Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جنات کی شرارتوں نے نیم پاگل بنادیا

ماہنامہ عبقری - جولائی 2018ء

رات کو چھت پر ہم لوگ سوئے تو ہماری چاروں چارپائیوں کے چاروں طرف بھاگنے‘ بولنے‘ ہنسنے اور پیٹھ پر اونچی اونچ تھپکیاں دینے کی آوازیں آتی رہیں اور بچے ساری رات چیخیں مار مار کر روتے رہے‘ دوسری رات بھی ایسے ہی غرض چار پانچ راتیں ایسا ہی ہوتا رہا

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عرصہ بیس سال سے مجھ پر جادو‘ بندشیں وغیرہ ہیں‘ تو اکثر عامل حضرات میرا بڑا گوشت‘ چھلہ‘ فوتگی والے گھر جانا بند رکھتے ہیں‘ مگر مجبوری میں جانا بھی پڑتا ہے خاص طور پر خاص عزیزوں کی فوتگی پر جانا مجبوری ہے۔کچھ سال پہلے میری سگی پھپھو فیصل آباد میں فوت ہوگئیں مجھے جانا پڑا‘ واپسی پر میں‘ میری ہمشیرہ اور ایک رشتہ دار خاتون ساتھ تھیں‘ گھر آکر میرے شوہر کہنے لگے کہ ہمشیرہ کوڈرائیور کے ساتھ بھیجنا اچھا نہیں لگتا‘ میں خود اسے چھوڑ آتا ہوں‘ میرے بچے بھی ساتھ تیار ہوگئے کہ چلو گاڑی میں سیر وغیرہ ہوجائے گی‘ چھوٹے بچوں کوتو بہانا چاہیے ہوتا ہے‘ میرے میاں پوچھنے لگے کہ تم اکیلی گھر میں ہو‘ تمہیں ڈر تو نہیں لگے گا‘ میں نے کہا آپ بے فکر ہوجائیں‘ میں آج تک کبھی ڈری ہوں جو آج ڈر جاؤں گی۔ خیر وہ چلے گئے‘ رمضان المبارک کا مہینہ تھا اور مغرب یا شاید عشاء کے بعد کا وقت تھا میں صحن میں چارپائی پر لیٹی تھی‘ باقی چارپائیاں ساتھ بچھی تھیں۔ اچانک میری چارپائی کے نیچے جیسے کسی نے دو تین بار زور سے ہاتھ مارا تو میں ایک دم سے اٹھی اور اٹھ کر دوسری چارپائی پر لیٹ گئی وہاں بھی ایسے ہی ہوا پھر کمروں میں سے مجھے ایسے آواز آئی جیسے پرانی طرز کےمکانوں کی برتنوں والی پڑچھتی جس پر برتن ترتیب سے جڑے ہوتے تھے ایسے ہی مجھے تانبے کے برتنوں کی کھنک محسوس ہوئی حالانکہ ہمارا کچن باکسز والا بنا ہوا ہے اور برتن بھی ایسے رکھے ہیں آپس میں ٹکرانے کا زیرو فیصد بھی امکان نہیں ہے۔
ابھی میں آواز سن ہی رہی تھی کہ ایک دم کسی نے پھر چارپائی کے نیچے سے ہاتھ مارا تو میں نے اونچی آواز میں کہا: اللہ کے بندو! میں کوئی تمہیں تنگ کررہی ہوں یا چھیڑ رہی ہوں یا تمہارے ساتھ کوئی زیادتی کررہی ہوں جو تم مجھے تنگ کررہے ہو‘ جب میں تمہیں کچھ نہیں کہتی تو تم مجھے کیوں تنگ کررہے ہو تو آواز آنا بند ہوگئی‘ خیر رات کو میرے شوہر اکیلے صحن میں سوتے تھے میں اور میرے تینوں بچے اوپر چھت پر سوتے ہیں‘ رات کو چھت پر ہم لوگ سوئے تو ہماری چاروں چارپائیوں کے چاروں طرف بھاگنے‘ بولنے‘ ہنسنے اور پیٹھ پر اونچی اونچ تھپکیاں دینے کی آوازیں آتی رہیں اور بچے ساری رات چیخیں مار مار کر روتے رہے‘ دوسری رات بھی ایسے ہی غرض چار پانچ راتیں ایسا ہی ہوتا رہا میں تو ساری ساری رات جاگ جاگ کر نیم پاگل سی ہوگئی‘ پانچویں دن میں نے صبح بچوں کوناشتہ بنا کردیا اور عبقری میگزین کھول کر بیٹھ گئی‘ عبقری کھول کر میں مجھے یاقہار کی طرف مائل ہوئی‘ رات کو سونے سے پہلے میں نے چار بار ہی پوری قوت کے بدنی اور یقین کی قوت کے ساتھ یاقہار پڑھا اور ساری رات ہم سکون کی نیند سوئے اور آج تک دوبارہ ایسا مسئلہ نہیں ہوا۔ (ف، شورکوٹ)
میاں کی نوکری چھوٹ گئی تو موتی مسجد گئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے میاں کی نوکری چھوٹ گئی‘ جس کی وجہ سے میں بہت پریشان تھی‘ میں رسالہ میں علامہ لاہوتی پراسراری کا مضمون جنات کا پیدائشی دوست بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ اس میں ایک مرتبہ موتی مسجد کے بارے میں تفصیل سے پڑھا‘ ان دنوں میاں بیروزگار تھے‘ میں ان کی نوکری کی بحالی کیلئے موتی مسجد میں گئی وہاں جاکر نوافل ادا کیے‘ بہت سکون ملا‘ اللہ رب العزت سے خوب دعائیں مانگیں۔ اس کے علاوہ میں دو انمول خزانہ پڑھتی ہوں۔ میرے شوہر ابھی کل ہی مجھے بتارہے تھے کہ میری نوکری کے اسباب بننا شروع ہوگئے ہیں جلد ہی مجھے ایک اچھی فرم میں نوکری کیلئے کال آجائے گی۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ (ج۔ش‘ شیخوپورہ)
وظائف پڑھے اللہ نے مشکلات آسان کردیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ اس میں موجود وظائف خاص طورپر علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے بتائے وظائف پڑھتی ہوں‘ اللہ تعالیٰ کا کرم ہے اللہ تعالیٰ نے میری مشکلات آسان کردی ہیں۔ اب میں گزشتہ 47 دن سے یاقہار صبح وشام گیارہ تسبیح اول و آخر سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ رہی ہوں۔ مجھے یاقہار پڑھنے سے بہت سکون مل رہا ہے۔ ہروقت بے چینی‘ گھبراہٹ‘ گھر میں لڑائی جھگڑے ختم ہورہے ہیں۔ (عذرا بیگم‘کراچی)
لڑائی جھگڑے‘ ناچاقی بالکل ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی پوری ٹیم کو تاقیامت ہمارے سروں پر قائم و دائم رکھے اور عبقری کی ترقی میں آنے والی تمام رکاوٹوں اور مشکلات اپنے رحم وکرم سے دور فرمائے۔ آمین ثم آمین۔ محترم حکیم صاحب عبقری کو ہر ماہ باقاعدگی سےپڑھتی ہوں۔ میں نے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے مضمون جنات کا پیدائشی دوست میں سے کلمہ طیبہ کا وظیفہ پڑھا‘ بہت اچھا لگا اور پھر کلمہ طیبہ کا وظیفہ شروع کردیا۔ یعنی سارا دن کھلا لا الہ الا اللہ پڑھنا ہے جب ایک یا دو تسبیح ہوجائے تو محمدرسول اللہ پڑھ کر پھر لا الہ الا اللہ پڑھنا شروع کردینا ہے اور اس کا ایک نصاب مکمل کرنا ہے‘ (ایک نصاب ستر ہزار کا ہے)۔ چند ہی دن گزرے تھے کہ ہمارے گھر میں آپس کی لڑائی جھگڑے ختم ہوئے‘ گھرمیں خوشحالی آئی اور دل کو‘ ذہن کو عجب سا سکون ملا ہے۔ (سائرہ کلثوم‘گجرات)

  شربت ہیپاٹائٹس نجات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہیپاٹائٹس جیسے موذی مرض کے علاج کیلئے یہ شربت آزمودہ ہے۔ ھوالشافی: صندل سفید دو تولہ‘ گاؤزبان پانچ تولہ‘ گل گاؤزبان دو تولہ‘ گل بنفشہ دو تولہ‘ گل نیلوفر دو تولہ‘ گل آڑو سہ دو تولہ‘ زرشک پانچ تولہ‘ سونف پانچ تولہ‘ املی تین تولہ‘ آلوبخارا پانچ تولہ‘ جڑسونف تین تولہ‘ کاسنی پانچ تولہ‘ جڑ کاسنی تین تولہ‘ الائچی چھوٹی دو تولہ‘ بادام گری ایک پاؤ‘ صندل سرخ دو تولہ۔ان تمام اشیاء کا روایتی طریقے سے شربت تیار کریں۔ اس کے علاوہ اندر جو ایک تولہ‘ جوکھار ایک تولہ‘ قلمی شورہ ایک تولہ‘ طباشیر انڈیا ایک تولہ۔ ان چار اشیاء کو پیس لینا ہے دو ماشہ نہار منہ درج بالا شربت کے ساتھ لیں۔ اس کے علاوہ سارا دن تین سے پانچ مرتبہ صرف شربت دو چمچ ایک کپ پانی میں مکس کرکے پینا ہے۔ آزمودہ ہے۔ (کوکب شریف‘ کراچی)
  قبض کے مریض متوجہ ہوں!
رات کو سوتے وقت اگر آلوبخارے کے دس دانے کھائے جائیں تو صبح کو اجابت صحیح ہوتی ہے اس کے علاوہ نیند کی کمی کے مرض میں آلوبخارے کا استعمال بہترین ہوتا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 828 reviews.