Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سونا بنانے کانسخہ میرے باباسے لیجئے!

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2020ء

اللہ تعالیٰ کی مخلوق کو سہولت دینے والا شخص کبھی بھی پریشان نہیں ہوسکتا۔ پریشانی ایک ایسی چیز ہے، اگر مال ہے تو سکون نہیں ہے اور اگرمال نہیں تو سکون نہیں۔ اس دور میں لوگ بہت پریشان ہے ۔ کوئی اولاد کے لیے، کوئی مال کے لیے، کوئی اپنے کاروبار کے لیے اور کوئی دین کے لیے، فرمان شیخ الوظائف ’’آج کل ہر کوئی مسائل بتا رہا ہے، مسائل کا حل دینے کے لیے کوئی تیار نہیں‘‘۔ اس لیے حضرت شیخ الوظائف اعمال لوگوں میں بانٹ رہے ہیں تاکہ ان کے مسائل، مشکلات حل ہوں اور وہ سکھی زندگی گزاریں۔ یہ وہی بندہ کرسکتا ہے جس کے دل میں انسانیت کا غم ہو۔ دوسرے اللہ والے بھی لوگوں کی مشکلات حل کرنے کی کوشش میں ہیں لیکن جو درد اور غم شیخ الوظائف پر طاری ہے وہ شاید بہت کم میں ہو۔ آج میں آپ کو شیخ الوظائف کے ہی بتائے ہوئے اعمال میں سے ایک عمل بتاتا ہوں ‘وہ یہ ہے کہ اللہ کی مخلوق کے لیے پانی عام کردینا۔ یہی عمل مشکلات ٹلوادیتا ہے۔ یہ بات مشہور ہے کہ پانی زندگی ہے۔ آپ اگر اللہ کی مخلوق کی ایک اشد ضرورت پوری کردیں گے تو آپ کی پریشانیاں کیسے نہیںحل ہوں گی۔کچھ روز قبل شیخ الوظائف درود محل تشریف لے گئے‘(درود محل‘ سگیاں روڈ لاہور پر ہے) وہاں پر چونکہ عید الاضحی کی وجہ سے مویشی منڈی لگی ہوئی تھی تو اُدھر شیخ الوظائف نے بیوپاریوں کے لیے سہولت کے لیے پانی کی سبیل لگوائی اور یہ نہیں کہ اسی سال شروع کی یہ سلسلہ گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہے اور وہ لوگ بہت خوش رہتے ہیں اور دعائیں دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مویشی منڈی میںجگہ جگہ پانی فروخت ہورہا ہےاور آپ ہمارے لیے اور ہمارے جانوروں کے لیے اتنی سہولت دے رہے ہیں اور پانی کے ساتھ ساتھ شیخ الوظائف نے موبائل کی چارجنگ کا نظام بھی بنوایا تاکہ ان کو اپنے کاروبار اور پیچھے گھر میں رابطے کے لیے سہولت رہے کیونکہ مویشی منڈی کے اندر بجلی کا تو انتظام ہوتا نہیں۔ لوگ کہتے ہیں کہ حکیم صاحب کے پاس سونابنانے کا نسخہ ہے وہ نسخہ یہی ہے کہ مخلوق خدا کے لیے خیر اور سہولیات عام کردو پھر دیکھو مشکلات، پریشانیاں، دکھ مسائل آپ کے پاس سے بھی نہیں گزریں گے۔
پانی پلانے کا اجَر حدیث مبارکہ کی روشنی میں
نبی کریم ﷺنےارشاد فرمایا: جس نے کسی مسلمان کو ایک گھونٹ پانی وہاں پلایا جہاں پانی عام مِلتا ہو اس نے گویا غلام آزاد کیا اور جس نے مسلمان کو وہاں ایک گھونٹ پانی پلایا جہاں پانی نہ مِلتا ہو اس نے گویا اسے زندگی بخشی۔(ابن ماجہ،ج3،ص،177، حدیث: 2474)

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 512 reviews.