(ہر ماہ کسی ایک بزرگ کی زندگی کے آزمودہ روحانی نچوڑ آپ عبقری میں پڑھیں)
بیماری کا علاج
یہ آیات لکھ کراور دھو کر مریض کو پلائیں: بِسَمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ وَیَشفِ صُدُورَ قَومٍ مُومِنِینَ وَیُذھِب غَیظَ قُلُوبِھِم (سورتہ التوبہ:14,15)انشاءاللہ ہربیماری دور ہو گی۔
چور کو پکڑنا
ایک لوہے کی اتنی بڑی موٹی سیخ لیں، جس کے چار رخ ہوں۔ ایک رخ پر کٰھٰیٰعص اور دوسرے پر یٰسین وَالقُرآنِ الحَکِیمِ تیسرے پر ص وَالقُرآنِ اور چوتھے پر ق واَلقُرآنِ المَجِیدِ لکھ دیں اور جن لوگوں پر شبہ ہو ان کو زمین پر بٹھا دیں اور یہ کیل ان کے درمیان میں زمین پر رکھ کر چوٹ لگائیں اور ہر چوٹ پر سورہ ملک ایک مرتبہ پڑھیں جب 8مرتبہ تلاوت پوری ہو جائے تو لوگوں سے کھڑے ہو جانے کو کہیں۔ جو شخص چور ہو گا وہ زمین سے نہ اٹھ سکے گا۔
ادائیگی قرض کا مجرب نسخہ
اگر کوئی شخص قرض کی ادائیگی سے قاصر ہو تو جمعہ کے دن 70 مرتبہ اور باقی دنوں میں ہر فرض نماز کے بعد 7مرتبہ پڑھیں۔
اَللّٰھُمَّ اکفِنِی بِحَلَالِکَ عَن حَرَامِکَ وَاَغنِنِی بِفَضلِکَ عَن مَن سِوَاکَ
نافرمان اولاد
اگر کسی کا نافرمان لڑکا ہو تو صبح کے وقت لڑکے کی پیشانی پر ہاتھ رکھ کر اپنا منہ آسمان کی اٹھا کر 21مرتبہ اَلمُقِیتُ پڑھے۔لڑکا نیک بخت اور فرمانبردار بن جائیگا۔
ظالم کے ظلم سے بچائو کیلئے
ہر نماز کے بعد 50 مرتبہ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ پڑھ کر تصور میں اس ظالم شخص پر پھونکیں۔ انشاءاللہ بہت جلد اس کے ظلم سے نجات ملے گی۔
دفعیہ آسیب
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ طٰہٰ طٰس طٰس کٰھٰیٰعص یٰس وَالُقرَاٰنِ الحَکِیمِ حمعسق وَالقَلَمِ وَمَا یَسطُرُونِ لکھ کر گلے میں ڈالیں۔ آسیب بھاگ جائے گا۔ایضاً:۔سورت صافات کی شروع کی آیتیں ثاقب(1 تا 10) تک پڑھ کر دم کریں۔
درد سر
جس کے سر میں درد ہو اس جگہ کو پکڑ کر 7بار یہ دعا پڑھ کر دم کریں۔ ”وبِالحَقِّ اَنزَلنَاہُ وَبِالحَقِّ نَزَل یَابُدُّوحُ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ لَااِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الحَیُّ العَظِیمُ بِرَحمَتِکَ یٰاَرحَمَ الرَّاحِمِینَ“سر کا درد ختم ہو جائیگا۔
باری کا بخار
بیری کی لکڑی پر یَا نَارُکُونِی بَردًا وَّسَلَامًا(سورہ الانبیائ:69)لکھ کر جس دن بخار نہ چڑھے نیلے سوت میں باندھ کر گلے میں ڈالیں انشاءاللہ دوسرے دن بخار نہ چڑھے گا۔
مرگی کے دورے
اگر کسی شخص کو دن میں بار بار مرگی کے دورے پڑتے ہوں تو یہ اسما ءلکھ کر دائیں بازو پر باندھیں : طیوس مربوس تیلوس بارالساک حاشش ۔ بائیں بازو پر باندھیں ”اَعُوذُ بِاللّٰہِ مِن شَرِّ اُمِّ الصِّبیَانِ وَلَا حَولَ وَ لَاقُوَّتہ اِلَّا بِاللّٰہِ العَلِیِّ العَظِیمِ “اور یہ لکھ کر گلے میں ڈالیں : ”یَاحَنَّانُ یَا مَنَّانُ وَ صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی خَیرِ خَلقِہ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَاَصحَابِہ اَجمَعِینَ“
دفعیہ سانپ
ایک شخص نے حضرت غیاث الدین شاہ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ سے عرض کیا میرے گھر میں سانپ نکلتے رہتے ہیں جن کی وجہ سے مجھے بہت ڈر لگتا ہے۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا سوتے وقت سَلَام عَلٰی اِلیَاسِین(الصفت:130)پڑھ لیا کرو اس نے ایسا ہی کیا ۔صبح کو چارپائی کے نیچے سے مرا ہوا سانپ نکلا۔
بچھو کی جھاڑ
جس جگہ بچھو نے کاٹ لیا ہو یہ ورد کئی مرتبہ پڑھ کر دم کریں: ”بِسمِ اللّٰہِ شَجَّتہ قَرنِیَّتہ مِلحََتہ بَحرٍ قَقطًا“
دردزہ
اگر بچہ پیدا ہوتے وقت سخت تکلیف ہو اور بچہ پیدا نہ ہوتا ہو تو یہ آیات کاغذ پر لکھ کر پاک کپڑے میں لپیٹ کر عورت کی بائیں ران پر باندھیں۔ ”وَاَلقَت مَافِیھَا وَتَخَلَّت وَاَذِنَت لِرَبِّھَا وَحُقَّت (الانشقاق:1تا 5) اَجِب اَشرَاٰحِیَا“اور اولادسے براغت کے فوری بعد اتار لیں ورنہ خون نہ رکے گا۔
عمر درازی فرزند
جس عورت کا بچہ زندہ نہ رہتا ہو وہ اجوائن اور کالی مرچ پر پیر کے دن دوپہر کے وقت 40 مرتبہ سورہ والشمس مع اول وآخر درود شریف پڑھ کر ہر بار دم کریں۔ حمل کے دن سے دودھ چھڑوانے تک ایک ایک دو دو دانے روز کھاتی رہے۔
دودھ کی زیادتی کیلئے
جس عورت کے دودھ کم ہو اور بچہ کا پیٹ نہ بھرتا ہو۔ یہ کلمات کاغذ پر لکھ کر عورت کے گلے میں ڈالیں اور پانی میں گھول کر سات روز تک پلائیں۔ ”بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ وَذَلَّلنٰھَالَھُم فَمِنھَا رَکُوبُھُم وَمِنھَا یَاکُلُونَo وَلَھُم فِیھَا مَنَافِعُ وَمَشَارِبُ“ (یٰسین:72,73)
بائولے کتے کے کاٹے کیلئے
کمہار کے ہاں سے وہ مٹی کہ جس کے برتن بناتے ہیں، لیکر اس مٹی کو چَک، (جس پر برتن بناتے ہیں )اس پر رکھ کر سات چکر دائیں طرف اور سات چکر بائیں طرف دیکر پہلے گیارہ دفعہ درود شریف اور پھر گیارہ بار سورتہ الفیل پڑھ کر مٹی پر دم کرے اور اس مٹی کوایسے شخص کے تمام جسم پر پھیرے جس کو کتے نے کاٹا ہو اس کے بعد دیکھے کہ اس میں سے کوئی بال نکلا ہے یا نہیں۔ اگر بال نکلے ہوں تو ان کو نکال کر پھینک دے اور پھر مٹی کو دم کرکے دوبارہ مریض کے بدن پر ملے اور پھر بال دیکھے۔ حتیٰ کہ اس وقت تک جب تک کہ مٹی سے بال نکلنے بند نہ ہوں، کرتا جائے۔ جونہی بال نکلنے بند ہونگے مریض کو آرام آجائیگا۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 770
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں