Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

چھوٹی بات بڑا ثواب

ماہنامہ عبقری - اپریل 2009ء

(1)نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب سورتہ الفاتحہ، آیت الکرسی، شَھِدَ اللّٰہُ ( سورتہ آل عمران کی آیت نمبر 18-19) اور قُلِ اللّٰھُمَّ مَالِکَ المُلکِ (سورتہ آل عمران کی آیت نمبر 26-27) نازل ہوئیں تو انہوں نے عرش الٰہی سے معلق ہو کر فریاد کی کہ الٰہی کیا آپ ہم کو ایسی قوم پر نازل فرما رہے ہیں جو گناہوں کا ارتکاب کرے گی۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ قسم ہے مجھے اپنی عزت وجلال اور ارتفاع کی کہ جو لوگ ہر نماز فرض کے بعد تمہاری تلاوت کریں گے ،ہم ان کی مغفرت فرمائیں گے اور جنت الفردوس میں جگہ دیں گے اور ہر روز ستر مرتبہ نظر رحمت سے دیکھیں گے اور اس کی ستر حاجتیں پوری کریں گے جس کا ادنیٰ درجہ مغفرت ہے۔ ( عن ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ ) (2)نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں جب میں اپنے کسی بندے کے جسم مال یا اس کی اولاد پر کوئی مصیبت ڈالتا ہوں اور پھر وہ صبر کیساتھ اس کو برداشت کرتا ہے تو قیامت کے دن مجھے اس سے شرم آئے گی کہ میں اس کے اعمال کا وزن کروں یا اس کا نامہ اعمال کھو لوں۔ ( ترمذی عن انس رضی اللہ عنہ ) (3)نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام پر وحی نازل فرمائی ”اے میرے خلیل اپنے اخلاق اچھے بنائو خواہ کفار کیساتھ معاملہ ہو، نیکیوں کے دروازے میں داخل ہو جائو گے کیونکہ با اخلاق لوگوں کے بارے میں فیصلہ ہو چکا ہے کہ میں ان کو عرش کا سایہ دونگا اور مقدس علاقہ (جنت) میں رکھوں گا اور پڑوس میں قرب عطا کرونگا۔ (ترمذی عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ ) (4)نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نماز مغرب سے فارغ ہو کر کسی سے بات کرنے سے پہلے سات مرتبہ یہ کہہ لو اَللّٰھُمَّ اَجِرنِی مِنَ النَّارِ جب تم اس کو کہہ لو گے اور پھر اگر اسی رات کو تمہاری موت آجائے گی تو دوزخ سے محفوظ ہو جائو گے اور اگر اس دعا کو سات مرتبہ بعد نماز فجر کے بعد کسی سے بات کئے بغیر کہہ لو گے اور اسی دن مر جائو گے تو دوزخ سے محفوظ رہوگے۔ (نسائی، عن مسلم تمیمی رضی اللہ عنہ )
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 772 reviews.