Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پیاز فطرت کی بیاض (مرسلہ: بیگم احسن قریشی)

ماہنامہ عبقری - اپریل 2009ء

عربی : بصل فارسی : پیاز سندھی : بصر انگریزی : Onion پیاز دنیا بھر میں مشہور سبزی ہے۔ روزمرہ استعمال میں آنے کی وجہ سے ہر کوئی اس سے بخوبی واقف ہے۔ اس کی چند اقسام ہیں۔ ہر قسم کی تاثیر یکساں ہے۔ عام طور پر سفید اور سرخ رنگوں میں یہ قدرت کا ایک انمول عطیہ ہے۔ اسے سالن پکاتے وقت مصالحہ کی جگہ استعمال کیا جاتا ہے۔ بطور اچار سرکہ میں ملا کر استعمال کیا جاتا ہے۔ چٹنی بھی تیار کی جاتی ہے اور سلاد کے طور پر بھی کھایا جاتا ہے۔ پیاز کے تخم سیاہ رنگ کے اور نہایت چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں۔ پیاز اور تخم پیاز دواءمیںمستعمل ہیں۔پیاز میں پروٹین، نمکیات، فاسفورس اور وٹامن بی، ای اور جی ہوتے ہیں۔ اس کا مزاج گرم اور خشک ہوتا ہے۔ دراصل پیاز اللہ کی وہ نعمت ہے کہ جب قوم بنی اسرائیل من وسلویٰ کھاتے کھاتے اکتا گئی تو اس نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے پیاز، مسور اور لہسن کی تمنا کی تھی۔ شروع شروع میں پیاز کی اہمیت سے لوگ آگاہ نہ تھے۔ مگر جب تحقیق کے بعد پیاز میں وٹامن ج کا پتہ چلا تو اسے مفید عالم اور کامیاب غذا بھی قرار دیا گیا۔ کچی شکل میں پیاز سبزی کے طور پر پکایا جا سکتا ہے۔ اس کی مقدار خوراک دو تولہ ہے۔ علم طب کے پرانے حکماءنے پیاز کے بے شمار فوائد تحریر کئے ہیں۔ -1تحلیل اورام کے لئے پیاز کو بھوبھل میں رکھ کر نیم گرم حالت میں مقام مائوف پر باندھنے سے شفا ہوتی ہے۔ -2بے ہوشی کی حالت میں پیاز کاٹ کر اس کی تیز بو مریض کو سنگھائیں ہوش میں آجائے گا۔ خصوصاً اختناق الرحم کے مریضوں کے لئے مفید ہے۔ -3احتباس بول وحیض میں پیاز کو پانی میں جوش دیکر استعمال کرایا جاتا ہے۔ -4پیاز کا رس اور شہد چٹانے سے سعال شعبی میں آرام ہو جاتا ہے۔ -5ہیضہ میں پیاز کے پانی (25ملی لیٹر) کو 1تولہ چونے کے پانی کے ہمراہ استعمال کرنے سے فائدہ ہو تا ہے۔ -6ضعف باہ میں پیاز کے رس کا شربت بنا کر پلانا یا آب پیاز، شہد اور گھی تینوں کو ہم وزن ملا کر پلانا مفید ہے۔ اس کے علاوہ گوشت کو پکاتے وقت دو دفعہ پیاز کا بگھار دینے سے گوشت مقوی باہ کا موجب ہوتا ہے۔-7آواز کی سریلی بنانے میں مدد دیتا ہے۔-8یہ جراثیم کش بھی ہے۔ اگر چھیل کر فرش پر پھیلا دی جائے تو تمام جراثیم ہلاک ہو جاتے ہیں۔-9اس کا عرق کانوں میں ٹپکانے سے کانوں کی میل صاف ہوتی ہے اور قوت سماعت میں اضافہ ہوتا ہے۔-10پیاز کو مناسب مقدار میں کھاتے رہنے سے انسانی چہرہ سرخ ہو جاتا ہے اور چہرہ کی زردی غائب ہو جاتی ہے۔-11جب پستان کا ورم پھوٹ کر زخم بن جائے اور آرام نہ ہوتا ہو تو پیاز کی مرہم بنا کر لگانے سے زخم جلد بھر جاتا ہے۔ ترکیب مرہم یوں ہے۔ تل کا تیل دس تولہ میں پیاز ڈھائی تولہ کتر کر ڈالیں اور توے پر رکھیں۔ جب جل جائے تو ڈھائی تولہ نیم کے سبز پتے الگ جلائیں۔ بعد میں ایک تولہ موم ملائیں، بس مرہم تیار ہے۔-12پیاز کے رس کی مالش کرنے سے گرمی دانے اور کھجلی بالکل رفع ہو جاتی ہے۔-13پھوڑے، پھنسیوں پر اگر بھلبھلائی ہوئی پیاز باندھی جائے تو وہ ان کو پکا کر جلد پھاڑ دیتی ہے اور صحت ہو جاتی ہے۔-14پیاز کو چربی کے ساتھ پکا کر کھانے سے سینہ اور پھیپھڑوں سے لیس دار مواد خارج ہو کر سینہ صاف ہو جاتا ہے۔ -15مریض ضیق النفس (دمہ) میں پیاز کا رس، شہد ہر ایک ایک پائو سوڈا بائیکا رب پانچ تولہ، تینوں کو ملا کر رکھ لیں۔ صبح وشام ایک ایک چمچ استعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔-16پیاز کو چربی کے ساتھ پکا کر کھانے سے سینہ اور پھیپھڑوں سے لیس دار مواد خارج ہو کر سینہ صاف ہو جاتا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 784 reviews.