Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آپ کا خواب اور تعبیر

ماہنامہ عبقری - اپریل 2009ء

بڑی مصیبت دم توڑ گئی میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے گھر کی چھت پر جارہا ہوں تو سیڑھیوں پر مجھے بہت سارے چوہے نظر آتے ہیں جن میں کچھ مرے ہوئے ہوتے ہیں کچھ کے ڈھانچے نظر آتے ہیں اور بہت سارے چوہے ادھر ادھر بھاگ رہے ہیں۔ چوہوںکی تعداد اتنی ہے کہ میرے ہر قدم پر چوہے میرے پائوں کے نیچے آرہے تھے جس کی وجہ سے کچھ مر گئے اور کچھ بچ گئے مگر مجھے کسی چوہے نے نہ تو کاٹا اور نہ ہی میرے اوپر چڑھے۔ مطلب یہ کہ کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں دی۔(علی احمد، لاہور) تعبیر: آپ بہت بڑی مصیبت سے بچ گئے ہیں گویا وہ آفت اور مصیبت آپ کے قدموں میں خود بخود دم توڑ گئی ورنہ وہ آپ کا شدید نقصان کر جاتی اس لیے بطور شکرانے کے فوری دو رکعات نفل پڑھ کرعافیت کی دعا کریں اور حسب توفیق صدقہ دیدیں۔واللہ اعلم۔ بچہ شفا یاب ہو گا میں اپنے پرانے محلے میں یعنی امی کے محلے میںہوں۔کوئی کہتا ہے کہ اس بچے کاایکسیڈنٹ ہو گیا ہے۔ امی کے گھر کے باہر دیوار کے ساتھ سفید چادر میں میرا بچہ لپٹا پڑا ہے اور اس کے جسم کا ایک حصہ الگ بھی پڑا ہے اور لگتا ہے کہ جیسے ابھی یہ زندہ ہے۔ سب کے دروازے بند ہیں میں کبھی اس دروازے کی طرف جاتی ہوں کبھی دوسرے کی طرف۔ عجیب و غریب طریقے سے فریاد کرتی ہوں کہ کوئی میرے بچے کو بچا لے۔ بس اسی حالت میں میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (اک ماں) تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بچے پرکوئی بیماری آنے کا اندیشہ ہے مگر وہ جلد اس سے شفایاب ہو جائے گا اور عمر لمبی پا ئے گا۔ آپ ہرگز پریشان نہ ہوں بلکہ سورئہ رحمن اور سورئہ صف پڑھ کر دعائے خیر کیا کریں۔ واللہ اعلم۔ اچھا نبھا ہو گا میں نے دیکھا کہ میں ایک بہت ہی حسین اور خوبصورت لڑکی کو بیاہ کر گھر لایا ہوں اس نے سرخ رنگ کا سوٹ پہنا ہوا ہے اور اوپر کالے رنگ کی برقع نما چادر ہے جب میں اسے گھر لے کے آیا ہوں تو گھر والے حیران بھی ہوئے اور خوش بھی کہ اتنی حسین دلہن کہاں سے لایا ہے۔ میں نے ساری رات اس سے باتیں کیں جب صبح کا وقت قریب تھا تو ابھی بھی ہم باتیں کر رہے تھے تواس کی طبیعت خراب ہو گئی اور وہ مر گئی۔ میں بہت رویا پھر اس کے کفن دفن کا انتظام بھی کر رہا تھا اور رو رہا تھا تو آنکھ کھل گئی۔ (محمد شعبان، ملتان) تعبیر: آپ کی شادی انشاءاللہ اچھی جگہ پر ہو گی اور اس لڑکی کے ساتھ آپ کا بہت اچھا نباہ ہو گا بلکہ آپ کے گھر والے بھی دل سے اس لڑکی سے راضی ہوں گے۔ بصورت دیگر پریشانی کا بھی سامنا ہو سکتا ہے اس لیے جو جائز کام کریں اپنے ماں باپ اور دیگر قابل احترام عزیز واقارب کو اعتماد میں لیکر کریں اس سے فائدہ ہو گا۔ واللہ اعلم۔ شجر و حجر کی گواہی تہجد کی نماز پڑھ رہی ہوں خواب میںمیرے اردگرد درخت ہی درخت ہیں۔ نماز پڑھتے ہوئے میں دیکھ رہی ہوں کہ جو درخت میرے پیچھے ہیں وہ بھی میرے ساتھ سجدہ کررہے ہیں میں نماز پڑھ کر فارغ ہو جاتی ہوں پھر بھی وہ میرے پیچھے بالکل زمین کیساتھ لگ جاتے ہیں کبھی سیدھے کھڑے ہو جاتے ہیں اورکبھی پھر زمین سے لگ جاتے ہیں۔ (شاہدہ، لاہور) تعبیر: آپ کا خواب ماشاءاللہ بہت مبارک ہے اور آپ کی عبادات کی مقبولیت کی بشارت ہے ۔انشاءاللہ آخرت میں شجر و حجر آپ کی نیکی کی گواہی دیں گے اس لیے اپنی عبادت و نیکی پر قائم و دائم رہیں۔ واللہ اعلم۔ قبولیت دعا میں تاخیر ہوگی ایک پہاڑی پرمسجد بنی ہوئی ہے اور میں اس مسجد میں نماز پڑھ رہا ہوں لیکن میرے برابر میں لڑکیاں بھی نماز پڑھ رہی ہیں۔ نماز ختم ہونے کے بعد میں کھڑے ہو کرقرآن کی تلاوت اورترجمہ کرکے تمام نمازیوں کوسمجھا رہا ہوں اور دل میںسوچ رہا ہوں کہ میں تو قرآن کا حافظ نہیں ہوں۔ ضرور تلاوت غلط کر رہا ہوں اور ساتھ علماءکی طرح سمجھا رہا ہوں اور سامعین گردن ہلا رہے ہیں جیسے میں صحیح کہہ رہا ہوں۔ تھوڑی دیر بعد مسجد کے دروازے پر آتا ہوں اوردیکھتا ہوں کہ مسجد کادروازہ زمین سے بہت ہی اونچا ہے۔ (محمد زبیر، پنو عاقل) تعبیر: ایسا لگتا ہے کہ آپ کی قبولیت دعا میں تاخیر ہو گی اور والد صاحب کی صحت اور اپنی مراد پوری ہونے میں ابھی دیر ہے لیکن اس سے ہرگز نہ گھبرائیں بلکہ سورتہ الشُّورٰی کی آیت نمبر 19 روزانہ تین سو ساٹھ دفعہ پڑھ کر دعا کریں۔ انشاءاللہ سب ٹھیک ہو جائیگا۔ حفاظتی تدابیر کا اہتمام میں اکثر یہ خواب دیکھتا ہوں کہ میں اور میرے ساتھ کوئی اور بھی ہوتا ہے مگر معلوم نہیں کہ وہ کون ہے۔ ہم دونوں سوئے ہوئے ہوتے ہیں اور کوئی آدمی آتا ہے وہ ہم پر فائرنگ کردیتا ہے اور ہم دونوں گولیوں سے شدید زخمی ہو جاتے ہیں جب فائرنگ کرنے والا چلا جاتا ہے تو ہم دونوں بھاگتے ہیں مگر آگے ایک سانپ آجاتا ہے مگر وہ ہم کو کچھ نہیں کہتا اور ہم نکل جاتے ہیں۔ (محمد سلیم، قصبہ گجرات، مظفر گڑھ) تعبیر: آپ کا دشمن آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا اور آپ ہر طرح کے نقصان سے بچ جائیں گے بشرطیکہ آپ اعمال اختیار کریں اور حفاظتی تدابیر کا بھی اہتمام کریں اور صدقات بھی دیتے رہیں۔ واللہ اعلم۔ رزق کے دروازے کھل جائیں گے میں نے دیکھا کہ میں زاروقطار رو رہی ہوں اور میری نانی مجھے تسلیاں دے رہی ہیں۔ وہ مجھ سے سورتہ ”ق“ پڑھنے کو کہہ رہی ہیں۔ سورتہ ”ق“ کے ساتھ انہوں نے مجھے ایک اور سورتہ کا بھی نام لیا تھا جس کو میں صبح اٹھنے پر بھولی ہوئی تھی۔ بہر حال میں نے اس دن ظہر کی نماز کے بعد سورتہ ”ق“ پڑھ لی تھی۔ (شہلا، کراچی) تعبیر: آپ کا خواب مبارک ہے کہ اللہ رب العالمین آپ پر رزق کے دروازے کھول دے گا اور آپ کو نیکی کی توفیق ملے گی نیز موت کی سختی آسان ہو گی بشرطیکہ آپ نیک اعمال کی پابند اور گناہوں سے پرہیز کریں۔ واللہ اعلم۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 790 reviews.