Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میرے شوہر نے جھوٹے عامل کے کہنےپر طلاق دیدی

ماہنامہ عبقری - اپریل 2019ء

یہ عمل ہم کرتے رہے اور پھر بربادی کی ایک نئی داستان شروع ہوئی‘ میرا گھر تباہ ہونا شروع ہوگیا‘ اتنی تباہی لڑائی جھگڑے فساد ہوئے کہ میں لکھ نہیں پارہی‘ میں بھاگی بھاگی پھر اس عامل کےپاس گئی‘ اس نے مجھے ایک عمل دیا جو کہ پنکھے ساتھ ٹیپ یا دھاگہ کے ساتھ لٹکانا تھا

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو بہت سی ایسی خوشیاں عطا فرمائے جس کے طلب گار اللہ کے نیک اور ولی رہے ہیں۔آج میں نے بڑی ہمت کرکے قلم کو اٹھایا ہے کیونکہ میں معاشرے کے ایک ایسے رخ سے پردہ اٹھانا چاہتی ہوں جس پر بہت سے لوگ جانتے بوجھتے ہوئے بھی بات نہیں کرتے۔ میں قارئین! سے اپنی زندگی کا سیاہ دور شیئر کرنا چاہتی ہوں۔ ایک جعلی عامل نے میری زندگی کو برباد کرکے رکھ دیاہے۔آج میں اجڑ کر اپنے گھر بیٹھی ہوں اور یہ داستان غم تحریر کررہی ہوں۔ لیجئے قارئین پڑھیےاور سبق حاصل کیجئے:۔ہمارے علاقے میں ایک کباڑیہ رہا کرتا تھا‘ میرے شوہر کا شادی سے پہلے سے اس کے ہاں آنا جانا ہوا کرتاتھا‘ اس طرح سے شادی کے بعد میرے شوہر نے میری ملاقات اس کباڑیے (ر) سے کروائی‘ جسے میرے شوہر کوئی ’’پہنچی ہوئی سرکار‘‘ سمجھتے تھے۔اس سلسلے مجھے بھی ’’زیارت ‘‘ کروائی گئی‘ بظاہر تو وہ ایک کچرے سے بھرے گندے بدبودار کمرے میں رہا کرتے تھے اور وہاں انہوں نے اپنا ’’آستانہ‘‘ بنا رکھا تھا۔ اس عامل کیلئے روزانہ ہمارے گھر سے اسپیشل کھانا بن کرجاتا تھا۔ میرے تمام سسرال والے اس عامل سے بے انتہا عقیدت رکھتے تھے اور ہروقت اسی نام نہاد باباجی کی باتیں ہوتیں اور ان کے منہ سے جو بات نکلتی ان کیلئے وہ کسی کرامت سے کم نہ ہوتی۔ غرضیکہ یہ سلسلہ اسی طرح چلتا رہتا۔ میں جب تک وہاں رہی میں نے اس شخص کو کبھی نماز پڑھتے نہیں دیکھا‘ پہلے اس کا آستانہ کچرہ نما ہوا کرتا تھا مگر چند سال پہلے اس نے اپنے آستانے کو بڑھا کر نیا بنا لیا‘ میرے تمام سسرال والے نہایت عقیدت و احترام سے ان کے پاس جایا کرتے تھے۔ میں نے بھی جب اس کی اتنی آہ و بھگت دیکھی تو میں بھی بہک گئی اور اس کو اپنے تمام سسرال والوں کی طرح کوئی پہنچی ہوئی سرکار سمجھنے لگی۔ میں اس عامل کے چرچے اپنے میکے میں بھی جاکر کرتی‘ میری والدہ بھی میری باتیں سنتے ہی اس عامل سے ملاقات کو تیار ہوگئی کہ ’’مجھے بھی اس ’’ہستی‘‘ کی زیارت کرواؤ میں بھی ان سے کوئی دم یا تعویذ وغیرہ لے لوں‘‘۔ میں نے لمحہ بھر ضائع کیےبغیر کہا کہ صبح میں نے واپس جانا ہے آپ بھی میرے ساتھ چلیے اور یوں میں اپنی والدہ کو بھی اس نام نہاد عامل کے ’’آستانہ‘‘ پر لے آئی۔ میری والدہ کو اس نے کچھ عمل پڑھنے کیلئے دئیے۔ پھر اس نے میری والدہ کو سورۂ جن کا عمل دیا‘ وہ بھی اکتالیس دن لگاتار پڑھنا ہے جس کی ترتیب اس نے میری والدہ کو سمجھا دی تھی۔اس طرح میرے سسرال کے علاوہ میکےوالوں نے بھی مجھ سمیت اس ’’عامل‘‘ سے دم وغیرہ کروانا شروع کردیا وہ ہمیں طرح طرح کے عمل دیا کرتا جو ہم آنکھیں بند کرکے کرنا شروع کردیتے۔ وقت اسی طرح گزرتا رہا‘ اس مرتبہ اس عامل نے مجھے ایک عمل دیا جو کہ چراغ جلا کر اس کی روشنی میں بیٹھ کرپڑھنا ہوتا تھا۔ وہ بھی سوا لاکھ مرتبہ۔ یہ بھی میں نے بھرپور عقیدت کے ساتھ کیا۔ اس کے علاوہ بھی کافی عمل دئیے جو سوا سوا لاکھ مرتبہ پڑھنے تھے وہ بھی کیے۔ بعض چھوٹے موٹی چیزیں بھی پڑھنے کوبتائی ہم تمام گھر والے وہ بھی پڑھتے رہے۔یہ عمل ہم کرتے رہے اور پھر بربادی کی ایک نئی داستان شروع ہوئی‘ میرا گھر تباہ ہونا شروع ہوگیا‘ اتنی تباہی لڑائی جھگڑے فساد ہوئے کہ میں لکھ نہیں پارہی‘ میں بھاگی بھاگی پھر اس عامل کےپاس گئی‘ اس نے مجھے ایک عمل دیا جو کہ پنکھے ساتھ ٹیپ یا دھاگہ کے ساتھ لٹکانا تھا‘ میں نے وہ بھی کیا‘پھر میرے شوہرکو نامعلوم اس عامل نے کیا پٹی پڑھائی کہ اس نے بنا کچھ سوچے اس عامل کے کہنےپر مجھے طلاق دیدی اور یوں میری شادی شدہ زندگی برباد ہوگئی‘ میں نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ میں ہنستی بستی خوشگوار زندگی ایک جعلی عامل کی تقلید کرنےسے یوں بربادہوجائے گی۔ آج مجھے طلاق ہوئے چار ماہ ہوچکے ہیں‘ میں اپنی والدہ کے گھر بیٹھ کر یہ خط لکھ رہی ہوں۔قارئین! یہ تو تھا اس جعلی عامل کا ایک چہرہ اور ان کا ایک اوربھیانک چہرہ بھی میں ضرور دکھانا چاہونگی۔ اس عامل کے آستانے پر جو بھی لڑکی آجاتی تھی‘ اس سے ایک خاص عمل کرواتا‘ پھر اس سے وقتی طور پر نکاح کرلیتا جس کا کسی کو بھی علم نہ ہوتا‘ اس سے چند راتیں گزار کر طلاق دے کر چھوڑ دیتا۔اسی طرح ایک اور لڑکی کے ساتھ بھی اس نے ایسا ہی کیا‘ ان کے گھر والوں سے میرا ملنا جلنا رہا ہے‘ وہ بتاتی ہیں کہ اس عامل کا اپنے گھر والوں کے ساتھ بہت ہی بُرا رویہ ہے‘ اپنی بیوی کے سامنے جوان لڑکیاں گھر میں لاتا ہے‘ بیوی کو ذہنی اذیت دینے کیلئے ان کو اس کے سامنے کمرے میں لے کر جاتا ہے۔ میں آج بھی اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتی ہوں کہ میرا گھر تو اس ظالم عامل نے تباہ کردیا مگر میری عزت اس کریم اللہ نے بچادی۔ اس نے بہت مرتبہ مجھے بھی ایسے عمل دیئے مگر نامعلوم کون سی طاقت تھی جو مجھے اس کے بھیانک روپ سے بچا کرلے گئی۔ میری تمام قارئین ماؤں بہنوں اور بھائیوں سے اپیل ہے کہ خود بھی بچیں اور اپنی نسلوں کو بھی ایسے نام نہاد فٹ پاتھوں‘ گھروں کی بیٹھکوں‘ گلی بازاروں میں بیٹھے عاملین سے بچائیں۔ ہمیشہ شریعت کے پابند، پانچ وقت کے نماز‘ باشرع‘ پاکباز اللہ والے کی تقلید کریں‘ اگر ان کا ایک بھی بتایا عمل آپ کو قرآن و سنت سے ہٹ کر ملے تو بنا کسی شش و پنج چپ کرکے سائیڈ پر ہوجائیں۔ کہیں میری طرح بربادی آپ کی قسمت نہ بن جائے۔ اس سب کے بعد جب میں شیخ الوظائف کے پاس تسبیح خانہ میں حاضر ہوئی تو انہوں نے مجھے افحسبتم اور اذان والا عمل بتایا‘ میں نے جب یہ عمل کیا تو میں نے اس نام نہاد عامل کو انتہائی بُری حالت میں دیکھا۔ وہ بہت زیادہ اذیت میں تھا۔ اس کے جسم کے چیتھڑے اڑے ہوئے تھے۔ محترم شیخ الوظائف! میرا نام عبقری رسالہ میں ہرگز شائع نہ کیجئے گا۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 500 reviews.