Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حکومتی وزیروں اور مشیروں کیلئے کامیاب اسم الٰہی

ماہنامہ عبقری - اپریل 2019ء

اسم یَا اَحَدُ حکومت کے ذمہ دار افسروں کے لیے انمول تحفہ ہے اگر وہ اس کا کثرت سے ذکر کریں تو وہ اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دینے میں کامیاب رہیں گے۔ اگر کوئی شخص اسے ایک ہزار مرتبہ روزانہ پڑھے۔ ان شاء اللہ اسے پڑھنے سے بیماری سے صحت یابی ہوگی اور مہم میں آسانی پیدا ہوگی۔

یَااَحَدُاللہ ایک ہے اس لیے وہ یکتا و یگانہ ہے اور یہ صرف اسی کی ذات ہے کہ اس کی کوئی نظیر نہیں اس لیے وہ احد ہے اگرچہ اَحَد اور واحِد میں کوئی زیادہ فرق نہیں مگر بعض علماء نے کہا ہے کہ واحد وہ ذات ہے کہ جسے دو نہیں کیا جاسکتا اور اَحَد وہ ذات ہے جس جیسا کوئی اور نہیں بن سکتا ہے۔ یعنی کوئی دوسری ذات اس میں شریک نہیں ہوسکتی۔ اس انفرادیت کی بنا پر اللہ تعالیٰ اَحَد ہے۔ یہ اسم جلالی ہے اس کے اعداد ۱۳ ہیں۔ اس اسم کو کثرت سے پڑھنا اللہ سے دوستی قائم ہونے کا ذریعہ بنتا ہے۔ اس اسم کے چند مندرجہ ذیل ہیں:اللہ کا خوف پیدا کرنے کا عمل: اللہ تعالیٰ کا خوف برائیوں اور گناہوں سے بچنے کے لیے بڑا مددگار ثابت ہوتا ہے اس لیے یہ اسم یَا اَحَدُاہل تقویٰ اور اہل روحانیت کے لیے بہت مفید ہے لہٰذا جو شخص اس اسم کو روزانہ نماز فجر اور نمازمغرب کے بعد ۱۰۰ مرتبہ پڑھنے کا معمول بنالے ان شاء اللہ اس کے دل میں خوف خدا پیدا ہوگا جو نیک اعمال کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
نفسانی خواہشات کا روحانی علاج: نفس ہمیشہ انسان کو برائی کا حکم دیتا ہے۔ یہ ابلیس سے بھی زیادہ بڑا دشمن ہے۔ نفسانی خواہشات اور شہوت کے علاج کے لیے اسم یَا اَحَدُکا ورد بہت مجرب ہے لہٰذا جس شخص کو نفسانی خواہشات بہت تنگ کرتی ہوں اسے چاہیے کہ اس اسم کو ۴۰ دن تک 5200مرتبہ روزانہ پڑھے۔ ان شاء اللہ نفس بُری راہ کو چھوڑ کر نیکی اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی طرف مائل ہو جائیگا۔ اللہ تعالیٰ سے محبت کا عمل: اسم یَا اَحَدُ اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرنے کے لیے بہت مجرب ہے‘ دنیا کے مال سے بڑھ کر سب سے قیمتی چیز اللہ تعالیٰ کی محبت ہے یہی محبت دین و دنیا میں بیڑا پار کرتی ہے۔ اگر اس کو روزانہ 130مرتبہ پڑھنے کا معمول بنا لیا جائے تو دل اللہ تعالیٰ کی محبت کی طرف مائل ہو جائے گا۔ ایسے ہی جو شخص یہ چاہتا ہو کہ اس کا خاتمہ ایمان پر ہوتو اسے چاہیے کہ ایک سو مرتبہ اس اسم کو روزانہ پڑھتا رہے۔ ان شاء اللہ اس کا خاتمہ بالایمان ہوگا۔
عذاب قبر سے بچنے کا عمل: جو شخص اسم یَا اَحَدُکو فجر کی نماز کے بعد گیارہ سو مرتبہ روزانہ پڑھے اور تادم آخر پڑھتا رہے وہ ان شاء اللہ عذاب قبر سے محفوظ رہے گا۔ اس اسم کی برکت سے اس کی قبر اللہ کے نور سے روشن ہو جائے گی اور نظر کشادہ ہو جائے گی۔سخت مہم کا حل اور بیماری سے شفاء: اسم یَا اَحَدُ حکومت کے ذمہ دار افسروں کے لیے انمول تحفہ ہے اگر وہ اس کا کثرت سے ذکر کریں تو وہ اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دینے میں کامیاب رہیں گے۔ اگر کوئی شخص اسے ایک ہزار مرتبہ روزانہ پڑھے۔ ان شاء اللہ اسے پڑھنے سے بیماری سے صحت یابی ہوگی اور مہم میں آسانی پیدا ہوگی۔سانپ کا زہر زائل کرنا: اگر کوئی شخص یَااَحَد  یَاوَاجِدُکو ایک سو مرتبہ پڑھ کر کسی زہریلی چیز کے کاٹے ہوئے پر پڑھ کر دم کرے اور پھونک مارے تو ان شاء اللہ زہر کے اثرات زائل ہو جائیں گے اور مریض تندرست ہو جائے گا کیونکہ بعض عاملین نے اسے زہر کے تریاق کے لیے بہت اکسیر قرار دیا ہے مگر یاد رہے کہ اس کا اثر اس وقت ہوگا جبکہ باطن پاکیزہ ہوگا۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 463 reviews.