Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

الرجی‘ کیرا اورزکام | میاں بیوی میں مثالی محبت | گھبراہٹ دور صحت بھرپور | رشتے ہی رشتے | شوہر کی کاروباری کامیابی

ماہنامہ عبقری - اپریل 2019ء

قارئین!زیرنظر سلسلہ دراصل قارئین کے سوالات کیلئے ہے اور اس کا جواب بھی قارئین ہی دیں گے۔ آزمودہ ٹوٹکہ‘ تجربہ ‘ کوئی فارمولہ آپ صفحے کے ایک طرف ضرور تحریر کریں۔ یہ جوابات ہم رسالہ میں شائع کریں گے‘ کوشش کریں کہ آپ کے جوابات 20 تاریخ سے پہلے پہنچ جائیں۔

مارچ کے جوابات
1۔آپ نے میاں بیوی میں محبت اور رشتہ کی مضبوطی کیلئے عمل مانگا‘میرے گھریلو حالات شادی کے بعد بہت ہی زیادہ خراب ہوگئے تھے‘میں نے ماہنامہ عبقری میں سے دیکھ ہروقت یَالَطِیْفُ یَاوَدُوْدُ پڑھنا شروع کردیا‘ صرف چند ہفتوں کے بعد ہی میرے گھر میں سکون آگیا۔ آپ بھی یہی عمل کیجئے ان شاء اللہ دونوں میں مثالی محبت پیداہوگی۔ کامیابی کیلئے سورۂ والضحیٰ کی آیت نمبر پانچ کا باوضو حالت میں کثرت سے ذکر کیجئے۔ کمال خود دیکھئے۔ (بشریٰ محمود‘لاہور)
2۔آپ کے بچوں کا بغیر کسی وجہ سے رشتہ نہیں ہوتا تو یہ عمل میری خالہ کا آزمودہ ہے ان کےتمام بچوں کی شادیاں اس عمل سے ہوگئی ۔ آپ اور آپ کے تمام بچے ہر روز اٹھتے بیٹھے سارا دن کھلا یالطیف پڑھیں۔اس کے علاوہ ہر نماز کے بعد سورۂ یٰسین کی آیت نمبر 40 پڑھیں۔(صغیر بٹ‘ میرپور )
3۔آپ یہ ٹوٹکہ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کیجئے آپ کے الرجی‘ کیرا‘ زکام اور کان کے مسائل کیلئے بہترین ہے۔ھوالشافی: کوزہ مصری 192گرام‘ طباشیر اصلی 96 گرام‘ مگھاں 48 گرام‘ دانہ الائچی خورد 24گرام‘ دار چینی 12 گرام سب کو باریک کپڑے میں چھان لیں۔ خوراک: دو سے چار ماشہ دن میں 3 بار ہمراہ شربت بنفشہ یا تازہ پانی دیں۔فوائد:تپ دق‘ پرانی کھانسی‘ بخار ہر قسم‘ امراض گلا‘ کمزوری ہاضمہ‘ عام کمزوری کو دور کرتا ہے۔ بلغمی بخاروں میں یہ چورن بڑا خوشگوار اثر دکھاتا ہے۔ انفلوئنزا اور نمونیہ میں بلغم کو خارج کرکے تسکین دیتا ہے۔ نہایت قابل تعریف نسخہ ہے اور آزمودہ ہے۔اس کے علاوہ سارا دن اٹھتے بیٹھے چلتے پھرتے حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ پڑھتے رہیں۔
4۔ آپ عبقری دواخانہ کی ایک گولی دوپہر اور رات کو کھائیں۔ صبح بادام کا حلوہ دیسی گھی خالص میں بنا کر کھائیں حسب خواہش کھائیں۔ توس پر گائے کا تازہ مکھن لگا کر کھائیں۔ دوپہر‘ رات کو کسی بھی قسم کا کدو‘ لوکی‘ شلجم‘ گاجر‘ ٹینڈے خالص دیسی گھی میں شوربا بنا کر چمچ سے یا روٹی کیساتھ کھائیں۔ عمدہ میٹھے انگور‘ پپیتہ‘ خربوزہ جی بھر کر کھائیں۔

 

اپریل کے سوالات
ادویات کا ری ایکشن: میری شادی کو آٹھ سال ہوچکے ہیں‘ چار سال قبل مجھے ٹی بی کی شکایت ہوگئی تھی‘ وسائل کی قلت کی وجہ سے مناسب خوراک نہیں کھاسکا جس کے بعد مجھے مردانہ کمزوری کا سامنا کرنا پڑا‘ یہاں تک کہ شہوت بالکل ختم ہوگئی‘ چھوٹی موٹی عارضی ادویات کھا کر گزارا کرتا رہا لیکن اب ان کا اثر بھی ختم ہوتا جارہا ہے‘ گرم سے گرم چیز بھی جسم میں حرارت پیدا نہیں کرتی اور ساتھ ہی ساتھ پٹھوں کا درد اور گیس کا مسئلہ بھی ہے‘اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے میری آخری امید آپ قارئین سے ہی ہے۔ (م۔ع،گوجرانوالہ)
2۔محترم قارئین السلام علیکم! میری عمر22 سال ہے‘ بہت عرصہ سے قبض ہے‘ بہت کمزور بھی ہوں‘ موٹی ہونا چاہتی ہوں‘ گرمی میں بی پی بھی بہت لو ہوتا ہے‘ کسی چیز سے بھی ٹھیک نہیں ہوتا ہے‘ ڈاکٹر کہتے ہیں ایسا کمزوری سے ہوتا ہے‘ بال بھی سفید ہونا شروع ہوگئے ہیں اور بہت زیادہ گرتے ہیں۔ (م، کراچی)
3۔بیٹیوں کےرشتوں کی پریشانی: قارئین! میری بڑی بیٹی کی عمر 25 سال ہے‘ الحمدللہ! خاندان میں سب سے زیادہ خوبصورت دراز قد اور پڑھی لکھی‘ باپردہ ہے‘ چھوٹی بیٹی بی کام کرچکی ہے‘ جب 16 سال کی تھی تب بہت رشتے آتے مگر ہم نے نہ کیے۔ مگر 20 سے لے کر 25 تک جو بھی رشتہ آیا چاہے ہمارے معیار کے ہوں یا نہ ہوں سب منع کردیتے ہیں‘ میں بہت پریشان ہوں‘ میری چھوٹی بیٹی کی عمر 20 سال ہوچکی ہے میں اس کی وجہ سے بھی پریشان ہوتی جارہی ہوں۔ خدارا مجھے کوئی ایسا تیربہدف وظیفہ یا عمل بتائیے کہ جسے کرنےسے میری بیٹی کیلئے بہترین رشتہ آجائے جو اس کیلئے بہتر ہو اور دوسری بچی بھی جلد اپنے گھر کی ہوجائے اور دونوں ہمیشہ سکھی رہیں۔ (ایک پریشان ماں)
4۔ناجائز قبضہ:قارئین! ہمارا دس مرلے کے گھر پر ہمارے ہمسائیوں نے ناجائز قبضہ کرلیا ہے‘ قبضہ ہمارے پاس ہی ہے مگر عدالت میں کیس چل رہا ہے‘ براہ مہربانی مقدمہ میں کامیابی کیلئے کوئی وظیفہ عنایت فرمائیے۔ (محمد اعجاز‘ فیصل آباد)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 486 reviews.