Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بہار رفتہ کے موتی (انتخاب: محمد اکمل فاروق ریحان، سرگودھا)

ماہنامہ عبقری - اپریل 2009ء

1- حضرت عثمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عارفین یعنی نیک لوگوں کی علامات میں سے ہے کہ ان کا دل خوف اور امید سے متصف رہتا ہے۔ ان کی زبان حمد و ثناءسے تروتازہ رہتی ہے اور ان کی آنکھیں حیا اور رونے سے اشکبار رہتی ہیں اور ان کا مقصد اپنے مولا کی رضا کی طلب اور دنیا کا چھوڑنا ہوتا ہے۔ 2-حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جس نے فضول باتیں ترک کر دیں تو اسے حکمت سے نوازا جائے گا۔ جس نے فضول دیکھنا ترک کیا تو اس کو دل کے خشوع سے نوازا جائے گا۔ جس نے فضول ہنسنا ترک کر دیا تو اسے ہیبت اور دبدبے سے نوازا جائیگا ۔جس نے مذاق کرنا چھوڑ دیا تو اسے تروتازگی سے نوازا جائے گا ۔جس نے دنیا کی محبت ترک کر دی تو اسے آخرت کی محبت سے نوازا جائے گا ۔ جس نے دوسروں کے عیوب ڈھونڈنے کی مشغولیت ترک کر دی تو اسے اپنے عیوب کی اصلاح کی نعمت سے نوازا جائیگا اور جس نے اللہ تعالیٰ کی کیفیت کی تجسس ترک کر دی تو اسے برات نفاق سے نوازا جائے گا۔ 3- حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عقل مند انسان کیلئے ضروری ہے کہ وہ سات چیزوں کو سات پر ترجیح دے۔ فقر کو مال داری پر ،ذلت کو عزت پر ،تواضع کو تکبر پر ،بھوک کو سیر ہونے پر،غم کو خوشی پر ،پستی کو اونچائی پر اور موت کو زندگی پر۔ 4- حضرت عثمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مومن کو چھ قسم کا خوف لگا رہتا ہے۔ (1) اللہ تعالیٰ کی جانب سے خوف رہتا ہے کہ کہیں اللہ تعالیٰ اس کا ایمان نہ سلب کرلے۔(2) اعمال لکھنے والے فرشتوں کی طرف سے خوف کہ کہیں وہ اس کے خلاف کوئی ایسی بات نہ لکھ دیں جس سے یہ قیامت والے دن رسوا ہو جائے۔ (3) شیطان کی طرف سے خوف کہ وہ اس کا عمل باطل نہ کر دے۔ (4) ملک الموت کا خوف کہ وہ اچانک بے خبری میں اس کو اٹھا نہ لے یعنی موت دیدے۔ (5) دنیا کا خوف کہ کہیں وہ اس کے دھوکے میں آکر آخرت سے غافل نہ رہے۔ (6) اہل و عیال کا خوف کہ انکی خبر گیری میںمشغولی اس کو ذکر اللہ سے غافل نہ کر دے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 766 reviews.