Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

صفر المظفر میں رب کا حقیقی قرب

ماہنامہ عبقری - فروری 2009ء

جو لوگ اس عظیم مہینے میں عبادت الٰہی میںاپنا وقت گزاریں گے، اللہ پاک اس کے گناہوں کو معاف فرمائے گا۔ نفل نماز: ماہ صفر کا چاند دیکھ کر نماز مغرب اور نماز عشاءکے درمیان چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ اخلاص گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھنی ہے۔ پھر سلام پھیرنے کے بعد ایک ہزار مرتبہ اس درود پاک کو پڑھے۔اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِنِ النَّبِیِّ الاُمِّیِّ وَ رَحمَۃُ اللّٰہِ وَ بَرَکَاتُہ اللہ تعالیٰ اس نماز اور درود پاک پڑھنے والے کے تمام گناہ معاف فرما کر ان شاءاللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے گا۔ اوّل شب بعد نماز عشاءچار رکعت نماز پڑھے۔ پہلی رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ الکافرون پندرہ بار، دوسری میں بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ اخلاص پندرہ بار تیسری میں سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ الفلق پندرہ بار، چوتھی رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ الناس پندرہ بار پڑھے۔ یہ نماز بعد نماز عشاءپڑھنی چاہیے۔ پھر سلام کے بعد ایک سو مرتبہ پڑھے اِیَّاکَ نَعبُدُ وَ اِیَّاکَ نَستَعِینُ پھر ستر مرتبہ کوئی سابھی درود پاک پڑھنا ہے۔ نماز عشاءکے وتر اور نفل اس نماز کے بعد پڑھنے چاہئیں۔ اس نماز کے پڑھنے والے کو اللہ پاک تمام بلاﺅں آفتوں سے محفوظ رکھے گا، انشاءاللہ تعالیٰ۔ صفر المظفر کے نوافل ماہِ صفر کے کسی بھی دن بوقت چاشت غسل کرکے دو رکعت نماز پڑھے۔ ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد گیارہ گیارہ مرتبہ سورئہ اخلاص پڑھے۔ پھر بعد سلام کے ستر مرتبہ یہ درود پاک پڑھے۔ اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الاُمِّیِّ وَ عَلیٰ ٰالِہ وَ اَصحَابِہ وَ َبارِک وَسَلِّمo پھر ایک مرتبہ یہ دعا پڑھنی ہے: اَللّٰہُمَّ صَرِّف عَنِّی سُوئَ ہٰذَا ا لیَومِ واَعصِمنِی مِن سُوئہ وَنَجِّنِی عَمَّا اَصَابَ فِیہِ بِفَضلِکَ یَادَافِعَ الشُّرُورِ یَامَالِکَ النُّشُورِ یَا اَرحَمَ الرَّاحِمِینَ وَ صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہِ الاَمجَادِ وَ بَارِک وَسَلِّمo ان شاءاللہ تعالیٰ اس نماز اور دعا کی برکت سے اللہ پاک اسے تمام بلائوں اور صعوبتوں سے محفوظ رکھے گا۔ کسی بھی دن بعد نماز ظہر دو رکعت نماز پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ اخلاص تین تین مرتبہ پڑھے۔ بعد سلام کے سورئہ الم نشرح اسی بار سورئہ والتین اسی مرتبہ۔ سورئہ النصر اسی مرتبہ اور سورئہ اخلاص اسی مرتبہ پڑھے۔ یہ نماز ترقی رزق کیلئے بہت افضل ہے۔کسی بھی دن قبل نماز عصر چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے اور ہر رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ الکوثر ستر ستر مرتبہ سورئہ اخلاص پانچ پانچ دفعہ پڑھے۔ بعد سلام کے یہ دعائے مکرمہ ایک مرتبہ پڑھنی ہے۔ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ یَاشَدِیدَ القَوِیِّ یَاشَدِیدَ المِحَالِ یَا مُفَضَّلُ یَامُکَرَّمُ لَآاِلٰہَ اِلَّا اَنتَ بِرَحمَتِکَ یَا اَرحَمَ الرّٰحِمِینَ oاس نماز اور دعا کے پڑھنے والے کو اللہ پاک تمام آفات وبلیات سے محفوظ رکھے گا۔ دعا کسی بھی ایک دن کو نماز فجر تا عشاءہر نماز کے بعد یہ آیاتِ قرآنی ایک مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے خود بھی پئے اوردوسروں کو بھی پلائے۔ سَلَام قَولًا مِّن رَّبٍّ رَّحِیمٍ(یٰسین آیت نمبر58) سَلَام عَلٰی نُوحٍ فِی العٰلَمِینَo سَلَام عَلٰی اِبرَاہِیمَo سَلَام عَلٰی مُوسٰی وَ ہَارُونَo سَلَام عَلٰی اِلیَاسِینَo(الصفت آیت نمبر79، 109، 120، 130) سَلَام عَلَیکُم طِبتُ م فَادخُلُو ہَا خَالِدِینَ(الزمر آیت نمبر73) سَلَام ہِیَ حَتّٰی مَطلَعِ الفَجرِ(القدر آیت نمبر 5) یہ سات آیاتِ قرآنی درازی عمر، حفاظت جان و مال کیلئے بہت افضل ہیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 672 reviews.