ناممکن روحانی مشکلات اور لاعلاج جسمانی بیماریوں سے نجات
9 فروری 2009 ءبروزپیر کو شام7 بجے سے پونے آٹھ بجے تک ہما ری روحانی محفل ہو گی۔غسل یا وضوکرنے کے بعد شام 7 بجے سے شرو ع ہو کر رات پو نے آٹھ بجے تک اِیَّاکَ نَعبُدُوَ اِیَّا کَ نَستَعِینُ بِحَقِّ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ بھکا ری بن کر ، خلوص دل ، درددل ، توجہ اور اس یقین کے ساتھ پڑھیں کہ میرارب میری فریا د سن رہا ہے اور سو فی صد قبول کر رہا ہے ۔ پانی کا گلاس سامنے رکھیں اور اس تصو ر کے ساتھ پڑھیں کہ آسمان سے ہلکی پیلی روشنی آپ کے دل پر ہلکی بارش کی طر ح برس رہی ہے اور دل کو سکون چین نصیب ہو رہا ہے اور مشکلات فوری حل ہو رہی ہیں۔وقت مکمل ہونے کے بعد دل و جا ن سے پوری امت ، عالم اسلام، اپنے لیے اور اپنے عزیز و اقارب کے لیے دعا کریں ۔ پورے یقین کے ساتھ دعا کریں ۔ ہر جا ئز دعا قبول کر نا اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔ دعا کے بعد پانی پر تین بار د م کر کے پانی خود پئیں۔ گھروالوں کو بھی پلا سکتے ہیں ۔ انشاءاللہ آپ کی تمام جائز مرادیں ضرور پوری ہو ں گی ۔
( نوٹ :) خواتین نا پا کی کے ایا م میں بغیر مصلےٰ کے بھی باوضو ہو کر روحانی محفل میں شرکت کر سکتی ہیں ۔ اگر اسی وقت یہ وظیفہ روزانہ کر لیں تو اجازت ہے ،مستقل بھی کرنا چاہیں تو معمول بنا سکتے ہیں ۔ ہر مہینے کا ورد مختلف ہو تا ہے او ر خاص وقت کے تعین کے ساتھ ہو تا ہے۔ بے شمار لوگو ں کی مرادیں پوری ہوئیں۔ ناممکن ،ممکن ہو ئیں ۔ پھر لوگوں نے اپنی مرادیں پوری ہونے پر خطو ط لکھے آپ بھی مرا د پوری ہونے پرخط ضرور لکھیں ۔ (ایڈیٹر : حکیم محمد طا رق محمود عفا اللہ عنہ )
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 688
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں