Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تسبیح خانہ میں رمضان گزارا! شادی‘ نوکری‘ عزت‘ مکان سب ملا

ماہنامہ عبقری - اپریل 2019ء

نوٹ: قارئین رمضان 2019ء تسبیح خانہ لاہور میں شیخ الوظائف کی سرپرستی میں گزارئیں!
خواتین کیلئے خوشخبری! خواتین رمضان 2019ءمکمل تسبیح خانہ لاہور میں گزار سکتی ہیں۔علیحدہ باپردہ بلڈنگ

قارئین!رمضان 2015ء مکمل میں نے تسبیح خانہ لاہور میں گزارا۔ یہاں رہ کر میں نے بہت کچھ پایا۔ میں جب یہاں آیا تو لٹا پھٹا نہ نوکری‘ نہ شادی‘ گناہوں سے اٹا‘ قرضوں میں ڈوبا اور دنیا کی نظر میں حقیر سا ایک شخص تھا۔ مجھے میرے ایک دوست نے کہا چلو اس مرتبہ رمضان المبارک میرے ساتھ لاہور میں گزارو۔ میں اس کی بات سن کر چونک پڑا‘ اور حیرانگی سے پوچھا: لاہور میں رمضان گرارنا ہے؟ مگر وہ کیسے اور کس جگہ؟ اس نے مجھے تسبیح خانہ اور شیخ الوظائف کے متعلق تفصیل سے سمجھایا‘ جب میں نے اس کی باتیں سنی اور اپنےحالات پر ایک نظر ڈالی تو میں اچھل پڑا اور کہا چلو یکم رمضان المبارک سے ہی چلتے ہیں‘ میں آج ہی گھر جاکر بات کرتا ہوں اور انہیں جاکر تسبیح خانہ کے متعلق بتاتا ہوں‘ میں نے پرجوش انداز سے اپنے دوست کو کہا کہ میں سامان بھی ابھی پیک کرلیتا ہوں۔ (ابھی رمضان المبارک شروع ہونے میں پانچ دن باقی تھے) میں روزانہ اپنے دوست کے پاس جاتا اور اس سے عبقری اور شیخ الوظائف کی باتیں سنتا۔ اس نے میرے موبائل میں شیخ الوظٓائف کے درس اور مجھے ماہنامہ عبقری کا شمارہ بھی دیا جو میں گھر میں بیٹھ کر پڑھتا اور گھر والوں کو درس سنواتا۔ پھر رمضان المبارک کا مبارک چاند بھی نظر آگیا اور یکم رمضان المبارک کو بعد نماز ظہر میں تسبیح خانہ میں حیرانی پریشانی اور دیوانگی کے ساتھ داخل ہوگیا۔ یہاں تو دنیا ہی الگ تھی‘ ہر طرف اعمال کی بہار‘ ہر کوئی عزت اور پیار سے بات کرتا‘ افطاری کے وقت باعزت طریقے سے بٹھا کر بہترین لنگر اور ’خاص مشروب‘ پیش کیا جاتا جسے پیتے ہی سارے دن کی کمزوری اور گرمی یوں زائل ہوجاتی جیسے میں نے روزہ رکھا ہی نہیں اور میں تراویح اوردیگر نوافل اور عبادات کیلئے بالکل ترو تازہ ہوجاتا۔ میں تو پہلے دن ہی تسبیح خانہ کا گرویدہ ہوگیا۔ میں تسبیح خانہ میں بہت خوش تھا‘ اتنے اعمال تو میں نے زندگی بھر میں نہیں کیے جتنے یہاں ایک ہفتے میں کرلیے‘ اعمال‘ نوافل‘ ذکرتسبیحات سے دل بھرتا ہی نہ تھا‘ بس کوشش ہوتی یہ بھی کرلوں‘ وہ عمل بھی کرلوں کوئی عمل مجھ سے چھوٹ نہ جائے۔ سب سے زیادہ مجھے جس بات کا سرور ملتا وہ تھا شیخ الوظائف کا درس‘ جس کا ایک ایک لفظ میری روح کو جھنجھوڑ دیتا اور درس کے بعد اسم اعظم کی دعا مانگتے ہوئے جسم کا رواں رواں کانپ اٹھتا اور آنکھوں سے آنسوؤں کی لڑیاں جاری ہوجاتیں‘ محسوس ہوتا کہ میری دعا قبول ہورہی ہے۔ مجھے اب بھی یاد ہے دعا ختم ہونے کے پندرہ یا بیس منٹ تک مجمع سے آہوں اور سسکیوں کی آواز آتی رہتی۔ واہ کیا منظر تھا۔یہ تو تھیں میری تسبیح خانہ میں آکر روحانی کیفیات۔اب میں قارئین کو بتانا چاہتا ہوں کہ تسبیح خانہ میں رمضان میں کیے گئے اعمال سے میری زندگی میں کیسے بہاریں لوٹیں اور مجھے کیسے زندگی کی ہر آسائش میسر ہوئی۔ 1۔ میں بیروزگار تھا‘ در در کی خاک چھانتا‘ کبھی کہیں چند دن لگالیے کبھی کہیں‘ مگر مستقل نوکری نہ ملتی تھی۔ یہاں آکر سورۂ کوثر کا عمل ملا جو کہ 129 مرتبہ صبح اور 129 مرتبہ شام کو ’’برکت والی تھیلی‘‘ پر دم کرنا تھا‘ اس کے علاوہ جب بھی تھیلی سے پیسے نکالیں یا رکھیں ایک مرتبہ سورۂ کوثر پڑھ کر دم کرنا ہے‘ اس عمل کی برکت سے عید کے پندرہ دن بعد ہی مجھے ایک جگہ سے فون آیا اور بغیر انٹرویو انہوں نے مجھے میری منشاء کی تنخواہ پر نوکری پر رکھ لیا۔ آج میں دل پسند نوکری کررہا ہوں اور ٹھاٹھ سے کررہا ہوں۔ اس تھیلی کی بدولت ہی میرے رزق میں خوب برکت ہے‘ مہینہ ختم ہوجاتا ہے اگلی تنخواہ مل جاتی ہے مگر گزشتہ تنخواہ کے پیسے میرے پاس ابھی موجود ہوتے ہیں‘ خوب خرچ کرتا ہوں مگر برکت ہے کہ ختم ہوتی ہی نہیں۔
2۔ میرا رشتہ بار بار ہوکر ٹوٹ جاتا‘ جس کی وجہ سے میری والدہ بہت زیادہ پریشان تھیں‘ تسبیح خانہ میں رہتے ہوئے 12 رمضان المبارک کی شب کا عمل شادی کی نیت کرکے کیا۔ اسی سال ربیع الاول میں میری بہترین جگہ شادی ہوئی اور مجھے بہت ہی اچھی‘ خوبصورت اور پڑھی لکھی بیوی نصیب ہوئی۔ سب سے بڑی بات کہ میری اہلیہ اعمال کرنے والی اور سب کا بہت زیادہ خیال رکھنے والی خوش اخلاق ہے۔ یہ سب کچھ تسبیح خانہ میں گڑگڑا کر دعائیں مانگنے کا اجر ہے۔
3۔ میں نہ چاہتے ہوئے بھی گناہوں میں ملوث رہتا‘ مگر جب سے تسبیح خانہ میں رمضان المبارک گزارا ہے گناہوں سے بچنے کا غیب سے سامان پیدا ہوجاتا ہے۔ایک صاحب سے مکان خریدا‘ مکان خالی کرنے میں ٹال مٹول کررہے تھے‘ تسبیح خانہ سے سورۂ انعام کی آیت نمبر45 کے بارے میں سنا‘ صرف چند دن، چند بار ہی پڑھی کہ اس صاحب نے مکان خالی کردیا۔
میری تمام قارئین سے گزارش ہے کہ آئیے! یہ رمضان آپ بھی تسبیح خانہ لاہور میں گزار کر دیکھئے اور جو چاہتے ہیں وہ پالیں۔ (رضا بشیر‘جھنگ)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 514 reviews.