اس وظیفے کو جس کسی نے بھی کیا ہے وہ اپنے مقصد میں کامیاب رہا ہے ۔ یہ وظیفہ مسلسل تین جمعے کرنا ہے ۔ ہر جمعے کی نماز پڑھ کر اُسی جگہ بیٹھ کر کسی سے باتیں کیے بغیر اس وظیفے کو کرنا ہے ۔
سورئہ یٰسین میں کل سات (مبین )آیتیں ہیں ۔ پہلی (مبین ) پر تین مر تبہ سورئہ اخلا ص پڑھنی ہے پھر آگے سے شروع کر دینا ہے ۔ دوسری (مبین )پر تین بار سورئہ کو ثر پڑھنی ہے پھر آگے پڑھتے جا نا ہے ۔ تیسری (مبین) پر سورئہ الم نشرح تین بار پڑھنی ہے ۔ اسی طر ح جب چوتھی (مبین )آئے تین بار سورئہ فاتحہ پڑھنی ہے ۔ پانچویں (مبین )آئے اُس پر تین بار آیت الکر سی پڑھنی ہے ۔ چھٹی مبین پر یہ دعا اور آیت تین بار پڑھنی ہے ۔ ” اَللّٰھُمَّ وَسِّع رِزقِی وُسعَۃً لَّا اَحتَاجُ اِلٰی اَحَدٍ مِن خَلقِکَ( اَللّٰہُ لَطِیف م بِعِبَادِہ یَرزُقُ مَن یَّشَآئُ وَہُوَ القَوِیُّ العَزِیزُ(الشوریٰ آیت نمبر 19)پھر اس سے آگے پڑھتے جانا ہے۔ ساتویں (مبین )پر درود شریف تین بار پڑھنا ہے ۔ ایک دفعہ سورئہ یٰسین ساتو ں (مبین )کے ساتھ پڑھنے کے بعد دوسری دفعہ پھر اسی طر ح سورئہ یٰسین پڑھنی ہے ۔ اسی طرح تیسری باربھی پڑھنی ہے ۔ یعنی کل تین دفعہ سورئہ یسیٰن پڑھنی ہے ۔ ساتوں (مبینوں)کے ساتھ۔
یہ وظیفہ مسلسل تین جمعے کر نا ہے ۔ جب بھی وظیفہ شروع کرنا ہے اپنا مقصد دل میں سو چتے جانا ہے اورپڑھتے جانا ہے۔ اور آخر میں گِڑ گڑاکر دعا مانگنی ہے ۔ ان شاءاللہ تعالیٰ مقصد کو ضرور حاصل کرے گا ۔ ایک عورت کے خاوند کو نوکری نہیں مل رہی تھی۔ اُس عورت نے پہلے جمعے کو وظیفہ شروع کیا ۔ ایک دفعہ کرنے کے بعد ہی اس کے خاوند کو نو کر ی مل گئی ۔ اسی طرح اگر مقصد پورا بھی ہو جائے تو مسلسل تین جمعے وظیفہ لازمی کرنا ہے ۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 675
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں