Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رمضان المبارک کے روحانی و جسمانی ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - اپریل 2019ء

عبقری پبلی کیشنز کی لاجواب کاوش! آج ہی اپنی کاپی بک کروائیں اور رمضان المبارک کے آسان روحانی اعمال آزمودہ پائیں۔ جنہیں کرنے والا کبھی بے مراد نہیں رہا اور ایسے طبی ٹوٹکے جو آزما کر بیمار صحت مند! پورا رمضان بالکل تروتازہ رکھیں۔آپ کے ہر مسئلہ کا روحانی و جسمانی حل! آسان اور سادہ الفاظ میں۔
رمضان اس طرح گزاریں: ٭صبح آنکھ کھلتے ہی3 مرتبہ ’’درود شریف‘‘ پڑھیں اور اپنی ہتھیلیوں پر پھونکیں پھر یہ ہتھیلیاں چہرے پر پھیر لیں۔٭ روزے کی نیت کرنے کے بعد 21 مرتبہ ’’یَامَالِکُ‘‘ پڑھیں اور سینے پر پھونک ماریں۔٭ اپنا کام شروع کرنے سے پہلے21 مرتبہ ’’یَاغَفَّارُ‘‘ پڑھیں پھر اپنا کام شروع کریں۔٭ دوپہر ظہر کی نماز کے بعد21 مرتبہ ’’یَاقَہَّارُ‘‘ پڑھ لیں اور دل کی دھڑکن کی جگہ پھونکیں ۔٭ بعد ظہر تھوڑی دیر سونے کیلئے لیٹیں تو21 مرتبہ ’’یَاخَبِیْرُ‘‘ پڑھیں۔٭اگر روزے میں قوت ختم ہورہی ہو تو21 مرتبہ ’’یَامُقِیْتُ‘‘ پڑھیں اور انگلیوں پر پھونک لیں‘ سر سے لے کر پاؤں تک سکون ملے گا۔٭روزہ افطار سے کچھ دیر پہلے دستر خوان پر بیٹھیں اور21 بار ’’یَاوَاسِعُ‘‘ پڑھیں۔٭ نماز عشاء اور تراویح کے بعد 21 مرتبہ ’’یَاقَوِیُّ‘‘ پڑھیں۔٭رات کو سوتے وقت سینے پر ہاتھ رکھ کر 100 مرتبہ ’’یَابَاعِثُ‘‘ پڑھیں اور پھر 21 مرتبہ درود شریف پڑھ کر سوجائیں۔اس کے پڑھنے سے یہ فائدہ ہوگا کہ رمضان المبارک کے بعد آپ اپنے آپ کو ایک نیا انسان محسوس کرینگے۔رمضان میں گرمی کا احساس ختم:1۔جب سحری کا وقت ہو تو 3عدد کھجوریں لے لیں۔ 2:پہلی کھجور سے گٹھلی نکال لیں اور منہ میں ڈال کر دانتوں سے چبا لیں پھر پانی کا ایک گھونٹ منہ میں ڈال کر ایک سے دو منٹ تک کھجور کے ذروں کو پانی کے ساتھ منہ کے اندر دائیں بائیں پھیرتے رہیں پھر وہی کھجور کے ذروں والا پانی نگل لیں۔3: اسی طرح دوسری اور تیسری مرتبہ بھی کھجور نگل لیں۔ بھوک پیاس نہ ستائے گی۔یہ صرف ایک ٹوٹکہ اور چند عمل مزید ٹوٹکوں اور وظائف کیلئے آج ہی کاپی بک کروائیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 508 reviews.