کسانوں کے روزمرہ مسائل اور عبقری کے آسان ٹوٹکے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں ایک ہائی سکول کا استاد تھا دین سے بھی بہت لگائو تھا لیکن عبقری پڑھنے سے پہلے بہت سی سنت نبویﷺ کا پوری طرح خیال نہیں کرتا تھا بھول جاتا تھا معاشرے میں بھی اخلاقیات کا خیال نہیں کرتا تھا حکمت کا بہت شوق تھا چھ سات سال پہلے میں بہاولنگر آیا تھا حکمت کی کتاب طلب کی تو انہوں نے مجھے عبقری رسالہ دے دیا مجھے دیکھتے ہی ایسے لگا جیسے قدرت کا خزانہ مل گیا پھر میں تو دیوانہ ہوگیا وہاں سے اپنے رشتہ دار کے ذریعے کچھ عرصہ منگوایا پھر سانگھڑ شہر میںمقامی بک ڈپو پر ملنے لگ گیا تو مجھے بہت خوشی ہوئی اور میں نے کبھی ناغہ نہیں کیا مجھے تو اس نے بالکل بدل دیا خدا کا شکر اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی عمر دے اور سدا خوش رکھے اور ہمارے دین اور دنیا کو سدھار دیا ان حالات میں یہ رسالہ بہت ہی اہم ہے۔میں ایک زمیندار ہوں مال مویشی رکھے ہوئے ہیں کچھ نسخہ جانور کی بیماری کا تجربہ شدہ ہے۔
گل گھوٹو:اکثر جانوروں کو گل گھوٹوکی بیماری ہوجاتی ہے اس کیلئے ریٹھا (پنساری سے لے لیں)تھوڑا سا کوٹ کر بڑے جانور کے لیے چار پانچ دانے اُبال کر وہ پانی کسی نال(پائپ) کے ذریعے جانور کے منہ میں ڈال دیں‘ ان شاء اللہ ٹھیک ہو جائے گا۔
اپھارہ: ہلدی پسی ہوئی دو چمچ مکھن میں ملاکر جانور کو دے دیں۔ان شاء اللہ گائے یا بھینس کا اپھارہ ٹھیک ہوجائے گا۔ اگر بکری یا بھیڑ کو ہوا ہو تو خوراک آدھی کردیں۔
تھن میں کچھ خرابی ہو: میٹھا سوڈا½کلو‘ نمک ایک پائو مکس کرکے چھوٹی چھوٹی پڑیاں بنالیں۔ روزانہ صبح و شام ایک ایک پڑیا دیں۔ چند دنوں میں ٹھیک ہوجائے گی۔
بھینس سوئے تو مندرجہ ذیل اشیاء چاروں مغز ½پائو‘ کمرکس 30 گرام ‘گلقند ایک کلو‘ میتھرے½کلو، زیرہ سفید ایک پائو، ایک ایک چھٹانک کوٹ کر پڑیاں بناکر صبح و شام ایک ایک پڑیا دیں۔ بھینس ٹھیک ہوجائے گی۔
جانور وں کو بھوک نہ لگتی ہو: جو جانور کوئی چیز گرم کھا جاتا ہے تو اس کو نہ بھوک لگتی ہے نہ کچھ کھاتا ہے۔ تو بھنگ کے ساتھ گڑ ملا کر گولی بنا کر کھلا دیں۔ مسئلہ حل ہو جائے گا۔(ماسٹر غلام اکبر،سانگھڑ)
پرندوں کو ہدیہ: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نےجنات کے پیدائشی دوست میں وظیفہ پڑھا تھا سورہ اخلاص تین مرتبہ پرندوں کو ہدیہ کرنااوراللہ تعالیٰ سے دعا کرنی ہے کہ یااللہ اس پرندے کو میرے لیے دعا پر لگادے۔ اس عمل سے میرے جہاں دیگر مسائل حل ہوئے ہیںوہیں ایک مشاہدہ یہ بھی ہوا کہ میں نے گھر پر مختلف اقسام کے پرندے پال رکھے ہیں۔ جب سےمیں نے یہ عمل شروع کیا ہے۔ میرے تمام پرندے صحت ہیں اور کبھی کوئی بیمار نہیں ہوا اور انڈے بھی خوب دے رہے ہیں اور بچے نکال رہے۔(ک، لاہور)
جانوروں کے لئے: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اکثرجانوربہت زیادہ ضدی اور غصیلے ہوتے ہیں‘ جب بھی ان کے سامنےکوئی انسان یا جانور جائے یہ اسے مارنے کو بھاگتے ہیں ایسے جانور کوٹھیک کرنے کیلئے سات بار بسم اللہ پڑھ کر کوئی کھانے کی چیز پر دم کرکے ان کوکھلا دیں۔ روزانہ یہی عمل کریں‘ ان شاء اللہ آپ کو ماریں گے نہیں۔ جب بھی آپ ان کے پاس جائیں گے وہ آپ کے پائوںچاٹیں گے اورآپ سے محبت کریں گے ۔(ث۔ش)
جانور کے پیٹ کے کیڑےختم : محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جس کتے یا کسی بھی جانور کو کیڑے پڑ جائیں ،پیٹ میں اوراگر کیڑے نکلتے ہوں اسکے پیٹ سے تو اس کو 5ccکے سرنج سے مٹی کا تیل پلائیں۔ ان شاءاللہ کیڑے سارے پیٹ سے نکل جائیں گے ۔آرام آجائے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں