Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شادی کرنی ہے مگر ڈرتا ہوں | اعصابی اور جسمانی تھکاوٹ کا علاج | مثانے میں زخم او ر گردوں میں سوجن | بے اولادی نے مایوس کردیا ہو تو

ماہنامہ عبقری - اپریل 2019ء

شادی کرنی ہے مگر ڈرتا ہوں: میری عمر27 سال ہے‘ میں نے خود پر بہت ظلم کیا ہے‘ انتہائی شرمناک کبیرہ گناہوں میں ملوث رہا ہوں‘ اب بہت کمزوری‘ گھٹنوں میں درد‘ معدہ بالکل کام نہیں کرتا‘ پیٹ میں گیس‘ کبھی موشن‘ کبھی قبض اس کے علاوہ گلے میں ہروقت نزلہ زکام کا ہونا‘جب تھوک نکالتا ہوں تو نزلہ کا رنگ سبز نہیں سفید ہوتا ہے‘ اس کے علاوہ منہ میں کبھی چھالے اور چھوت والی الرجی بھی ہے۔ بہت علاج کئے مگر صرف وقتی فائدہ‘ چھاتی میں درد اور سانس بھی پھولتا ہے۔ شادی کرنی ہے مگر اب ڈر بہت لگتا ہے۔ میری بے راہ روی نے مجھے برباد کرکے رکھ دیا ہے۔ زندگی سے مایوس ہوچکا ہوں۔ اللہ تعالیٰ ہر نوجوان کو ایسی برائیوں سے بچائے۔ مجھے کوئی علاج بتائیے۔ جزاک اللہ۔ (ن۔ش)
مشورہ:پہلے تو سچے دل سے توبہ کریں اور دوبارہ ایسے دوستوں اور بُری صحبت سے خود کو حتیٰ الامکان بچا کر رکھیں‘ دینی کتب کا مطالعہ کریں‘ نماز باقاعدگی سے ادا کریں اور خاص طور پرنماز فجر کبھی بھی قضا نہ ہو۔ نماز فجر کی ادائیگی کے بعد کسی قریبی پارک یا کھلی فضا میں کم از کم دو سے تین کلومیٹر پیدل چلیں۔
دوا کے طور پر آپ عبقری دواخانہ کا ’’نوجوان روگ کورس‘‘ چند ہفتے چند مہینے مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ اس کے ساتھ ’’جوہرشفاء مدینہ‘ اور سترشفائیں‘‘ عبقری دواخانہ سے منگوا کر لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں۔
بازو سے درد جانہیں رہا: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے بازو سے درد نہیں جارہا‘ سارے ڈاکٹروں کو چیک کرواچکی ہو‘ وہ پین کلر دیتے ہیں کھالیتی ہوں مگر پھر بھی رات رات بھر سو نہیں سکتی۔پہلے تسبیح خانہ میں ہر جمعرات درس سننے آتی تھی مگر اب تکلیف اتنی ہے کہ تسبیح خانہ آکر درس سنا نہیں جاتا جس کی وجہ سے بہت پریشان ہوں‘ ہروقت روتی رہتی ہوں‘ دو سال سے زیادہ کا عرصہ گزرچکا ہے۔ خدارا مجھے کوئی دوا یا نسخہ بتائیے تاکہ مجھے اس اذیت سے نجات مل سکے۔ (شہناز ناصر‘ لاہور)
مشورہ:آپ عبقری دواخانہ کی ’’سترشفائیں‘‘ معجون منگوائیں اور ہر دو گھنٹے کےبعد چنے کے برابر کھائیں‘ طبیعت کے مطابق خوراک میں کمی بیشی کرسکتی ہیں۔ ان شاء اللہ تین سے چار ڈبیوں کے بعد آپ کے بازو کا درد ختم ہوجائے گا۔ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال جاری رکھیں۔
مثانے میں زخم او ر گردوں میں سوجن: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! بندہ کچھ عرصہ پہلے گردے میں پتھری کے مرض کا شکار تھا‘ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پتھری نکل گئی لیکن اب مسلسل ایک سال سے چھوٹے پیشاب کا مشکل اور جلن کے ساتھ آنا‘ سوزش کا محسوس ہونا‘ مثانے میں زخم اور گردوں میں سوزش‘ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گردے میں چھوٹا سا زخم ہو کیونکہ پیشاب کے بعد تھوڑی پیپ بھی نکل آتی ہے۔(ع۔ا، اٹک)
مشورہ:آپ عبقری دواخانہ کی دوا ’’گردے فیل شفاء‘‘ اور ’’پتہ پتھری شفاء‘‘ لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں اس کے علاوہ اگر مثانہ میں پتھری رک جائے اور تکلیف زیادہ ہورہی ہو تو مریض کو سینے کے بل لیٹا کراسے کہیں کہ وہ اپنے پاؤں اوپرآسمان کی طرف اٹھائے اوراُس کی پیڑو کی ہڈی پر گرم پانی ڈالیں اور نیچے سے اوپر کو ملیں تو اس طرح مریض کو پیشاب کُھل کر آئے گااور رکا ہوا پیشاب جاری ہوجائے گا۔
اعصابی اور جسمانی تھکاوٹ: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے چند مسائل ہیں جن کا حل چاہتا ہوں۔ اعصابی اور جسمانی تھکاوٹ اورتناؤ محسوس کرتا ہون‘ جسم میں خصوصاً پاؤں میں جلن محسوس ہوتی ہے‘ کاروبار میں رکاوٹ اور نقصان ہورہاہے‘ مقاصد سے دوری‘ شادی و منگنی میں رکاوٹ ہے۔ والدہ سخت بیمار ہیں‘ ڈاکٹرز نے لاعلاج قرار دےدیا ہے‘ ان کیلئے کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں۔ میرے مسائل کا طبی و روحانی حل تجویز فرمادیں۔ (محمد نوید‘ راولپنڈی)
مشورہ:اعصابی تناؤ‘ ذہنی و جسمانی تھکاوٹ‘ ضعف دماغ اور ذہنی سکون کیلئے ذیل میں صدیوں پرانا ایک نسخہ تحریر کیا جارہا ہے جس کی افادیت کے طب قدیم و جدید کے معالجین معترف ہیں۔مغز بادام پانچ عدد‘ مغز تخم کدو شیریں‘ تخم کاہو‘ تخم خشخاش‘ تل سفید 3گرام۔ پانی یا دودھ کے ہمراہ تمام اشیاء کو باریک پیس لیں یا بلینڈر میں بلینڈ لیں اور حسب ضرورت پانی یا دودھ کا اضافہ کرکے چھان لیں اور کسی شربت یا چینی سے میٹھا کرکے یا بغیر میٹھا کیے صبح خالی پیٹ استعمال سے دماغ و نظر کو طاقت حاصل ہوتی ہے۔ اعصابی تناؤ تھکاوٹ اور بے خوابی دور ہوکر مکمل سکون حاصل ہوتا ہے۔
آپ تمام گھر والے اپنے تمام جملہ مسائل کی نیت کرکے یہ عمل کریں۔فجر کی دو سنتیں، ظہر کی دو سنتیں، مغرب کی دو سنتیں اور عشاءکی دو سنتوں میں آخری چھ سورتیں مع تسمیہ پڑھیں۔ ترکیب یہ ہو گی، پہلی رکعت میں پہلی تین سورتیں یعنی سورہ الکافرون، سورئہ نصر اور سورئہ لہب مع تسمیہ اور آخری رکعت میں آخری تین سورتیں یعنی سورئہ اخلاص، سورئہ خلق اور سورئہ والناس پڑھیں۔ پھر گڑگڑا کر اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کریں۔ ان شاء اللہ آپ تمام جملہ مسائل حل ہوجائینگے۔
بے اولادی نے مایوس کردیا: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہم بہت مایوس اور پریشان ہیں‘ اولاد نہیں ہے۔ گزشتہ دس سال ٹیسٹوں اوررپورٹوں کےچکروں میں وقت برباد کرتے رہے۔ میرے جراثیم بالکل نہیں بن رہے۔ میں بالکل زیرو ہوں۔ پہلے تو میں ہم بستری بھی بالکل نہیں کرسکتا تھا۔ مگر الحمدللہ عبقری دواخانہ کی ادویات استعمال کرنے سے میں اب اس قابل ہوگیا ہوں۔ خدارا میرے لیے کوئی دوا تجویز فرمادیں تاکہ میں بے اولادی جیسے مرض سے نجات پاسکوں۔ (پوشیدہ)
مشورہ:آپ عبقری دواخانہ کا ’’بے اولادی کورس‘‘ چند ہفتے چند مہینے مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ الحمدللہ! آپ ساٹھ فیصد ٹھیک ہوچکے ہیں‘ مزید کچھ عرصہ درج بالا کورس استعمال کریں۔ ان شاء اللہ ‘ اللہ کریم کے فضل و کرم سے آپ بے اولاد نہیں رہیں گے۔
کچھ بھی کھاؤں الٹی آجاتی ہے: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرا بیٹا طہٰ کچھ بھی کھاتا ہے یا پیتا ہے تو اسے فوراً الٹی آجاتی ہے‘ حتیٰ کہ پانی بھی زیادہ پیے تو فوراً الٹی کردیتا ہے۔ قد اچھی طرح نہیں بڑھ رہا‘ رات کو سوتے ہوئے روتا ہے‘ اگر ہاتھ بھی لگاؤں تو مجھ سے دور ہوکر لیٹ جاتا ہے۔ (ام طٰہٰ‘ کراچی)
مشورہـ:

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 455 reviews.