Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بہن کے فاقے اور ایک عمل نے کایا ہی پلٹ دی

ماہنامہ عبقری - جون 2018

اس سلسلے میں قارئین کی آزمودہ تحریریں ’’ ان کی مشکلات‘ فاقے‘ بے روزگاری‘ بیماری کیسے ختم ہوئی؟ کیسے ایک فاقوں میںمبتلا‘ دولت مند ہوا‘‘ شائع کی جائیں گی۔ آپ بھی اپنا یا اپنے کسی عزیز کا آنکھوں دیکھا واقعہ یا سنا ہوا ضرور لکھیں۔ لاکھوں کا بھلا اورآپ کا صدقہ جاریہ

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘ ؔ’’عبقری کا سلسلہ فاقے ختم‘ عزت برکت اور کیسے ملی‘‘ بہت شوق سے پڑھتا ہوں سچے واقعات پڑھ کر وظائف پر یقین اور بھی بڑھ جاتا ہے۔ آج میں بھی فاقوں سے نجات کا ایک سچا واقعہ جو کہ میری سگی بہن کا ہے لے کر حاضر ہوا ہوں۔ یہ سب مجھے زندگی میں پہلی مرتبہ لکھنے کا موقع ملا ہے امید ہے کہ قارئین عبقری مستفید ہوں گے۔ یہ واقعہ میری سگی بہن جو کہ کراچی کی رہائشی ہیں‘ میری بہن اور شوہر کا سالہا سال سے گھریلو مسئلہ چل رہا تھا‘ لڑائی جھگڑے ہروقت گھر میں رہتے تھے‘ یہاں تک کہ کئی بار علیحدگی کی باتیں بھی ہونے لگیں۔ جب بھی گھر کا خرچہ مانگا جاتا اکثر لڑائی کا سبب بن جاتا‘ بہن میری اکثر یہی سوچتی کہ اگر شوہر ہی خرچہ نہ دے تو میں کہاں جاؤں؟ ایک بیٹا ہے جو پڑھائی کے ساتھ ایک میڈیکل سٹور پر جاتا ہے‘ صرف سات ہزار تنخواہ لیتا ہے۔ دو بیٹیاں ہیں‘ کافی مسائل چلتے رہے‘ آخرکار بہن کی ایک دن اپنے شوہر سے بھرپور لڑائی ہوئی‘ پھر اس دن کے بعد میں اس کے گھر گیا‘ اس کو حوصلہ دیا اور کہا کہ خرچہ سے پریشان نہ ہو جتنا مجھ سے ہوسکا میں تمہاری ہر ماہ مدد کردیا کروں گا۔ ماشاء اللہ میری بہن اور بھانجیاں پانچ وقت کی نماز اور تلاوت قرآن بھی خوب کرتی ہیں‘ میں نے ان سے کہا کہ آپ حضرت حکیم صاحب کا بتایا ہوا وظیفہ

اور اذان کا عمل دل لگا کر پڑھیں‘ اللہ تعالیٰ کوئی سبب بنائیں گے۔ پھر ان کے بیٹے نے دوسرے میڈیکل سٹور پر بھی اپلائی کیا‘ انہوں نے کہا ہم آپ کو فون کردیں گے‘ میری بہن اور بچوں نے گھر کے نیچے والے پورشن میں رہنا شروع کردیا اور میرے بہنوئی نے گھر کا اوپر والا پورشن سنبھال لیا اور بیوی بچوں سے بات چیت سمیت گھر کا خرچہ مکمل بند کردیا۔ گھر کے اندر اورباہر جاتے وقت غصہ کا بھرپور اظہار کرتا۔ میں دو ماہ خرچہ بھیجتا رہا‘ لڑکیوں نے بھی سکول ٹیچر کیلئے اپلائی کردیا۔
اب ہوا یوں کہ صرف دو ماہ کے بعد ہی میری بہن نے اپنے بیٹے سے کہا میرا دل کہتا ہے کہ تم نے جہاں میڈیکل سٹور والے سے بات کی ہے وہاں فون کرکے معلوم کرو۔ میرے بھانجے نے کہا امی کچھ اور ٹھہریں شاید خود ہی فون کرلیں‘ اس کی امی نے کہا نہیں فون کرو مجھے وظیفے (درج بالا جو میں پڑھ رہی ہوں)پر بڑا یقین سا ہورہا ہے اور دل بول رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس وظیفہ کی بدولت ہم پر کرم کردیا ہے‘ گھر میں تنگی اور مفلسی کے باوجود گھر میںسکون آتا جارہا ہے۔ اللہ کا کرنا یوں ہوا کہ اسی شام دوسرے میڈیکل سٹور سے فون آیا کہ آپ نوکری پر آجائیں‘ آپ کاکام دیکھ کر ہم دو دن بعد آپ کی تنخواہ بتائیں گے۔ دو دن بعد اس کے باس نے اس کو اپنے دفتر میں بلایا اور کہا کہ آپ کاکام بہت اچھا ہے اور ہم آپ کی تنخواہ 20 ہزار سے سٹارٹ کرتے ہیں لیکن چھٹی نہ کرنا۔ میری بہن اور اس کے بیٹے نے اتنی تنخواہ کا کبھی خواب میں بھی نہ سوچا تھا ان کا خیال تھا کہ زیادہ سے زیادہ بھی لگائیں گے تو دس ہزار لگادیں مگر بیس ہزار تنخواہ کا سن کر میری بہن کی آنکھوں میں شکر کے آنسو آگئے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو باپ کا متبادل دے دیا‘ تمام گھر والے بہت حیران تھے‘ اس سے بھی بڑی حیرانی اور خوشی کی بات یہ تھی کہ چار دن کے بعد ایک سکول سے دونوں بہنوں کیلئے بھی ٹیچر کی نوکری کی کال آگئی‘ ایک دم گھر کا نظام بدل گیا‘ آج بچیوں کی تنخواہ دو ماہ سےآرہی ہے‘ جو کہ دس ہزار ہے اور لڑکے کی بیس ہزار روپے علیحدہ تنخواہ آرہی ہے‘ ان کا یقین وظائف پر بلند ہوگیا ہے‘ اب سارے بھرپور نماز‘ قرآن اور وظائف کررہے ہیں۔ محترم حضرت حکیم صاحب ان تمام چیزوں کا وسیلہ آپ بنے ہیں‘ کیونکہ آپ نے ہمارے دلعزیز رسالہ عبقری میں یہ وظائف چھاپے ہم نے خود آزمائے خوب فیض پایا اور جس جس کو بھی بتایا اور اس نے یقین اور توجہ سے پڑھے اللہ نے ان کے حالات ایسے بدلے کہ سن کر سچ مچ آنکھیں نم ہوجاتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ پر اور آپ کی ٹیم پر اپنی کروڑوں رحمتیں رکھے اور آپ کا سایہ ہمارے سروں پر قائم رہے۔ آمین!

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 777 reviews.