میں فیصل آباد سے (ج) لکھ رہی ہوں‘ ہمارا خاندان9افراد پر مشتمل ہے۔ 5 بہنیں‘ 2 بھائی اور والدین‘ ہمارا گھر ایک چھوٹے کمرے اور ایک ہال نما کمرے پر مشتمل ہے۔ سیڑھیوں کے نیچےا یک چھوٹا سا بیت الخلاء ہے جس میں بمشکل بندہ بیٹھ سکے‘ وہی غسل خانہ بھی ہے‘ دروازے کی جگہ پردہ لٹک رہا ہے۔ میرے والد 6سال سے فالج کے مریض ہیں۔ ایک بھائی 9th کلاس کا سٹوڈنٹ ہے اور دوسرا میٹرک کے پیپر دے کر فارغ ہے۔ ہمارا ذریعہ آمدن والدہ اور بڑی بہن کا کپڑے سینا ہے لیکن اس مہنگائی کی صورتحال میں ہماری زندگی سسک سسک کر گزر رہی ہے۔ ہمیں نہیں معلوم کہ بریانی کیسے بنتی ہے؟ کسٹرڈ کس بلا کا نام ہے؟ صبح کا ناشتہ ہو تو دوپہر کا پتہ نہیں ہوتا۔ گوشت صرف بڑی عید پر ہمارے گھر آتا ہے۔ گھر کے افراد ایک دوسرے کی شکل دیکھنے کے روادار نہیں ہیں۔ ہر بندہ دوسرے کو کاٹ کھانے کو دوڑتا ہے۔ ہماری محرومیوں نے ہمیں بہت زیادہ چڑچڑا کردیا ہے اور ایک دوسرے کا دشمن بنادیا ہے۔ ان محرومیوں میں صرف ہمارے پاس سوچیں ہی ہیں۔ عبقری کسی ہمسائی نے دیا میں نے ان کو بھی وہی تلخیوں بھرا خط لکھا اور خون کے آنسوؤں میں ڈوبی تحریر لکھی اور بھول گئی کچھ عرصہ بعد ایک خاتون ہمارے گھر آئی اور تعارف کروایا کہ عبقری ٹرسٹ کی طرف سے آئی ہوں مجھے یقین نہیں آرہا تھا بٹھانے کو کرسی نہیں تھی۔ اس خاتون کے شوہر باہر گلی میں کھڑے تھے اس خاتون نے ہمارے گھر کا جائزہ لیا ہم سے بات چیت کی‘ ہمیں سمجھ ہی نہیں آرہی تھی کہ کیا کہیں۔ پہلی بار کوئی ہمارے گھر آیا تھا۔ عرصہ دراز سے ہمارے عزیزہمیں چھوڑ چکے ہیں۔ اس خاتون نے کسی تکلف سے منع کیا ہمارے پاس تکلف کرنے کو تھا ہی کیا؟ خیر وہ خاتون چلی گئیں۔ ایک ماہ بعد دوبارہ آئیں اور ہمارے لیے کپڑے لائیں اور کچھ مالی مدد بھی کی۔ پتہ چلا کہ ان کا میکہ فیصل آباد میں ہےحکیم صاحب نے ان کو خاص طور پر ہماری تحقیق کرنے کو کہا تھا پھر عبقری ٹرسٹ کی کوششوں سے ہی میرابھائی برسرروزگار ہوگیا۔ ہر ماہ عبقری ٹرسٹ کی طرف سے ہمیں باقاعدگی سے امداد ملتی ہے۔ ہمارے حالات پہلے سے بہت بہتر ہیں۔ ہماری محرومیاں پہلے کی بنسبت بہت کم ہوگئی ہیں۔ میرا تو امدادی اداروں سے یقین اٹھ چکا تھا اور میں ان کو دھوکہ فریب اور شہرت کا ذریعہ سمجھتی تھی لیکن شاید ایسے ہی لوگوں کی وجہ سے اس دنیا کا نظام چل رہا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں