Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

گھروں میں سکون و محبت پیدا کرنے کے راز

ماہنامہ عبقری - مارچ2015ء

اپنے آپ کو آگے بڑھانے کیلئے اور منفرد شخصیت کے حصول کیلئے مندرجہ ذیل مشوروں پر عمل کریں۔ ہمارا یہ دعویٰ ہرگز نہیں کہ ان مشوروں پر عمل کرکے آپ ایک کامیاب زندگی گزار سکتی ہیں ہاں مگر یہ مشورے آپ کی پرسکون زندگی منفرد شخصیت کے حصول کیلئے کارآمد ضرور ہوسکتےہیں۔
اسما گل‘اسلام آباد

زندگی میں ناکامی اور کامیابی کا چولی دامن کا ساتھ ہے‘ کچھ کرنے اور پانے کی لگن ہر انسان کے دل میں ہوتی ہے۔ زندگی خواہشات کا مجموعہ ہے۔ ایک خواہش پوری ہوتی ہےکہ دوسری خواہش جنم لے لیتی ہے۔ مختصراً یہ کہ انسان مرتےوقت بھی کچھ کرنے یا کچھ ہونے کی آس لے کر ہی دنیا سے چلا جاتا ہے۔ اگر ہم یہ سوچ لیں کہ جو ہے وہی بہتر ہے اور جو ہورہا ہے وہی بہترین ہے تو زندگی پرسکون ہوجائے مگر اس خواہش کے کنویں کا کیا کیا جائے جس کا پیٹ کبھی بھرتا ہی نہیں ہے۔ اگر جتنا میسر ہے اس پر شکر کیا جائے تو نہ کسی سے حسدو جلن کریں گے نہ دوسروں کے ملبوس سے سجا گھر اور چمکتی گاڑی وغیرہ دیکھ کر خواہش سر اٹھائے گی۔
اگر آپ ہر دل عزیز شخصیت کی خواہشمند ہیں تو اپنےدل سے تمام تر برائیوں کا خاتمہ کردیں اگرچہ یہ آسان کام نہیں ہے مگر ان میں ذرہ برابر بھی کمی آپ کوانمول خزانہ عطا کرسکتی ہے۔ ہر خاتون شخصیت میں نکھار کی خواہش ہوتی ہے مگر یہ نکھار صرف اور صرف باطنی برائیوں کے خاتمہ سے ہی ممکن ہے۔ جاذبیت اور انفرادیت آپ کی شخصیت میں جب ہی شامل ہوسکتی ہےجب آپ اخلاقیات کے بلند درجہ پر ہوں کیونکہ اچھا اخلاق ہی آپ کی شخصیت کو سنوار سکتا ہے۔ انداز گفتگو سے شخصیت کا آدھا تصور واضح ہوجاتا ہے اور آدھا آداب و اخلاق سے پتہ چل جاتا ہے گویا ہر دل عزیز جب ہی بنا جاسکتا ہےجب آپ لوگوں کے دلوں میں گھر کریں گی۔ یہ کام ہرگز ہرگز مشکل نہیں لیکن اس امر کے لیے آپ کو بہت سی قربانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہر خاتون کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ اس کو چاہا جائے‘ پسند کیا جائے‘ لوگ اس کے بارے میں اچھا سوچیں پھر آپ بھی سوچیں‘ کیا آپ بھی دوسروں کیلئے ایسے ہی جذبات رکھتی ہیں۔ کسی دانا کاقول ہے جیسا آپ لوگوں کے بارے میں سوچتے ہیں ویسی ہی سوچ وہ آپ کیلئے رکھتے ہیں۔

Good Give & Takes

 اس مختصر سے جملے میں بہت کچھ ہے مگر سوچنے والوں کے لیے ہر برائی کو صرف اچھائی سے ختم کیا جاسکتا ہے۔ الغرض اپنی برائیوں پر اپنی اچھائیوں کو غالب کرلیں‘دوسروں کی غلطیوں کو نظرانداز کردیں اوراپنی ہر غلطی پراپنے آپ کو سزاوار سمجھیں‘ دوسروں کیلئے حسد و کینہ سے دور رہیں‘ دوسروں کو دیکھ کر جلنا‘ کڑھنا نہ صرف آپ کی شخصیت کیلئے خطرناک ہے بلکہ یہ آپ کے باطن کا دشمن بھی ہوسکتا ہے اس کا ہرگز ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ دوسروں کو دیکھ کر خوب سےخوب تر کی خواہش ترک کردیں بلکہ یہ عمل تو آپ کو مزید آگےبڑھنے کی راہ دکھائے گا۔ ہاں یہ بات قابل غور ہے کہ بے جا خواہشات کی طلب بڑھا کر اپنا چین‘ سکون غارت کرسکتی ہیں۔ اپنے آپ کو آگے بڑھانے کیلئے اور منفرد شخصیت کے حصول کیلئے مندرجہ ذیل مشوروں پر عمل کریں۔ ہمارا یہ دعویٰ ہرگز نہیں کہ ان مشوروں پر عمل کرکے آپ ایک کامیاب زندگی گزار سکتی ہیں ہاں مگر یہ مشورے آپ کی پرسکون زندگی اور منفرد شخصیت کے حصول کیلئے کارآمد ضرور ہوسکتےہیں۔٭ہر حال میںمطمئن رہیں۔٭ اپنی شخصیت کا سرسری ہی سہی مگر جائزہ ضرور لیں‘ خامیوں کی اصلاح ہی بہتر شخصیت کی حامل ہے۔٭ آگے ضرور بڑھیں مگر اپنی ذاتی محنت اور جستجو کے ساتھ۔٭ انداز گفتگو پر توجہ دیں‘ آہستہ نرم لہجے میں بات کریں‘ اچھی سامع بنیں‘ یہ عمل شخصیت میں کشش کا درجہ رکھتی ہے۔٭ دوسروں کی غلطیوںکو نظرانداز کریں اور ہر عمل میں اپنی اصلاح کریں‘خدا کی نعمتوں اور جو کچھ اس نے آپ کو عطا کیا ہے اس پرضرور شکر کریں۔ ٭ظاہری شخصیت پر بھی اپنی توجہ مرکوز رکھیں‘ جو لباس زیب تن کریں وہ آپ کی شخصیت کےمطابق ہو‘ اچھے اور معیار ی رنگوں کا انتخاب کرلیں۔٭ اطمینان قلب کیلئے پانچ وقت نماز اور قرآن پاک کا کم از کم ایک رکوع بمعہ ترجمہ ضرور پڑھیں۔٭ یہ عمل آپ کی شخصیت پر گہرا اثر ڈالے گا۔٭ اپنی اصلاح کریں‘ خود کو دوسروں سے ہمیشہ منفرد رکھیں مگر اب یہ بھی نہیں کہ آپ اپنی دنیا ہی الگ بنالیں۔٭ ایک ہی ڈگر پر مت چلیں‘ دوسروں کی اندھی تقلید نہ کریں‘ جتنا میسر ہے اسی پر قناعت کریں‘ خدا کا شکر ہر دم کرتے رہیں‘ مایوسی سے بچیں‘ وقت ضائع مت کریں‘ جتنا ہوسکے اپنے وقت کو کارآمد کریں۔٭ وقت کی قدر کرنے والے ہی دنیا کیلئے قابل فخر ہوجاتے ہیں۔٭ دوسروں کیلئے بھی وقت نکالیں‘ انہیں ان کی اچھائی اور برائی کے ساتھ قبول کریں۔٭ اپنے دل میں دوسروں کیلئے جگہ بنائیں۔ ٭ان کے دلوں میں گھر کریں‘ بہتر کریں اور بہتر کی امید رکھیں‘ ہمیشہ کامیاب رہیں گے۔(سنینا اویس)۔
میاں بیوی کے جھگڑے دل کیلئے نقصان دہ
جھگڑا۔۔۔! خواہ کسی بھی نوعیت کا ہو‘ اس کے جہاں خارجی اثرات ہوتے ہیں‘ وہیں جسمانی اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں۔ میاں بیوی کے آپس کے جھگڑے مشہور ہیں۔ ان جھگڑوں سے جہاں پورا گھرانہ متاثر ہوتا ہے وہیں میاں بیوی بھی متاثرہ ہوتے ہیں۔ ابھی حال ہی میں سائنس دانوں نے تحقیق کی ہے کہ میاں بیوی کا جھگڑا صرف الفاظ کی سختی تک ہی محدود نہیں رہتا بلکہ اس سے شریانیں بھی سخت ہوجاتی ہیں جو کہ دل کیلئے خطرناک ہے۔
 یونیورسٹی آف اٹاوہ کے سائنسدانوں نے 150 جوڑوں پر تحقیق کی جس سے یہ معلوم ہوا ہے کہ میاں بیوی کے جھگڑوں سےہونے والے نقصان کا انحصار جنس پر بھی ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خواتین میں شریانوں کے امراض کا زیادہ تر تعلق اپنے ساتھ کے غصیلے رویہ سے ہے جب کہ مردوں میں اس کی وجہ کچھ اور ہوسکتی ہے۔ تجزیہ کیلئے چنے گئے جوڑوں کو بحث کیلئے ایسے موضوعات دئیے گئے جو عمومی طور پر انکے درمیان تنازعے کا باعث بنتے ہیں‘ بحث کے دوران ان افراد کا مسلسل معائنہ کیا گیا‘ نتائج سے ثابت ہوا کہ وہ خواتین جو بحث میں زیادہ سخت الفاظ استعمال کرتی ہیں ان کی شریانوں کو نقصان پہنچنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ دوسری جانب وہ مرد حضرات جنہوں نے سخت الفاظ سننے کے بعد اپنے رویہ پر قابو رکھنے کی کوشش کی ان کی شریانیں سخت ہونے کا زیادہ امکان ہے۔ چنانچہ کئی افراد کو ڈاکٹر سےمشورہ لینے کی رائے دی گئی۔ایک میڈیکل پروفیسر کا کہنا ہے کہ نااتفاقی ہر انسانی تعلق کا حصہ ہے دل کے امراض کی اور بھی کئی وجوہات ہیں مگر ہم لوگوں کو پھر بھی یہی مشورہ دیں گے کہ اپنےازدواجی تعلقات بہتر بنانے پر توجہ دیں۔(سامعہ میر)۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 381 reviews.