچانک اس نے سر ہلا یا اور بول اٹھا مجھے اپنے مرض کا علاج صدقے کے ذریعے ہی کرنا چاہیے کیونکہ دنیاوی علاج کا علم تھا جس کا سربراہ وفات پا چکا تھا اور وہ نہایت کسمپرسی کی زندگی گزار رہے تھے، بیماری کے دوران اس کی جمع پونجی خرچ ہوچکی تھی تاہم جو معمولی رقم موجود تھی اس نے اپنے ایک قریبی دوست کی وساطت سے اس گھرانے کو ارسال کی‘ ان پر اپنے مقصد کو واضح کردیا کہ وہ صدقے کے ذریعے اپنے مرض کا علاج کرنا چاہتا ہے۔ لہٰذا مریض کے لئے شفا کی دعا کریں۔ اللہ کے رسولﷺ کی حدیث سچ ثابت ہوئی اور وہ بتدریج تندرست ہوتا گیا اور ڈاکٹر حیران رہ گئے اس کی رپورٹیں اس کی مکمل صحت یابی کا اعلان کررہی تھیں ، صدقہ ایسی چیز ہے اور ہمارے ایک جاننے والے کو کینسر کا مرض ہوگیا تھا ۔وہ سنبل کو پانی میں ابال کر پیتے رہے ان کا مرض ٹھیک ہوگیا۔سُنبل کو پانی میں ابال لیں وہ پک پک کر تھوڑا سا رہ جائے تو پی لیں ، ان شاء اللہ ٹھیک ہو جائے گا۔ (احمد علی‘ مانسہرہ)
دونوں ماؤں کو مطمئن رکھنے کا نتیجہ
مرد اپنی والدہ کا احترام کرے اور اپنے بچوں کو اپنی بیوی کی عزت کرنے کا طریقہ سکھائیں تا کہ دونوں مائیں مطمئن رہیں۔ نبی پاک ﷺ کا ارشادِ پاک ہے کہ جس کا مفہوم ہے۔’’ایک دوسرے کو تحفہ دو‘ تحفہ دینے سے دلوں میں محبت بڑھتی ہے ‘‘یہ کتنا بڑا اور آزمودہ وظیفہ ہے مرد اگر کبھی کبھار ماں‘ بہن‘ بیوی‘ بیٹی کے لیے چھوٹے چھوٹے تحفے جو اُن کی ضرورت کی چیزوں میں سے ہوں لے آئے تو سب کو اک خوشگوار الفت و محبت کا احساس خوش رکھے گا یہ چیزیں کچھ خاص مہنگی نہیں ہوتیں لیکن تحفے کی صورت میں انمول ہو جاتی ہیں اور آپ ایک ذمہ داری بھی ادا کر دیتے ہیں جو کہ ہر حال میںآپ کو ہی ادا کرنی ہوتی ہے ۔ یعنی عام ضرورت کی اشیاء مثلاً ہئیر بینڈ ‘ہئیر پین‘ پنسلیں، پن بچوں کی کاپیاں بہنوں کے پراندے: موزے‘ سکارف‘ ماں کے لیے کھانے پینے کی چیزیں جو وہ دن کو اپنے اور آپ کے بچوں کوپیار سے دیں اور پورے خاندان میں محبت بھی بڑھے اور فضول خرچی بھی نہ ہو ۔والدہ کو کچھ رقم دیں جو وہ اپنے بچوں ‘پوتوں‘ نواسوں پر خرچ کریں کچھ روپے خرچ کے علاوہ خصوصاً بیوی کو دیں جو وہ اپنی مرضی سے خرچ کرے مگر اُسے احساس ہو تاکہ میری بھی کوئی حیثیت ہے ۔میں بھی کسی کی نظر میں قیمتی ہوں میرا بھی کوئی خیال کرنے والا ہے اور بدلے میں وہ اس سے بڑھ کر آپ کی عزت کرےگی آپ کی ضرورتوں کا خیال کرےگی آپ کے بچوں آپ کے خاندان کا خیال کرےگی اور اگر بیچاری کبھی روٹھ جاتی ہے تو منا لینے سے بھی عزت اور محبت بڑھتی ہے ۔ حکیم صاحب ہو سکتا ہے کئی لوگ ان باتوں سے متفق نہ ہوں مگر یہ حقیقت ہے اس کا سامنا پا مردلی اور استقلال سے کر کے معاشرے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر قابو پایا جا سکتا ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کو قرآن و سُنت پر عمل کی توفیق عطا فرمائیں اور اتحاد و اتفاق ایمان کی برکت نصیب فرمائیں۔
ایک وظیفہ میاں بیوی میںمحبت کا جو میں خودکرتی ہوںاور ہر کسی کو بتاتی ہوں وہ ہے ۱) اسے ہر وقت بِلا تعداد بھی پڑھ سکتے ہیں اور جس وقت میاں بیوی میں نا چاقی ہو تو پڑھ کر کسی میٹھی چیز پر دم کر کے کھلا بھی سکتے ہیں‘پڑھ کر پھونک بھی مارسکتے ہیں ‘ گیارہ مرتبہ ‘اکیس مرتبہ‘ تینتیس مرتبہ یا ایک سو ایک مرتبہ جتنی بار چاہیں پڑھ کر پھونک دیں۔ناچاقی ختم محبت بڑھے گے:سورۂ یٰسین کی آیت۔ایک ہی سانس میں 7یا گیارہ دفعہ پڑھ کر میٹھی چیز پر پھونک کر دوسرے فریق کو دیں ناچاقی ختم ہو جائیگی محبت بڑھے گی۔
صرف اکیس مرتبہ پڑھیں جھگڑا ختم:بستر پر جب سونے کے لیے جائیں تو اکیس دفعہ پڑھ لیں تو لڑائی جھگڑا نہیں ہو گا اور باہم محبت ہو گی۔
شوہر ہمیشہ آپ کے ناز نخرے اٹھائے گا:بیوی اگر ہر نمازکے بعد سات سات دفعہ پڑھ لے تو اُس کا شوہر اسے بہت ناز اور عزت سے رکھے گا ۔
سسرال والوں سے تعلقات بہتر رکھنے کیلئے:سسرال والوں سے تعلقات بہتر رکھنے کے لیے ہر وقت پڑھنے کے بہت اچھے نتائج ہیں۔اب اجازت چاہوں گی اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ایک دوسرے کے ساتھ عزت و محبت سے رہنے کی توفیق عطا فرمائیں ‘شوہر کے حقوق بجا لانے کی ہمت دے اور زبان کو کنٹرول کرنے صلاحیت و قوت دے شیطان کو دکھی اور غمگین کرنے کا حوصلہ اور ہتھیار دے آمین (نسرین عالم‘حویلیاں)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 773 reviews.