Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

برص کے مریضوں کیلئے حیرت انگیز ایجاد! بھنگرہ مکمل شفاء

ماہنامہ عبقری - اپریل 2019ء

عرق بھنگرہ سیاہ روغن کنجدیا ناریل ہم وزن پکائیں۔ جب عرق خشک ہو جائے روغن محفوظ رکھیں۔ یہ روغن لگاتے رہنے سے بال لمبے اور سیاہ ہو جاتے ہیں۔ اس کے تخم تقویت باہ کے لیے دوائوں میں ڈالے جاتے ہیں۔ تخم کی مقدار خوراک ایک تا تین گرام ہے۔

ہمارے ملک میں بھنگرہ بوٹی عام پائی جاتی ہے۔ برسات میں ندی نالوں اور پانی کے کناروں پر نمایاں نظر آتی ہے۔ اس کی کئی قسمیں ہیں جن میں سفید، سیاہ اور زرد پھولوں والے پودے شامل ہیں۔ شاخ کی گرہ پر پھول کھلتا ہے۔ اس کی خاص شناخت یہ ہے پتا توڑ کر انگلی سے ملیں تو جگہ سیاہ ہو جاتی ہے۔ بھنگرہ سے جو دوا بنائی جاتی ہے اس کا اثر دیر تک رہتا ہے میرے استاد ڈاکٹر عبدالحق صاحب کو جڑی بوٹیوں سے بڑا لگائو تھا۔ انہوں نے بھنگرہ کا ٹنکچر بناکر مریضوںکو دیا۔ جس سے بال سیاہ نکلے اور جن لوگوں کو بار بار پیشاب آتا تھا ان کی تکلیف ختم ہوگئی۔
یہ بوٹی مصفی خون ہے۔ بینائی کو طاقت دیتی ہے اور اس کو لگانے اور کھانے سے بال سیاہ رہتے ہیں۔ سیاہ بھنگرہ کی بوٹی جڑ سمیت اکھاڑ کر کوٹ کر تیل بنایا جاتا ہے۔ جس کے لگانے سے بالوں کی سیاہی قائم رہتی ہے۔ شیرخوار بچے سردی کے موسم میں نزلہ زکام کا شکار ہوکر پریشان ہوتے ہیں، دو تین قطرے بھنگرے کے ٹنکچر یا رس کے ایک بڑے چمچے شہد میں ملاکر رکھ لیں، اسے صبح و شام چٹانے سے ناک بہنی بند ہو جاتی ہے۔ جن لوگوں کو چھیپ کی شکایت ہو وہ بھنگرے کو پانی میں پیس کر متاثرہ حصے پر لیپ کرکے دو گھنٹے بعد نہالیں۔ متواتر ایسا کرنے سے چھیپ دور ہو جائے گی۔ برسات یا گرمی کے موسم میں کچھ لوگوں کی ہاتھ پائوں کی انگلیوں کا درمیانی حصہ حساسیت کا شکار ہو جاتا ہے، جلد سرخ ہوکر پانی رسنے لگے یا جلد گلنا شروع ہو جائے تو بھنگرہ تازہ کوٹ کر اس کا پانی لگائیے۔دن میں دو تین بار لگانا پڑتا ہے۔ اس سے چند روز میں آرام آجاتا ہے۔ خارش کے لیے بھنگرہ ۵۰گرام (پتے) جوانسہ ۱۰گرام برگ چرائتہ سبز چھے گرام، سرپھوکہ چھے گرام کو ۱۰۰گرام پانی میں گھوٹ کر چھان کر شہد خالص ۲۰ گرام ملاکر آٹھ دن پینے سے آرام آتا ہے۔ نمک، کالی مرچ اور لیموں کا رس ملاکر پینے سے بھوک کھل جاتی ہے۔ بنگال میں رواج تھا کہ بچوں کے سرمونڈھ کر بھنگرہ کا رس روزانہ ملتے۔ اس سے بال سیاہ اور گھنے ہو جاتے تھے۔ نومولود بچوں کو دو بوند رس میں آٹھ بوند
شہد ملاکر چٹانے سے نزلہ زکام دور ہو جاتا۔ بھنگرہ کے رس میں کالی مرچ رگڑ کے گولیاں بناتے اور یہ گولیاں آتشک کے مریضوں کو بھی صحت بخشیں۔ پیٹ کے درد کے لیے بھنگرہ کے پتے پیس کر اس کا آٹھواں حصہ نمک ملاکر چھوٹی چھوٹی گولیاں بنالیں۔ پیٹ کے درد کے لیے ایک گولی تازہ پانی کے ساتھ کھلانے سے آرام آجاتا ہے۔بھنگرہ کی تازہ جڑ نکال کر صاف کر کے چھلکا اتار کر خشک کرلیں۔ کھرل کر کے سرمہ میں ملانے سے بصارت تیز ہو جاتی ہے۔میں نے بھنگرہ کا ٹنکچر بناکر برص کے چند مریضوں کو دیا، حیرت انگیز طور پر تین ماہ میں ان کا برص دور ہوگیا۔ ایک روپے کے سکہ کے برابر دھبے ہاتھوں اور پیٹ پر تھے۔ ایک بڑا دھباً پیشانی کے وسط میں تھا۔ تازہ پتے پیس کر ان داغوں پر اچھی طرح صبح شام لگائے گئے، آہستہ آہستہ تمام دھبے سیاہ ہوئے اور پھر جلد کے ساتھ رنگ مل گیا۔ دوبارہ پھر یہ مرض نہیں ہوا۔
اسی طرح میں نے سفید بھنگرہ کا رس نکالا۔ پوری بوٹی جڑ سمیت نکال کر دھوکر رگڑ کر کپڑے میں رس نچوڑ آدھا کلو رس میں ایک کلو سے کم ناریل کا تیل ڈال کر ہلکی آنچ پر پکایا۔ پانی خشک ہونے پر اتارلیا۔ بالوں کو بڑھانے اور لمبا کرنے کے لیے یہ تیل مفید ثابت ہوا۔ ایک بار جلدی میں تیل بنایا تو پوری بوٹی اچھی طرح کوٹ کر تیل میں تھوڑی تھوڑی کرکے ڈالی۔ جب سیاہ ہوگئی تو تیل اتار کر چھان لیا، اس سے بھی فائدہ ہوا۔ اسی تیل میں مٹھی بھر مہندی کے پتے بھی ملاسکتے ہیں۔ بالوں کی افزائش اور سیاہی کے لیے لگانے سے بال سیاہ رہتے ہیں۔اس کے پتوں کا سفوف تین سے پانچ گرام تک کھاسکتے یں۔ میں نے تو اس کا ٹنکچر ہی بناکر استعمال کرایا۔ اس سے برص کو فائدہ ہوا، بال سیاہ ہوئے ہاضمہ بھی درست رہا۔ کچھ لوگوں کی ناک میں غدود ہوتے ہیں۔ باوجود آپریشن کے وہ ٹھیک نہیں ہوتے، ناک میں گنگناہٹ کی طرح بولتےہیں۔ اس مرض میں بھی بھنگرہ بہت مفید ہے۔ اس کے مضر اثرات بھی نہیں۔ اسی طرح تیل بھی بناسکتے ہیں۔ مقدار خوراک: برگ ۵ سے ۷ گرام تک۔ تخم ایک گرام سے۳ گرام تک ہےمگر کھانے کی دوا طبیب سے پوچھ کر کھانی چاہیے۔
بھنگرہ دارس، مشرقی و مغربی پنجاب کے ندی نالوں اور باغات کے اندر ہر موسم میں پایا جاتا ہے‘ برسات کے موسم میں بہت اُگتا ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 498 reviews.