Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پانچ روپے کے کمیلا میں چھپے بے شمار جادوئی فوائد

ماہنامہ عبقری - اپریل 2019ء

یہ نسخہ خاص طور پر دمے کے مریضوں کیلئے جن کے پھیپھڑوں کی نالیاں سکڑ گئی ہیں اور مسلسل کھانستے ہی جاتے ہوں‘ سانس نہ آتا ہوں سانس کیلئے انہیلر استعمال کررہے ہوں‘ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میرا اپنا انہیلر اس کے استعمال سے چھوٹ گیا۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری کبھی آپ سے ملاقات نہیں ہوئی‘ بس انٹرنیٹ سے آپ کا تعارف ہوا۔ میں اپنی شادی کے بعد سے بہت بے سکون تھی‘ چند اپنوں کے رویے نے بہت پریشان کیا ہوا تھا‘ دل میں خواہش تھی کہ کسی بزرگ سے تعلق جڑ جائے جو مجھے اچھی باتیں سکھائے‘ نماز تو بچپن سے پڑھتی تھی مگر اعمال اور ذکر نہیں کرتی تھ‘ ایک دن بک سٹال پر ماہنامہ عبقری ملا تو ٹائٹل پر بکھرے موتی دیکھ کر خرید لیا۔ 2011ء سے اب تک آپ کے تمام درس انٹرنیٹ پر سنتی ہوں اور بار بار گزشتہ درس سن چکی ہوں آپ کا ہر درس ایک قیمتی موتی ہے‘ آپ کی زبان سے نکلا ہر حرف دل کو جھنجھوڑ دیتا ہے‘ اللہ کریم سے محبت اور عشق آپ کے درس سے سیکھا ہے۔آپ کا کہا ہرلفظ سچا‘ آپ کی نیت سچی‘ علامہ لاہوتی پراسراری کا عبقری لکھا ہر لفظ سچ پر مبنی ہے‘ اللہ تعالیٰ آپ کو‘ علامہ صاحب کو جزائے خیر دے اور آپ کی نسلوں کو بھی ان کاموں اورخدمات کی توفیق دے جو آپ کررہے ہیں۔ الحمدللہ! اب مجھے اللہ کریم نے سکون‘ اطمینان اور خوشی دے دی‘ اب کوئی کیسا بھی رویہ رکھےمگر دل میں افسوس‘ دکھ نہیں ہوتا‘ بس ذکر میں مشغول رہتی ہوں۔درس میں جب آپ لوگوں کے دکھی احوال پڑھ کر سناتے ہیں تو جہاں ان کیلئے سچے دل سے دعائیں نکلتی ہیں وہیں اپنے لیے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اللہ کریم نے مجھے خوشحالی اور نعمتوں سے نوازا ہے۔آپ کے بتائے واقعات سن سن کر تو ہمیں نیک جنات سے محبت ہوگئی ہے ۔بس اب تسبیح خانہ کی زیارت کا شوق ہے‘ اللہ تعالیٰ میری یہ خواہش ضرور پوری فرمائیں گے اور میں وہاں کی تجلیات کو اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتی ہوں۔ کافی لوگوں کو آپ کی بتائی ہوئی دعائیں بھی بتاچکی ہوں تاکہ مخلوق کی خدمت میں میرا بھی تھوڑا سا حصہ شامل ہوجائے اور روز قیامت مغفرت ہوجائے۔کچھ ٹوٹکے میرے آزمودہ ہیں جو میں قارئین عبقری کی نذر کرتی ہوں۔ یقیناً قارئین بھرپور مستفید ہوں گے۔قارئین! ماہنامہ عبقری میں ایک مرتبہ بچوں کےریشز کیلئے ایک ٹوٹکہ چھپا تھا کہ پانچ روپے کا کمیلا لے کر کسی پچاس گرام کی خالی شیشی میں ڈال لیں اور اوپر سے سرسوں کا تیل ڈال دیں۔ پھر ان دونوں کواچھی طرح مکس کرلیں۔ پھر یہ تیل بچوں کےریشز پر دن میں ایک یا دو بار لگائیں کبھی ریشز نہیں ہوں گے۔ قارئین! واقعی یہ سچ ہے‘ بچے کو ریشز سے نجات مل جاتی ہے‘ خدارا چھوٹے بچوں کو سٹرائیڈ ز کریم مت لگائیں اس کے بہت نقصانات ہیں‘ وقت سے پہلے ہی بال آنے لگ جاتے ہیں۔ اس کےعلاوہ اس ٹوٹکے کے مجھے جو مزید فوائد ملے وہ یہ ہیں کہ جسم پر کہیں کوئی زخم‘ الرجی‘ خارش ہو تو یہ تیل مرہم کا کام دیتا ہے‘ کان میں زخم ہو تو Ear Bud پر لگا کر کان صاف کرنے سے چار یا پانچ بار کے بعد ہی آرام آجاتا ہے۔ پاؤں کے زخم پر بھی لگایا جائےتو جلد ہی زخم مندمل ہونے لگتا ہے۔خواتین کی ایک ایسی تکلیف جو وہ کسی کو نہیں بتاسکتی وہ یہ ہے کہ انہیں اکثر Vaginal infection ہوجاتا ہے۔ اگر یہ تیل خواتین متاثرہ جگہ پر لگائیںتو ان شاء اللہ یہ انفیکشن بھی کبھی نہیں  ہوگا۔بواسیر کے مریض مستقل مقعد پر لگاتے رہیں تو تمام جراثیم مرجائیں گے۔بچوں کے علاوہ بڑے بھی ریشز کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔ خاص طور پر ایسے افراد جن کو سخت گرمیوں میں پسینے کی وجہ سے ٹانگوں میں ریشز ہوجاتے ہیں وہ اس تیل کو لگائیں اور پھر کمال خود ہی دیکھیں۔ بچیوں کے سر کی جوئیں یا انفیکشن بھی یہ تیل لگانے سے دور ہوجاتا ہے۔ قارئین! یہ تمام درج بالا فوائد میں نے خود آزمائے ہیں اور واقعی مجھے سوفیصد فائدہ حاصل ہوا ہے۔
بچوں کا بڑھتا موٹاپا اور آزمودہ نسخہ: 50 گرام کلونجی‘ 50 گرام اسپغول اور سوگرام شہد ملا کر اگر ایک چھوٹا چمچ بچوں کو دن میں دو بار دیا جائے تو بچوں میں جو جلدی موٹاپا بڑھ رہا ہے اس کے اثرات یقیناًکم ہوجاتے ہیں۔ بچوں کے پیٹ کے کیڑے مارنے کیلئے بھی یہ ٹوٹکہ قابل تعریف ہے۔میں مزیدایسے ٹوٹکہ جات جو آزماچکی ہوں اللہ تعالیٰ مجھے اس کی توفیق دے او ر اللہ تعالیٰ آپ کے تسبیح خانہ کو ہمیشہ مخلص اور سچے لوگوں سے آباد رکھے۔ آمین ۔ (فرزین، بہاولپور)
دمہ کے مریضوں کیلئے یقینی شفاء یابی کا راز
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ایک طبی/ حکیمی تجربہ میرا اپنا آزمودہ نسخہ ہے‘ اسے میں نے انگلینڈ تک بھجوایا اللہ کے کرم سے لوگوں نے آزمایا یہاں تک کہ بہت لوگوں نے اس کو بنا کرکاروبار بھی کیا۔ یہ نسخہ خاص طور پر میں عبقری قارئین کی خدمت میں پیش کررہی ہوں۔ھوالشافی: ایک پاؤ ہرڑ (سبز والی بڑی ہرڑ) ایک پاؤ شہد۔ طریقہ: ہرڑ کو کپڑے سے صاف کرکے ایک ایک ہرڑ کو ضرب لگائیں‘ اس میں سے گٹھلی نکال لیں‘ پھر اس کو موٹا موٹا کوٹ کر پھر باریک سفوف بنالیں۔ اب اس سفوف کو برابردوحصوں میں تقسیم کرلیں‘ ایک حصہ محفوظ کرلیں۔ اب جو دوسرا حصہ بچا ‘اس میں ایک پاؤ شہد ملا کر معجون بنالیں۔ نوٹ: اسے شہد میں مکس کرکے کانچ کی ڈھکن والی بوتل میں محفوظ رکھیں۔طریقہ استعمال: آدھا چمچ صبح‘ شام چائے یا قہوہ کے ساتھ استعمال کریں۔ جب کھانسی کا دورہ پڑے تو مٹر کے دانے کے برابر منہ میں رکھ کر چوستے رہیں۔ مرض کی نوعیت: یہ نسخہ خاص طور پر دمے کے مریضوں کیلئے جن کے پھیپھڑوں کی نالیاں سکڑ گئی ہیں اور مسلسل کھانستے ہی جاتے ہوں‘ سانس نہ آتا ہوں سانس کیلئے انہیلر استعمال کررہے ہوں‘ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میرا اپنا انہیلر اس کے استعمال سے چھوٹ گیا۔ پرانے سے پرانا نزلہ زکام‘ پھیپھڑوں سے متعلق جتنی بھی بیماریاں ہیں‘ ناک بند رہتا ہوں‘ حتیٰ کہ جن لوگوں کے پھیپھڑے سگریٹ پینے سے خراب اور بلغم آتا ہو شرط ہے کہ سگریٹ چھوڑ دیں آپ اس نسخہ سے بالکل ٹھیک ہوجائیں گے۔یہ 2001ء کی بات ہے میں نے کسی کے جوٹھے گلاس میں پانی پی لیا‘ وہ گلاس دھلے ہوئے برتنوں میں رکھا ہوا تھا اس کے بعد میرا سانس خراب‘ سمجھ نہ آئے کیا ہوا؟ سانس کے ڈاکٹر کے پاس گئی‘ بقول اس کے میں اگلے کچھ مہینے ہی زندہ رہوں گی‘ زندگی اللہ تعالیٰ کے حکم میں ہے‘ اللہ کی کرنی میرے ہاتھ ایک رسالہ آیا‘ اس میں یہ نسخہ تحریر تھا‘ میں نے استعمال کرنا شروع کیا اور آج تک اس بندی کو دعا دیتی ہوں۔ چھوٹے بچوں کو ان کی عمر کے حساب سے مٹر یا چنے کی دال کے برابر استعمال کروائیں‘ بچے خوش ہوکر استعمال نہیں کرتے حتیٰ کہ بڑے بھی خوش ہوکر استعمال نہیں کرتے اس کے کڑوے ذائقے کی وجہ سے‘ ایک دو دن کڑوا پن محسوس ہوتا ہے پھر زبان عادی ہوجاتی ہے۔ (روبینہ بٹ‘ راولپنڈی)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 473 reviews.