Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نسان کتنے خوش قسمت

ماہنامہ عبقری - جولائی 2018ء

اس سلسلے میں قارئین کی آزمودہ تحریریں ’’ ان کی مشکلات‘ فاقے‘ بے روزگاری‘ بیماری کیسے ختم ہوئی؟ کیسے ایک فاقوں میںمبتلا‘ دولت مند ہوا‘‘ شائع کی جائیں گی۔ آپ بھی اپنا یا اپنے کسی عزیز کا آنکھوں دیکھا واقعہ یا سنا ہوا ضرور لکھیں۔ لاکھوں کا بھلا اورآپ کا صدقہ جاریہ

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! الحمدللہ! ثم الحمدللہ! آپ کے بتائے وظائف کی برکت سے میں بہت ہی زیادہ پرسکون‘ آرام اور خوشیوں میں ہوں۔ اللہ پاک سے دعا کرتی ہوں اللہ تعالیٰ ہم پر ہمیشہ آپ کا سایہ سلامت رکھے‘ اللہ پاک آپ کی نسلوں کو آباد رکھے۔ آمین! محترم حضرت حکیم صاحب! میں کیا بتاؤں‘ آپ کو کون کون سی دعائیں دوں‘ میرے دل میں آپ کے لیے بہت سی دعائیں ہیں‘ آج میں آپ کے بتائے وظائف کی وجہ سے خوشحال ہوں‘ میرے گھر سے فقر ختم ہوگیا ہے‘ میرے گھر میں فقیری اور فاقے اور غربت نے ڈیرے ڈالے ہوئے تھے‘ میں اتنا تنگ تھی کہ لکھ نہیں سکتی‘ چین سکون نہیں تھا‘ ہر روز کوئی نہ کوئی جھگڑا ہوتا تھا‘ دل کرتا کہ بچوں اور شوہر کو ذبح کردوں (نعوذباللہ)‘ شوہر سے ہروقت لڑائی‘ گھر میں ایسا غم ہوتا کہ جیسے کوئی فوتگی ہوگئی ہو‘ مجھے اتنا غصہ ہوتا کہ کانپنا شروع کردیتی‘ زندگی مجھے جہنم نظر آتی‘ دل کرتا خودکشی کرلوں‘ حتیٰ کہ میں اتنی مجبور ہوئی کہ اپنا گھر چھوڑ کر چلی گئی‘لوگوں کے طعنے‘ باتیں سننا پڑیں۔ میکے میں ہمسائی نے تسبیح خانہ کا بتایا‘ یہاں آئی‘ درس سنا‘ آپ نے ایک وظیفہ بتایا حَسْبُنَا اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ یَاوَارِثُ یَانَصِیْرُبس! پھر اس وظیفہ کو میں نے جوش جنون سے کیا‘ پھر تو بس اللہ کا کرم ہوا‘ اب اللہ مل گیا۔ رب کو پکار پکار کر وظیفہ پڑھتی۔ میں نے اس وظیفہ کو پڑھنے میں حد کردی‘ رکاوٹیں تو آتی رہیں مگر میں نے اپنی کوشش جاری رکھی۔ اس وظیفے کا سب سے پہلا فائدہ میرے گھر سے تنگ دستی اور غربت چلی گئی‘ گویا رزق کے دروازے کھلنے لگے اور برکت دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہونے لگی۔
ایک دن بارش ہورہی تھی میں نے اس دوران وظیفے کو رو رو کر پڑھا‘ نجانے میری کیا کیفیت ہوگئی تھی کہ چیخیں مار مار کر وظیفہ پڑھ رہی تھی‘ صحن میں بیٹھی تھی‘ بارش ہورہی تھی‘ آنسوؤں کی لڑیاں جاری تھیں اور میرے ہاتھ اٹھے ہوئے تھے اور وظیفہ زور زور سے پڑھ رہی تھی‘ اچانک مجھے محسوس ہوا کہ میرے دل کا پردہ ہٹا جیسے کہ میرا سینہ کھل رہا ہو‘ پھر محسوس ہوا کہ جیسے میری مدد کے فیصلے اللہ رب العزت نے کردئیے ہیں‘ مجھے یوں لگ رہا تھا کہ میرا پڑھا قبول ہوگیا میری دعائیں قبول ہوگئیں‘ میرے برے دن ختم ہوگئے‘ میرے گھر سے تنگدستی‘ جھگڑے‘ فاقے بارش اپنے پانی کے ساتھ بہا کر لے گئی۔ میں بس آنکھیں بند کرکے وظیفہ پڑھتی جارہی تھی اور مجھے دماغی اور دلی سکون ملتا جارہا تھا۔ مجھے یوں محسوس ہوا کہ میری ساری مصیبتیں اٹھا کر مجھ سے دور کرکے میرے دشمنوں پر ڈال دی گئی ہیں جو میرے دشمن مجھ پر صبح و شام ہر روز کالا جادو کرتے تھے‘ مجھے پاگل کردینا چاہتے تھے‘ میرے شوہر پر جادو کرواتے اورمیرے شوہر مجھے اتنا مارتے کہ میرے جسم پر نیل پڑجاتے تھے‘ مجھے اُن لوگوں نے اتنا ذلیل کیا کہ میں لکھ نہیں سکتی‘ مجھے بچوں‘ بڑوں نے بھی بے عزت کیا‘ مجھے پاگل کہتے تھے‘ کبھی میرے نام سے مجھے نہ بلایا تھا مگر اس دن کے بعد حالات بدلے۔ میرے گھر میں برکات آئیں رزق آیا‘ سکون آیا‘ اس وظیفے سے میں نےدوستی لگالی ہے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں دیوانہ وار پڑھتی ہوں۔ میرے شوہرنے میری قدر اور عزت کرنا شروع کردی ہے‘ میرا بہت خیال رکھتے ہیں‘ بہترین کھاتی اور بہترین پہنتی ہوں‘ گھر میں نعمتیں آنا شروع ہوگئی ہیں۔ جو مجھ پر ہنستے اور طعنے دیتے تھے آج منہ میں انگلیاں رکھ کر میرا گھر دیکھنے آتے ہیں۔ الحمدللہ! میں نے پہلے درس میں ایک وظیفہ سنا‘ بس اسی کو اپنا لیا اور آج بھی وہی میرا وظیفہ ہے بس یقین‘ توجہ اور مکمل بھروسے کے ساتھ پڑھتی ہوں اور خوب پڑھتی ہوں۔ جو مانگتی ہوں جو چاہتی ہوں اللہ تعالیٰ اس وظیفے کے وسیلے سے عطا فرمادیتے ہیں۔ محترم حضرت حکیم صاحب! میرا نام اور شہر پوشیدہ رکھیں اور مخلوق خدا تک میرا یہ پیغام پہنچائیں ۔ (پوشیدہ )

  بال سیاہ کرنے کیلئے میری نانی اماں کا آزمودہ ٹوٹکہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اگر کسی کے بالوں کی نوکیں پھٹیں تو سر کی جلد پر مکھن سے مالش کریں۔ بالوں کو سیاہ کرنا ہو تو لسوڑہ دو تولہ‘ گلاب بنفشہ 12 ماشہ‘ بہیڑے کا چھلکا 12 ماشہ‘مصری آٹھ تولہ‘ پانی تین پاؤ تمام چیزیں ہلکی آنچ پر پکائیں‘ آدھا پانی رہ جائے تو صبح نہار منہ پی لیں‘ دودھ چاول کھائیں‘ نمک استعمال نہ کریں۔ میری نانی اماں کا آزمودہ نسخہ ہے۔ (سندس ریاست‘ کنڈیارو)
  جان لیجئے! آپ کے مسائل کبھی ختم نہ ہوں گے
زیادہ تر لوگ یہ سوچتے ہیں کہ جب ان کے تمام مسائل ختم ہوجائیں گے تب وہ اپنی زندگی کے ارتقاء کا پروگرام شروع کریں گے۔ لیکن یاد رکھیں! مسائل زندگی کا غیرمنقطع حصہ ہیں۔ وہ کبھی ختم نہیں ہوں گے‘ ایک مشکل جائے گی تو دوسری آکھڑی ہوگی‘ یہ زندگی کی فطرت ہے‘ زندگی اس طرح بنی ہے کہ آپ کچھ مسائل کا سامنا کریں اور اس سے ارتقاء کیلئے ضروری سبق حاصلکریں۔ یہ صرف آپ کے ساتھ نہیں‘ ہر ایک کے ساتھ ہے کوئی بھی بغیر مسائل کے نہیں ہے۔ مسائل کو اپنے ارتقاء کے عمل میں رکاوٹ نہ سمجھیں۔ آپ کسی بھی کسمپرسی کی حالت میں ہوں‘ جن شعبوں میں ارتقاء کرسکتے ہیں کرتے جائیں کیونکہ آپ کسی بھی حالت میں ہوں‘ ارتقاء کرنے کے کچھ دروازے آپ کیلئے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔ کوئی بھی شخص وہ چاہے کتنا بھی بھولا کیوں نہ ہو اس کے تمام دروازے کبھی بند نہیں ہوتے۔ یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ دنیا میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں جو آپ کے دل کی قوت سے زیادہ قوت ور ہو اور حل نہ ہوسکتا ہو۔ یہ زندگی کا عام تجربہ ہے کہ جب مسائل آتے ہیں ان کے ساتھ ان کے حل یا ازالے بھی آتے ہیں۔ ہمارے اوپر ہماری صلاحیت اور ذرائع سے زیادہ بوجھ کبھی نہیں ڈالا جاتا ہمیں اتنے ہی مسائل دئیے جاتے ہیں جن سے ہم نمٹ سکتے ہیں۔ اگر ہم اپنے مسئلہ کو اپنے خدا کے سامنے بھی کھلے دل سے رکھنا سیکھ لیں‘ تو ہر ایک مسئلہ کا مناسب حل اور بھی جلد مل جائے گا۔ کوئی یہ سوچے کہ اس زندگی میں مسائل کبھی نہ آئیں تو اس کی زندگی بڑی آرام دہ ہوجائے گی۔ یہ ایک نادانی ہے‘ اسے تسلیم کرکے چلیں کہ زندگی میں ہمیشہ اتار چڑھاؤ اور غیرمتوقع حالات آتے رہیں گے۔ آپ کو کسی بھی حالت کیلئے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔ اس لیے آپ مسائل کا استقبال کرنا سیکھ لیں تو آپ کے اوپر ان کی گرفت اور اثر کم ہوجائے گا۔ آپ کو یہ بھی محسوس کرنا چاہیے کہ خدا کے ذریعے آپ کو جو آرام دئیے گئے ہیں‘ ان کے موازنے میں مسائل کچھ بھی نہیں‘ زندگی کے آرام اور عیش کا سکھ لیتے ہوئے آپ نہ خدا کا شکر ادا کرتے ہیں اور نہ یہ پوچھتے ہیں کہ یہ آرام کیوں دئیے گئے لیکن مسائل اور مشکلات کے سامنے ہم اتنے پریشان ہوجاتے ہیں کہ خدا سے بار بار شکوہ شکایت شروع کردیتے ہیں‘ کیا یہ ایک بے دلیل حقیقت نہیں۔ اگر آپ اللہ تعالیٰ سے ملنے والی نعمتوں کا شکر ادا کرنا شروع کردیں تو مسائل کا اثر اپنے آپ کم ہوجائے گا۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 825 reviews.