محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایک ٹیچر ہوں‘ رسالہ عبقری پڑھتا رہتا ہوں‘ کافی فائد ہ ہوا‘ دوسروں کو بھی بتایا ان کو بھی فائدہ ہوا‘ اسی وجہ سے آپ کی تحریروں پر یقین سا پیدا ہوگیا ہے۔میرا ایک بھتیجا ہے دو تین دن سے اس کو دائیں بازو میں شدید درد تھاگھر میںجو مالش وغیرہ موجود تھی استعمال کی لیکن ذرا بھر بھی فرق محسوس نہیں ہوا۔ ایک شام اس کے والد ڈاکٹر کے پاس بھتیجے کو لے جانے کیلئے تیار بیٹھے تھے اور بھتیجے نے شدید درد کی وجہ سے بازو کو دوسرے ہاتھ سے تھاما ہوا تھا میں نے پوچھا کیا ہوا‘ کہنے لگا: دو تین دن سے بازو میں شدید درد ہے‘ ڈاکٹر کے پاس جارہے ہیں‘ میں نے کہا: میرے پاس ایک ٹوٹکہ ہے وہ آزماتے ہیں‘میں نے اپنے بھائی (اس کے والد) کو کہا کہ آپ ایک منٹ کیلئے بیٹھ جائیں اور بھتیجے کو کہا کہ تم چھوٹا پیشاب کرنے جاؤ اور پیشاب کرنے کے بعد اس درد کا تصور کرکے تھوک دینا‘ تمہارا درد ٹھیک ہوجائےگا۔ ابھی سب وہیں کھڑے تھے میں نے اس کو ٹائلٹ بھیجا‘ جب وہ واپس آیا تو اتنا خوش تھا ۔ کہنے لگا: چاچو درد تو بالکل نہیں ہے‘ ایسا لگتا ہے کہ درد ہوا ہی نہیں تھا۔ سب گھر والے حیران بھی تھے اور خوش بھی تھے۔
مشاہدہ نمبر2: میں اپنے کزن کے پاس بھکر کسی کام کے سلسلے میں ملنے گیا‘ حال احوال پوچھنے کے بعد بتایا کہ چند دن ہوئے ہیں بخار نہیں اتر رہا‘ ہلکا ہلکا ضرور رہتا ہے۔ شام کا وقت تھا میں نے کہا رات کو جب پیشاب کرنا تو اس بخار کا تصور کرکے ٹائلٹ میں تھوک دینا۔میری بات سن کر وہ پہلے تو ہنسا مگر میرے اصرار پر خاموش ہوگیا۔ میں یہ بات کہہ کر گھر لوٹ آیا۔ صبح دس بجے کے قریب اس کا مجھے فون آیا اور کہا کہ کہیں باہر گھومنے چلتے ہیں میں اس کے پاس گیا تو بالکل تیار اور فریش بیٹھا تھا میں نے پوچھا تو کہنے لگا: یار تمہارا ٹوٹکہ تو کام کرگیا میں نے رات کو دوائی بھی نہ کھائی اور صبح بھی‘ بخار بھی اتر گیا ہے اور طبیعت بھی فریش ہے‘ لگتا ہے بخار ہوا ہی نہیں تھا۔ ایک اور مسئلہ بھی ان کے ساتھ اور وہ یہ تھا کہ رات کا کھانا کھانے کے بعد سونے کے دوران اس کو قے اور متلی وغیرہ کی شکایت تھی میں نے کہا اس پر بھی یہی آزمائیں یقین کریں وہ کہنے لگا کافی عرصہ سے اس کیلئے ادویات کھارہا ہوں اور تمہارے اس ٹوٹکے نے مجھے آرام سے سونا نصیب کرادیا۔ حکیم صاحب آپ کو دوبارہ یاد کرادوں یہ اس کے مسائل کافی عرصہ سے تھے اور وہ ان کا علاج کروا کروا کر تنگ آچکا تھا اور اس چھوٹے سے ٹوٹکے نے اس کی زندگی آسان کردی۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ہر میدان میں کامیابیاں نصیب فرمادے۔ آمین! (عبدالماجد‘فیصل آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں