Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

4چھپکلیاں جلائیں! لگائیں‘شوگر کا زخم ٹھیک!

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں‘ اس میں موجود ٹوٹکے اور اعمال سے مستفید ہورہے ہیں۔ بے شمار نسخہ جات لوگوں کو بتائے‘ لوگوں کو بہت فائدہ ہوا۔میرے پاس ایک مشاہدہ ہے جو میں عبقری قارئین کی نذر کررہا ہوں یقیناً بے شمار دکھی افراد کیلئے مرہم ہوگا۔ میرے دوست کوٹ ادوکے رہنے والے ہیں ان کے پاؤں پر شوگر کا زخم تھا‘کافی جگہ سے علاج کروایا‘ زخم دن بدن خراب ہوتا گیا۔ بالآخر ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ انگوٹھا کاٹنا پڑے گا مگر یہ نہ مانے۔مزید جگہ سے علاج شروع کروایا انہوں نے بھی چند دن بعد یہی کہا کہ زخم ٹھیک نہیں ہورہا ابھی انگوٹھا کٹوالیں ایسا نہ ہو کہ بعد میں زخم پھیل کر پاؤں تک پہنچ جائے اور پھر پاؤں کاٹنا پڑے مگر یہ نہ مانے۔ ایک دن انہوں نے مجھے فون کیا ساری تفصیل بتائی تو مجھے عبقری میں آیا ایک نسخہ یاد آگیا‘ میں نے گھر میں پڑے عبقری کھنگالے‘ یہ نسخہ نکالا‘ ان کو دوبارہ کال کی اور یہ نسخہ بنانے کا عرض کیا‘ انہوں نے نسخہ بنایا‘ ایک ماہ استعمال کیا‘ الحمدللہ! ایک ماہ کے اندر زخم تو دور زخم کا نشان تک ختم ہوگیا۔ جب دوبارہ ڈاکٹرز کو جاکر دکھایا تو وہ بار بار پوچھتے کہ آخر ہمیں بھی بتاؤ تم نے کیا علاج کیا ہے؟ الحمدللہ! میرے دوست نےسب کو عبقری رسالہ کے متعلق بتایا اور ساتھ یہ نسخہ بھی سب کو لکھ کردیا کہ کسی میرے جیسے مریض کو بتاکر اس کا بھلا کردیں۔ نسخہ یہ ہے ھوالشافی: چار عدد چھپکلیاں‘ تقریباً ایک پاؤ تیل سرسوں میں اچھی طرح جلائیں‘ جب چھپکلیاں کوئلہ بن جائیں توانہیں نکال کر پھینک دیں اور تیل کو چھان کر کسی بوتل میں محفوظ کرلیں‘ صبح و شام زخم پر لگائیں‘ ان شاء اللہ ایک ماہ کے اندر اندر زخم ٹھیک ہوجائے گا۔ آزمودہ ہے۔
چنبل کے لیے
میرے ایک جاننے والے کے جسم پر چنبل ہوگئی کافی علاج کروایا پر فرق نہ پڑا پھر میں نے اس کو کہا کہ تم عبقری دواخانہ چلو‘ میرے پاس شیخ الوظائف سے ملاقات کا ٹوکن ہے‘ ان شاء اللہ تمہارا مرض ٹھیک ہوجائے گا۔ میں اس کو مقررہ دن عبقری کلینک لایا‘ آپ نے تسلی سے چیک کیا اور اسے عبقری کی کچھ ادویات اور ساتھ ہیپاٹائٹس نجات سیرپ اور مرہم سکون دی۔ ان ادویات کے استعمال سے چند ہفتوں میں ہی مرض ختم ہوگیا۔ (عبدالغفار، دائرہ دین پناہ)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 545 reviews.