Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بچپن سے فاسٹ فوڈز اور کولڈڈرنکس کا استعمال‘ صرف بربادی

ماہنامہ عبقری - جولائی 2018ء

آپ کو یقین کرنا ہی پڑے گاکیونکہ سائنس نے ثابت کیا ہے کہ جدید دور کی خوراک ہم کو توانا نہیں بلکہ مزید بیمار کررہی ہے اور بچوں پر اس کے اثرات بڑی حد تک منفی مرتب ہوہے ہیں۔ حال ہی میں ایک ماہر غذا نے بتایا ہے کہ بچوں کی غذا میں کیلشیم کی مقدار دن بدن گھٹ رہی ہے

شب کی سیاہی تیزی سے پھیل رہی تھی، شہر کی بارونق اور مصروف ترین کاروباری سڑک پر ہجوم بڑھتا جارہا تھا۔ بڑے بڑے ہوٹلوں، ریستورانوں اور فاسٹ فوڈ اسٹورز کے بورڈ جگمگا اٹھے تھے۔ آتی جاتی گاڑیوں نے پورے منظر میں گہما گہمی کا نیا تاثر بھر دیا تھا۔ ہنستے کھیلتے بچے اپنے والدین کے ساتھ آرہے تھے۔ کچھ کے ہاتھوں میں غبارے، تو کچھ کے ہاتھوں میں شاپنگ بیگ تھے۔ ادھر کھانا کھانے کے لئے آنے والوں کے ذوق تسکین کی خاطر گویا ڈھیروں مسرتیں انتظار کررہی تھیں۔ کوئی برگر کھا رہا تھا تو کوئی چائینز۔ کسی کے سامنے نہاری کی پلیٹ رکھی تھی تو کوئی بروسٹ کے مزے اڑا رہا تھا۔ میں نے اس پورے نظارے کو غور سے دیکھا۔ مجھے کہیں بھی کسی چہرے پر کسی سوچ کی پرچھائیں دکھائی نہیں دی۔ بچے، بوڑھے اور جو ان یکساں تندہی سے کھانے میں مصروف تھے۔ کوئی نہیں تھا جو میری طرح اس صورت حال کو مستقبل کےتناظر میں دیکھ رہا ہو۔
آپ بھی سوچ رہی ہوں گی کہ آخر اس لمبی تمہید کا کیا مقصد ہے۔ لوگ اگر ہوٹلوں میں کھانا کھا رہے ہیں تو انہیں اس کا حق ہے۔ زندگی کی مصروفیت میں اگر چند خاندان، دوست یا احباب فرصت کے کچھ لمحے بسر کررہے ہیں تو اس میں کیا قباحت ہے۔ مجھے اس بات سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔ زندہ رہنے کے لئے تفریح کی میں بھی حامی ہوں لیکن اگر میں یہ کہوں کہ اس تفریح کا نتیجہ آپ کے بچے کے لئے آئندہ 25 تا 30 برس میں جوڑوں کے درد، امراض قلب اور ٹوٹتی، بکھرتی ہڈیوں کی صورت میں نکلے گا تو کیا آپ میری بات پر یقین کریں گی؟آپ کو یقین کرنا ہی پڑے گاکیونکہ سائنس نے ثابت کیا ہے کہ جدید دور کی خوراک ہم کو توانا نہیں بلکہ مزید بیمار کررہی ہے اور بچوں پر اس کے اثرات بڑی حد تک منفی مرتب ہوہے ہیں۔ حال ہی میں ایک ماہر غذا نے بتایا ہے کہ بچوں کی غذا میں کیلشیم کی مقدار دن بدن گھٹ رہی ہے جس کے نتیجے میں ان کے لئے مستقبل میں، امراض میں مبتلا ہونے کے امکانات بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ کیلشیم کی کمی کسی خاموش قاتل کی طرح ہمارے بچوں کا شکار کررہی ہے لیکن مقام فکریہ ہے کہ اس بارے میں ہمیں تب پتا چلتا ہے جب بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے۔کیلشیم ہمارے اعصاب کو باندھ کر رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ دماغ سے جسم کے مختلف اعضا تک پیغام لے جانے والے عصبیوں کی تشکیل اور زندگی کے لئے بھی ضروری ہوتا ہے۔ اگر کسی طور جسم میں کیلشیم کی مقدار کمی ہو جائے تو اس سے ہمارے جسم کے مختلف افعال بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔ مثلاً دل کا فعل بگڑنے لگتا ہے اور اس کے مسائل سے نمٹنا آسان نہیں ہوتا۔کیلشیم ہمارے جسم میں غذا کے نظام ہضم کے ذریعے جذب ہوتا ہے۔ جسم کے کچھ خاص حصوں میں روزانہ ضرورت کے مطابق کیلشیم جمع ہوتا ہے اور غیر ضروری کیلشیم ضائع ہوتا رہتا ہے۔ یہ ایک مستقل عمل ہے جو تاحیات چلتا رہتا ہے۔ اگر کبھی جسم میں کیلشیم ضائع ہونے کا عمل، کیلشیم جمع کرنے کے عمل سے تیز ہو جائے تو خرابی پیدا ہوتی ہے۔ اس خرابی کا پتا ابتدائی مراحل میںصرف خون کے تجزئیے سے ہی ہوسکتا ہے لیکن عام طور پر لوگ اس سے واقف نہیں ہوتے ہیں اور کیلشیم کے لئے خون کا تجزیہ نہیں کرواتے ہیں۔ حد تو یہ ہے کہ اگر کوئی شخص جوڑوں میں درد کی شکایت کرتا ہے تو کچھ ڈاکٹر کیلشیم کی کمی کے بجائے کسی اور مرض کے علاج پر توجہ دیتے ہیں جس کا اثر بھی یقینا الٹا ہوتا ہے۔
چھوٹی عمر سے ہی فاسٹ فوڈ اور کولڈڈرنکس میں موجود تیزابی اثرات کیلشیم کے اجزاء کو توڑنے کے لئے تیزی سے کام کرتے ہیں۔ ایک اور منفی رحجان جو شہروں میں جڑ پکڑ رہا ہے۔ والدین کی جانب سے بچوں کی بے جا لاڈ پیار اور نازنخرے کا بھی ہے۔ وہ ماں باپ جو نوکری پیشہ ہوں اپنے بچوں کو کم توجہ دے پاتے ہیں تاہم انہیں اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ وہ اپنے بچے کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں۔ اپنی اس خلش کو مٹانے کے لئے وہ بچوں کو من مانی کردیتے ہیں۔
کئی والدین اپنے بچوں کو باہر گھمانے پھرانے کے لئے بھی فاسٹ فوڈ ریستورانوں کی طرف لے جاتے ہیں۔ چونکہ انہیں اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع نہیں ملتا لہٰذا وہ کھانے پینے کے لئے بچوں کو بھی ساتھ لے جاتے ہیں لیکن اس کا سب سے پہلا اثر دودھ کے گلاس پر پڑتا ہے۔
بچوں میں دودھ دودھ کے ناکافی استعمال سے کیلشیم کی مقدار گھٹ جاتی ہے جس کا ردعمل عمر کے آخری مراحل میں سامنے آتا ہے۔ اس عمر میں کیلشیم کی مقدار بڑھانے سے کوئی زیادہ فائدہ نہیں ہوتا کیونکہ یہ نقصان ہونا ہوتا ہے، وہ ہوچکا ہوتا ہے۔ دنیا سے جلد رخصت ہو جانے والوں کی 30فیصد تعداد ہڈیوں کی شکستگی کی بیماری ’’اسٹیوپوروسیس‘‘ میں مبتلا ہوتی ہے۔ اس بیماری میں ہڈیوں میں سوراخ ہو جاتے ہیں اور ان کے جھڑنے کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔ اگر اس دوران ہڈی ٹوٹ جائے تو اس کے جڑنے کا عمل بہت سست رفتاری سے ہوتا ہے جبکہ جوڑوں کے درد کی وجہ سے مریض کو ناقابل بیان حد تک تکلیف برداشت کرنا پڑتی ہے۔عورتوں کو یہ مرض زیادہ کثرت سے متاثر کرتا ہے کیونکہ اس کا تعلق ان کے جسم میں موجود ہارمونز کے نظام سے بھی ہوتا ہے۔ سن یاس کے دوران جب عورتوں کو ایسٹروجن کی مقدار قدرتی طور پر نہیں ملتی ہے تو انہیں اضافی ہارمونز استعمال کرنے پڑتے ہیں لیکن اس کے نتیجے میں ان میں چھاتی کے سرطان کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ لہٰذا بہتر ہے کہ وہ ابتداء ہی سے اپنی غذا میں کیلشیم کی مقدار زیادہ رکھیں تاکہ ان کی ہڈیاں مضبوط رہیں اور ان میں ٹوٹ پھوٹ نہ ہو۔ڈاکٹروں کے مطابق بازار میں کیلشیم کی اضافی مقدار پر مبنی سپلیمنٹس مل رہے ہیں لیکن انہیں جسم میں جذب ہونے میں کافی وقت لگتا ہے چنانچہ سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ کیلشیم کو قدرتی طور پر استعمال کیا جائے۔عام طور پر مردوں اور عورتوں کو روزانہ 800ملی گرام کیلشیم کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ حاملہ عورتوں کو روزانہ 1200ملی گرام کیلشیم درکار ہوتا ہے۔ بچوں کو بھی بالغوں کے مساوی کیلشیم کی ضرورت رہتی ہے۔ اگرچہ جسم کے لئے کیلشیم کی مقدار کا تعین وزن سے بھی ہوتا ہے لیکن چونکہ بچوں میں نشوونما کا عمل جلدی ہوتا ہے لہٰذا وہ کیلشیم کی زیادہ مقدار استعمال کرسکتے ہیں۔عام طور پر ایک گلاس دودھ،دہی کا ایک کپ، ایک اونس پنیر یا آئس کریم کا ایک کپ کیلشیم کی روزانہ مقدار فراہم کرنے کے لئے کافی ہے۔ اس کے مقابلے میں ایک گلاس تازہ اورنج جوس میں صرف 100ملی گرام کیلشیم ہوتا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ بچوں کو ایک کپ آئس کریم سے روزانہ یہ مقدار مل جاتی ہے۔ مگر بہت سی لڑکیاں دودھ کا گلاس اس لئے نہیں پیتی ہیں کیونکہ انہیںموٹاپے کا خطرہ ہوتا ہے۔ ایسی لڑکیاں کم چکنائی والا دودھ استعمال کرسکتی ہیں۔ دودھ میں موجود وٹامن ڈی، جسم میں کیلشیم کو ہضم کرنے میں بڑی مدد دیتا ہے۔ عمر کے ہر حصے میں موجود لوگوں کو دودھ کا ایک گلاس روزانہ پینا چاہیے۔ دودھ کے ایک گلاس میں 150کیلوریز ہوتی ہیں کم چکنائی والے دودھ میں 120کیلوریز ہوتی ہیں۔ اس کے برعکس ایک کولڈ ڈرنگ میں بھی اتنی ہی کیلوریز ہوتی ہیں۔ لہٰذا بہتر ہے کہ ہم ایک گلاس دودھ روزانہ استعمال کرلیا کریں۔تاہم کیلشیم کا زیادہ استعمال بھی نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

اس سے جسم میں زہریلے اثرات پھیل جاتے ہیں جس سے گردوں میں پتھری بھی ہوسکتی ہے۔ اگرچہ یہ مرض قابل تشخیص اور قابل علاج ہے تاہم پھر بھی احتیاط لازم ہے۔ جسم میں کیلشیم کی زیادتی سے ہڈیاں موٹی بھی ہو جاتی ہیں جو کوئی اچھی بات نہیں ہے۔
ڈاکٹر یہ بھی کہتے ہیں کہ موٹے لوگوں کی ہڈیوں پر زیادہ دبائو ہوتا ہے کیونکہ ان کے ڈھانچے پر گوشت کی زیادہ مقدار ہوتی ہے۔ اگر ہڈیاں کمزور ہوں تو پھر گوشت کی زیادہ مقدار سے ان پر دبائو پڑتا ہے جو درد کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔ لہٰذا موٹے لوگوں کو اپنا وزن کم کرنا چاہیے اور اپنی غذا میں کیلشیم کی مناسب مقدار شامل رکھنی چاہیے۔

پوشیدہ باتیں جاننے کیلئے: جوشخص ہر نماز کے بعد سوبار پڑھے یَاعَالِمَ الْغَیْبِ تو اللہ تعالیٰ اس پر پوشیدہ باتیں ظاہر کرے گا۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 797 reviews.