Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - اپریل 2009ء

حافظے کی قوت میری عمر اکیس سال ہے۔ یوں تو میری یادداشت اچھی ہے لیکن راستے یاد نہیں رہتے۔ علاوہ ازیں انگریزی کا کوئی لمبا جملہ پڑھ لوں یاسن لوں تو دوہرا نہیں سکتا اگرچہ اس کے معنی بھی سمجھ لوں۔ میرا ذہن منتظر الخیالی میں مبتلا رہتا ہے۔ بہت قنوطی واقع ہوا ہوں۔ اعتماد کی کمی بھی محسوس کرتا ہوں۔ صحت بھی اچھی نہیں ہے۔ ان حالات کو سامنے رکھتے ہوئے کوئی ورد کوئی مشق و عمل بتائیں تاکہ میں اپنے مسائل پر قابو پالوں۔ (خالد، حیدر آباد) جواب: انسان بعض باتیں یاد نہیں رکھ سکتا لیکن بعض باتیں اچھی طرح یاد رہتی ہیں۔ یہ حافظہ کے کام کرنے کا ایک انداز ہے۔ اسے کمزور تصور نہ کریں اور پریشانی ذہن سے نکال دیں۔ جن باتوں میں حافظے کی کمزوری محسوس کرتے ہیں اسے کسی نوٹ بک میں اشاروں کی مدد سے نوٹ کر لیں تاکہ حافظہ کو مدد حاصل ہو جائے۔ صحت‘ حافظے کی قوت میں اضافے اور ذہنی کارکردگی بڑھانے کیلئے علی الصبح سانس کی مشق بہت مفید و موثر ثابت ہو گی۔ آرام دہ نشست میں بیٹھ کر کمر سیدھی کر لیں اور آنکھیں بند کر لیں۔ آہستگی سے سانس اندر لیں اور جب سانس پورا ہو جائے تو ایک بار یَارَبِّ الرَّحیِمُ پڑھ کر باہر نکالیں۔ یہ عمل مسلسل کرتے رہیں لیکن پوری توجہ سانس کے عمل پر قائم رکھیں‘ مشق صبح ناشتہ سے نصف گھنٹہ پہلے اور کم از کم دس منٹ کی جائے۔ خوف کے سائے دو سالوں سے ڈر ،خوف اور بے چینی کا شکارہوں۔ شروع میں نظام ہضم میں خرابی نے طبیعت پر برا اثر ڈالا۔ پھر آہستہ آہستہ اس بے چینی نے خوف کی شکل اختیار کرلی۔ اب حال یہ ہے کہ گھر سے باہر بازار تک جانا مشکل ہو گیا ہے۔ اکیلے کہیں بھی نہیں جا سکتا۔ دن رات خوف اور بے چینی کے سائے میرے اوپر چھائے رہتے ہیں۔ خود کو لاکھ سمجھاتا ہوں۔ مختلف اوار دو اسماءبھی پڑھتا ہوں لیکن خوف پیچھا نہیں چھوڑتا۔ مادی اور روحانی علاج دونوں کروائے لیکن کوئی اثر نہیںہوا۔(عزیزالرحمن‘ لاہور) جواب: ایک کاغذ پر خوشخط اسم ذات لکھ لیں۔ رات کو سونے سے پہلے اور صبح بیدار ہونے کے بعد اسم ذات کو دس پندرہ منٹ تک پوری توجہ سے دیکھا کریں۔ صبح و شام دو کھجوروں پر ہُوَالرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ اکیس اکیس بار دم کرکے کھا لیا کریں۔ رات کو اسم ذات کا عمل کرنے کے بعد بستر پر لیٹ جائیں۔ سانس آہستہ سے اندر لیں اور ایک بار یَاحَفِیظُ پڑھ کر باہر نکال دیں۔ پانچ سے دس منٹ کے بعد سو جائیں۔ بدحالی خوشحالی بدحالی میں بدل گئی ہے۔ کاروبار ختم ہو گیا ہے۔ والد اور بھائی تمام دن دکان پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہتے ہیں۔ آمدنی ختم ہوتی جارہی ہے۔ ہم بھائی بہن ابھی پڑھ رہے ہیں۔ تعلیم کے اخراجات بمشکل پورے ہوتے ہیں۔ والد اور بڑے بھائی میں اختلافات رہتے ہیں۔ بھائی والد سے ادب کے ساتھ پیش نہیں آتا۔ والد جو بات کہیں ان کے خلاف کرتا ہے۔ بہن کے رشتے میں بھی رائے کااختلاف ہو گیا ہے۔ والدہ بیمار رہنے لگی ہیں اور بہنوں کے رشتے کیلئے ہروقت پریشان رہتی ہیں۔(عائشہ‘ لیہ) جواب: والد اور بھائی سے کہیں کہ وہ نماز فجر سے پہلے دو رکعت نماز گھر میں ادا کریں اور تین بار آیت الکرسی پڑھ کر دعا کریں اور فرض نماز مسجد میں جاکر ادا کیا کریں۔ اس معمول پر عرصہ دراز تک عمل پیرا رہیں۔ والد اور بھائی کے اختلافات کی وجہ اپنے فیصلوں پر حد درجہ اصرار ہو سکتی ہے۔ اس معاملے میں دونوں کو لچک اختیار کرنی چاہیے۔ پانی یا کسی مشروب پر صبح سورج نکلنے سے پہلے سو بار یَاوَدُودُ دم کرکے دونوں کو کسی بھی طرح پلا دیں۔ جہاں سے یہ حضرات پانی پیتے ہیں مثلاً بوتلیں یا صراحی وغیرہ، ان پر بھی دم کیا جا سکتا ہے۔ بہنوں سے کہیں کہ وہ رشتوں کیلئے نماز عشاءکے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف کے ساتھ سورئہ اخلاص اکتالیس بار پڑھ کر بارگاہ الٰہی میں دعا کیا کریں۔ اس وظیفے پر کم از کم تین ماہ تک عمل کیا جائے۔ نماز کے دوران میرا ذہن ہر وقت متحرک رہتا ہے۔ اس طرح کہ ہر چیز کے بارے میں بہت زیادہ خیالات آتے ہیں۔ ہر معاملے میںمنفی خیال پہلے آتا ہے۔ نماز کے دوران بھی الٹے خیالات آنے لگتے ہیں۔ لوگوں کو کامیاب اور خوش دیکھ کر بھی میرے اندر کوئی جذبہ بیدار نہیں ہوتا۔ وضو بار بار ٹوٹ جاتا ہے اور نماز کے دوران بھی یہ مسئلہ درپیش رہتا ہے۔ (حشمت اکرام‘ مظفر گڑھ) جواب: روزانہ رات کو سونے سے پہلے دعا مانگنے کے انداز میں ہاتھ اٹھا کر سات بار یَااَللّٰہُ یَاحَفِیظُ یَابَدِیعُ یَابَدِیعُ العَجَائِبِ بِالخَیرِ یَابَدِیعُ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کریں اورہاتھ چہرے پر پھیر لیں۔ اس طرح سات بار کیا جائے۔ نماز فجر کے بعد افق پر نمودار ہونیوالی روشنی کو چند منٹ دیکھتے ہوئے تین بار سورئہ اخلاص پڑھ لیا کریں۔ ان دونوں وظائف پر کم از کم چالیس دن عمل کریں۔ بے دلی بے دلی غالب آتی جارہی ہے۔ کسی کام میں جی نہیں لگتا۔ پہلے یہ حال نہ تھا ۔ نماز کی ادائیگی اور تلاوت میں لذت محسوس کرتی تھی لیکن اب یہ حال نہیں ہے۔ امتحان سر پر آگئے ہیں لیکن کتاب اٹھانے کو جی نہیں چاہتا حالانکہ میری خواہش ہے کہ اعلیٰ تعلیم حاصل کروں۔ عجب سی بے حسی طاری ہو گئی ہے۔ کسی بات کا اثر نہیں ہوتا۔ بھولنے کی کمزوری بھی زیادہ ہے۔ والد صاحب بیرون ملک ہیں۔ ہم بہن بھائیوں میں تلخیاں بھی بڑھ گئی ہیں۔ والدہ سمجھاتی ہیںلیکن کوئی ان کی بات نہیں مانتا۔ سب من مانی کرتے ہیں۔ گھریلو حالات خراب ہوتے جارہے ہیں۔(الف‘ مری) جواب:نماز فجر کے فوراً بعد ایک سو ایک بار یَارَحِیمُ اور اسی تعداد میں اسم یَاوَارِثُ پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے ہاتھ چہرے پر پھیر لیا کریں۔ رات کو سونے سے پہلے آرام دہ حالت میں بیٹھ کر آہستگی سے سانس اندر لیں اور ایک بار یَارَحِیمُ پڑھ کر باہر نکال دیں۔ اس طرح دس منٹ کرنے کے بعد سو جائیں۔ والدہ سے کہیں کہ وہ روزانہ رات کے وقت بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم ِایک سو ایک بار تین ماہ تک پڑھیں۔ گھر میں جھگڑا میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے سات بھائی ہیں ابو آج سے تقریباً 18سال پہلے فوت ہو گئے ہیں۔ امی ضعیف ہیں اور اس بڑھاپے میں وہ میرے بھائیوں کی خواہ مخواہ کی ناچاقی اور جھگڑوں کی وجہ سے بے حد پریشان ہیں۔ کبھی ایک بھائی اور کبھی دوسرا عورتوں کی لگائی بجھائی سے شور شرابہ شروع کر دیتا ہے اور ایک دوسرے کے گلے پڑ جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے میرے دو چھوٹے بھائی،میں اور امی بے حد پریشان ہیں۔ پتہ نہیں کیا وجہ ہے میرے بھائی پہلے ایسے نہ تھے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پورے گھر میں یعنی سارے بہن بھائیوں پر کچھ ایسا اثر ہے کہ سب پریشان اور بے سکون ہیں۔ بھائیوںکی بیویاں جو غلط صحیح کہہ دیں‘ وہ حرف آخربن جاتا ہے۔ جیسے انسان اندھا ہو جاتا ہے۔ اپنی‘ اپنے خاندان کی عزت‘ ماں کا احترام‘ کسی بات کا کوئی خیال نہیں۔ ازراہ کرم کوئی ایسا ورد بتائیں جو کہ میری امی اور دو بھائی (جو ہمارے کہنے کا اثر لیتے ہیں) پڑھیں اور اللہ بھائیوں میں اتفاق لائے اور ان کا آپس میں گھر جائیداد وغیرہ کا فیصلہ خوش اسلوبی سے ہو جائے۔(مسزاکبر سلطان) جواب: بہن برداشت کرنا اور مسائل کو نظرانداز کرنا ہے۔ بعض اوقات یہی مسائل کا بہترین حل ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ سورتہ فاتحہ 70بار مع تسمیہ نماز فجر کے بعد نہایت دھیان اور توجہ سے اپنے مسائل کا تصور کر کے پڑھیں اور اپنے بھائیوں اور بھابیوں کا تصور کر کے ان کے دل پر پھونک دیں ۔کم از کم 90دن کریں۔ طریقہ استخارہ اور خواب میرا گھریلو مسئلہ ہے‘ خاوند کے ساتھ ناچاقی ہے‘ شادی کو گیارہ سال گزر چکے ہیں‘ خاوند میں نقص کی وجہ سے تاحال اولاد جیسی نعمت سے محروم ہوں۔ استخارہ کب کرنا چاہیے۔ استخارہ کرنے کیلئے کون سی سورتیں پڑھنی چاہئیں اور کس طرح۔ براہِ کرم ذرا تفصیل سے بتا دیجئے۔ (ایک بہن ازاسلام آباد) جواب: آخر خاوند ساتھ رکھنے کو کیوں تیار نہیں۔ کیا اس میں اور آپ کے مزاج میں سختی کا عمل تو نہیں۔ اگر ایسا ہے تو نرمی اختیار کریں۔ مزید آیت کریمہ 1100بار صبح و شام پڑھیں اور خاوند کا تصور کریں اور اس کے دل پر ہر 100بار کے بعد پھونک ماریں۔ یہ عمل 40دن‘ حد 90دن کریں۔ جن جائز کاموں میں تردد ہو کہ یہ کروں یا وہ کروں توان کے درمیان استخارہ کیا جاتا ہے۔ مثلاً دو کاروباروںمیں تردد ہے یا دو جگہ شادی میں تردد ہے نیز کسی ایک جگہ کوئی کام کرنے میں تردد ہے یا اطمینان قلب مقصود ہے تو استخارہ کیا جاتا ہے۔ اس کیلئے بہشتی زیور میں تفصیلی طریقہ موجود ہے البتہ ایک آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ ایک سو ایک دفعہ ”اَلمُہَیمِنُ‘ ‘مقصد کے تصور کے ساتھ پڑھ کر سو جائیں انشاءاللہ خواب میں واضح اشارہ مل جائے گا۔ سورئہ حشر کی آیت نمبر 23 میں یہ اسم باری تعالیٰ موجود ہے دیکھ کر صحیح تلفظ ادا کیا جائے۔ عمل کی مدت سات دن ہے.... (شائستہ وسیم‘ کراچی) ٹیومر کا علاج حکیم صاحب !میری بیٹی جس کی عمر اب 3سال 4مہینے کی ہے ۔ جب یہ 9ماہ کی تھی تو اس کی دائیں آنکھ اور ناک کی ہڈی کے درمیان ایک گلٹی سی نمودار ہوئی۔ جب ڈاکٹروں کو چیک کروایا تو انہوں نے کہا کہ یہ ٹیومر/ پولپ ہے اور جب یہ بڑی ہو گی تو اس کا آپریشن کروانا ہو گا۔ حکیم صاحب میں نے اس کا کوئی ایک سال سے زیادہ ہومیو پیتھک کا علاج بھی کروایا ہے لیکن کوئی خاص کمی محسوس نہیں کی ہے۔(زیتون خانم ....گوجرہ) جواب:۔ زیتون کا تیل لیکر اس میں ایک ہزار ایک مرتبہ سورتہ الکافرون پڑھیں اور ہر نماز کے بعد یہ تیل لگائیں۔ 40دن حد 90دن استعمال کریںاور پھر بتائیں۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 785 reviews.