Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شاندار فصل! پچاس سال پرانے تجربات قارئین کے نام

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2020ء

کسانوں کے روزمرہ مسائل اور عبقری کے آسان ٹوٹکے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہم جدی پشتی زمیندار ہیں الحمدللہ!مذہبی اور کھاتے پیتے گھرانےسے تعلق ہے‘ جہاں زمیندار کا پچاس سالہ تجربہ ہے‘ ہربیج‘ پانی‘کھاد‘اور پودے کا مکمل علم اور ادراک ہے وہیں میرا وظائف پر بھی مکمل اعتماد ہے‘ میرے پاس میری والدہ کی ڈائری آج بھی موجود ہے‘ جس میں کھیت اور جانوروں کی حفاظت کیلئے وظائف لکھے ہوئے ہیں‘ جن پر میں گزشتہ کئی سالوں سے عمل کررہا ہوں‘ اپنے بچوں کو بھی یہ وظائف بتائے اور لاجواب رزلٹ لیتا ہوں۔ عبقری میں ’’کسان دوست‘‘ سلسلہ دیکھا‘ بڑی خوشی ہے‘ عبقری رسالہ سے ہی میں نے سیکھا کہ کوئی بھی تجربہ اپنے ساتھ قبر میں نہیں لے جانا بلکہ دوسروں تک پہنچانا ہے تاکہ صدقہ جاریہ رہے۔ بس اسی سوچ نے لکھنے پر مجبور کیا اور آج میں اپنے پوتے کی کاپی ‘ قلم لے کر بیٹھ گیا۔ یہ جو لکھ رہا ہوں اپنی والدہ کی پچاس سال پرانی ڈائری سے نوٹ کرکے اپنے کسان بھائیوں کیلئے لکھ رہا ہوں‘ عمل کیجئے اور دعاؤں میں یاد رکھیے۔
کھیت اور باغ کی حفاظت کیلئے
اگر کھیت کو جانور کھاجاتے ہوں یا چوہے اور دیگر موذی جانور نقصان پہنچاتے ہوں یا باغ میں چوری ہوتی ہو اور پھل غائب ہوجاتے ہوں تو اس کیلئے دریا یا سمندر کے کنارے کی پاک ریت لیں اور باوضو چار مرتبہ آیة الکرسی مع بسم اللہ کے پڑھ کر ریت پر دم کریں اور یہ ریت تھوڑی تھوڑی کھیت یا باغ کے چاروں کونوں میں ڈال دیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے کھیت اور باغ محفوظ ہوجائیں گے اور کوئی بھی ان کو نقصان نہ پہنچاسکے گا۔
اچھی فصل کیلئے
نیا درخت یا کھیت میں بیج پھینکے وقت اگر کوئی شخص کسی پھل کا نیا درخت لگاتا ہے یا سایہ کیلئے درخت لگاتا ہے اور چاہتا ہے کہ درخت محفوظ طریقے سے پروان چڑھے یا کھیتی میں ہل چلا کر بیج پھینکتا ہے اور چاہتا ہے کہ بیج ضائع نہ ہو اور فصل اچھی ہو اور ہر قسم کے موذی جانوروں سے محفوظ رہے تو اس کے لیے مندرجہ ذیل کلمات باوضو پڑھے۔ جب درخت لگارہا ہو مسلسل پڑھتا رہے اسی طرح جب بیج کھیت میں پھینک رہا ہو برابر پڑھتا رہے۔ انشاءاللہ درخت ہر طرح سے محفوظ رہے گا اور فصل بھی ہرطرح سے محفوظ رہے گی اور خوب پیداوار ہوگی وہ کلمات یہ ہیں۔اَلَمْ تَرَکَیْفَ ضَرَبَ اللہُ مَثَلًاکَلِمَۃً طَیِّبَۃً کَشَجَرَۃٍ طَیِّبَۃٍ اَصْلُہَا ثَابِتٌ وَّفَرْعُہَا فِیْ السَّمَآءِ۔تُؤْتِیْ اُکُلَہَا کُلَّ حِیْنٍۭ بِاِذْنِ رَبِّہَا وَ یَضْرِبُ اللہُ الْاَمْثَالَ لِلنَّاسِ لَعَلَّہُمْ یَتَذَکَّرُوْنَ ( ابراہیم‘ آیت24,25)
کھیتی میں برکت
اگر کوئی شخص یہ چاہتا ہو کہ اس کے کھیت میں فصل خوب اُگے اور اس فصل کو کوئی نقصان نہ پہنچے اور خوب برکت ہو تو اس کیلئے جب کھیت میں بیج ڈالے اس وقت اول درود ابراہیمی گیارہ بار پڑھے اس کے بعد ایک سو بار پڑھے:
سُبحَانَ اللّٰہِ الْبَاعِثِ الْوَارِثِ اس کے بعد گیارہ بار درود ابراہیمی پڑھے اس کے بعد بیج ڈالنا شروع کرے۔ انشاءاللہ تعالیٰ کھیت میں بہت برکت ہوگی اور خوب فصل پیدا ہوگی کہ نہال ہوجائے گا۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 543 reviews.