Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تسبیح خانہ کا لنگر کھایا اورپرانی بیماری ختم!

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!سب سے پہلے عبقری کی جتنی تعریف کروںکم ہے۔ میری دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کو اور عبقری سے جڑے ہر انسان کو اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین! عبقری ہمارے گھر میں 2014 سے پڑھا جارہا ہے‘ والدہ محترم بہت لگن سے پڑھتی ہے اور ہر بار کہتی تھیں مجھے تسبیح خانہ میں درس سننے کے لیے لے جائو میں نے وہاں سے اسم اعظم کا دم کروانے جانا ہے لیکن جب اللہ کا حکم ہو۔ میں ‘ میری امی‘ میری بہن اس کےتین بچے‘ میرے بہنوئی ہم نے ارادہ کیا کہ اس بار اسم اعظم کے بابرکت دم کے لیے تسبیح خانہ جانا ہے‘ ہفتے والے دن پروگرام بنایا تو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا‘ اس دن بارش بھی خوب ہوئی اور میری طبیعت بہت خراب ہوئی لیکن پھر بھی ہم دم کروانے تسبیح خانہ کیلئے گھر سے دوپہر تین بجے نکلے اور رات نو بجے ہم تسبیح خانہ میں پہنچے‘ میں اپنی تکلیف بیان کرنے سے قاصر ہوں‘ تب میں نے گھر سے ارادہ کرلیا تھا کہ میری تکلیف ٹھیک ہو جائے تو میں عبقری کو مان لوں گی۔ جب ہم خواتین کی سائیڈ والی بلڈنگ تسبیح خانہ میں پہنچے‘پہلا فلور عورتوں بچوں سے بھرا ہوا تھا‘ ہم ایک جگہ چادر ڈال کر بیٹھ گئے کیونکہ قالین پر جگہ نہیں تھی جب انتظامیہ نے ہمیں دیکھا تو بہت محبت و شفقت سے وہ ہمیں تیسرے فلور پر لے گئیں۔سکینڈ فلور بھی بھرا ہوا تھا‘ تھرڈ فلور پر ہم رکے‘ وہاں رہنے کا بہت بہترین اور اعلیٰ انتظام تھا اور دل دماغ اتنی مخلوق کو دیکھ کر یہ ہی سوچ رہا تھا لنگر کم نہ ہو جائے۔ گرمی کی وجہ سے یہ انتظامیہ غصہ نہ کریں پر جو سوچ رہی تھی سب اس سے الٹ ہوا۔ تھرڈ فلور پر سب نماز پڑھ کر سونے لگے تب رات کے دس ہوگئے ہم نے بھی نماز پڑھی‘ وہاں موجود خواتین سے لنگر کا پوچھا تو سب نے بتایا ہم سیکنڈ فلور سے کھا کر آئیں ہیں‘ آپ لوگ جائیں وہاں کھا کر آئیں‘ میرے دل میں یہ خیال تھا ٹائم زیادہ ہوگیا ہے‘ انتظامیہ غصہ نہ ہو لیکن میرے دل کے خیالات سب غلط تھے ‘وہاں موجود بڑی اور چھوٹی عمر کی خواتین تھیں جو تمام انتظامات سنبھال رہی تھیں۔ انہوں نے بہت خندہ پیشانی سے ہمیں دسترخوان پر بیٹھاکر لنگر دیا ۔ لنگر ماشاء اللہ بہت ذائقہ دار تھا میں نے تکلیف کی وجہ سے ڈر ڈر کے کھایا‘مجھے بہت پرانی بیماری تھی کہ میں جب بھی سالن کھالیتی تھی‘ پاخانہ اتنی جلن کے اور تکلیف کے ساتھ نکلتا تھا کہ میری بعض اوقات چیخ نکل جاتی تھی‘ جسم ٹھنڈا اور پسینے سے شرابور ہوجاتا‘ آنکھوں کےاندھیرا چھا جاتا‘ اتنی تکلیف ہوتی کہ میں جانتی یا میرا خدا۔ ہم پھر لنگر کھا کر واپس اپنی جگہ پر آکر سو گئے‘ صبح بھی ناشتہ بہت وسیع اور چائے بہت مزیدار تھی‘ لنگر صبح کھایا‘ ذکر میں شریک ہوئے پھر اسم اعظم کا روحانی دم کروانے کیلئے گئے‘ اتنا رش ہونے کے باوجود نہ کوئی دھکم پیل‘ نہ شوروغوغا‘ ہر کام انتہائی پرسکون طریقے سے ہورہا تھا اور یہ سب کچھ دیکھ کر دل باغ باغ ہورہا تھا‘ دم کروایا ‘ شیخ الوظائف کی زیارت کی دل کو بہت سکون ملا‘ پھر تسبیح خانہ سے رخصت ہوئے اور سیدھا شاہی قلعہ لاہورمیں موجود موتی مسجدگئے‘ وہاں نوافل پڑھے‘ جب ہم گھر آئے تو میری تکلیف بالکل دور ہوگئی پھر گھر میں آزمانے کے لیے میں نے تیز مصالحے دار سالن کھائے لیکن مجھے وہ تکلیف بالکل نہیں ہوئی جس کی وجہ سے میں ہفتہ ہفتہ چارپائی سے اٹھ نہیں سکتی تھی ۔ہم عبقری کی ادویات پچھلے چار سال سے استعمال کررہے ہیں جن سے بہت نفع ملا لیکن دم کروانے اور وہاں جاکر رہنے اور لنگر کھانے سے میری سالوں کی تکلیف دور ہوگئی ہے۔
عبقری کی ادویات سے جو مجھے نفع ملا
(۱)میرے سر میں بہت شدید درد رہتا تھا میں نے عبقری کا ’’طب نبویؐ ہئیرآئل‘‘ استعمال کیا اوراب بھی کررہی ہوں‘ میرے سر کا تین سال پرانا سر کا درد بالکل ختم ہوگیا ‘ یہ وہ درد ہے جو کسی دوا سے بھی ختم نہ ہوتا تھا۔
آنکھ شفاء کے استعمال سے نظر ٹھیک
میری نظر کمزور ہے میں نے عبقری دواخانہ کے تیار کردہ ’’آنکھ شفاء‘‘ ڈراپر استعمال کیے تو الحمدللہ میری نظر بالکل رک گئی ہے۔ اب تین ماہ ہوچکے ہیں میں عینک اتار کر بھی کام کرلیتی ہوں جبکہ پہلے تو ایک منٹ بھی عینک نہیں اتار سکتی تھی۔ آنکھوں کا درد کرنا اور بھاری پن ختم ہوگیا ہے۔
(۳)میری امی کا معدہ کا بہت مسئلہ تھا بہت علاج کروانے سے ٹھیک نہیں ہوا لیکن عبقری کی دوائی ستر شفاء کھانے سے الحمد اللہ بہت فرق نظر آیا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 571 reviews.