Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شوہر کےاذیت ناک طعنے

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2020ء

محترم جناب حکیم صاحب السلام علیکم! ہر ماہ عبقری تقسیم کرتی ہوں‘ حلقہ احباب میں متعارف کرواتی ہوں‘ خوب دعائیں لیتی ہوں۔ الحمدللہ! اللہ نے چار صحت مند خوبصورت بیٹوں اور سرکاری نوکری سے نوازا ہے۔ بڑی مشکل سے خط لکھنے بیٹھی ہوں‘ آزمائش میں مبتلا ہوں یا کسی گناہ کی سزا ہے‘ شادی کے بعد سکھ کا سانس نہیں لیا‘ شوہر اور سسرال والے روایتی ہیں‘زندگی جیسے جہنم بن گئی ہے‘میرے ساتھ جو کریں وہ میرے برداشت میں لیکن میرے والدین کےبارے گندی گالیاں‘ بیہودہ باتیں اور میری چھوٹی بہن کے بارے میں انتہائی گندے اور بیہودہ ریمارکس! میرا کلیجہ چیر دیتے ہیں‘میرا تعلق مذہبی گھرانے سے ہے‘ ایسی باتیں سن کر دماغ پھٹنے کو آجاتا ہے‘ میری اچھی خاصی جاب ہے‘ اللہ کی نعمتوں اور عطا میں کسی چیز کی کمی نہیں۔مجھے خصوصی وظیفہ عنایت فرمائیں میرے شوہر کا رویہ ٹھیک ہوجائے۔(پوشیدہ)
جواب:روزانہ ایک مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم اور12 بارسورۂ یٰسین کی آیت نمبر9 پڑھ کرگڑ ، چینی یا مٹھائی پر دم کر کے اپنے خاوند کو کھلا ئیں(چینی ،گڑ کو کھانے یا چائے وغیرہ میں ملا کر بھی دے سکتے ہیں)۔خاوند کے دل میں بیوی کی محبت گھر کر جائے گی اور وہ اپنی بیوی کے علاوہ دوسری عورت کا نام نہ لے گا اور بیوی کو ہمیشہ محبت دے گا اس کے بارے غلط الفاظ نہ بولے گا۔نوٹ:خاوند ،بیوی کے دل میں اپنی محبت بڑھانے کیلئے بھی یہ عمل کر سکتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 525 reviews.