Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

طب محمدواآل محمد

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2020ء

لاجواب صحت وتندرستی شاندار نسخہ! بالکل مفت حاصل کیجئے!

فرمانِ حضرت علی سلام اللہ ورضوانہٗ علیہ
’’ جس شخص کو یہ منظورہو کہ اُسے کوئی کھانا نقصان نہ پہنچائے تو اُسے لازم ہے کہ جب تک معدہ صاف نہ ہو اور خوب بھوک نہ لگےکچھ نہ کھایا کرے اور جب شروع کرے تو بسم اللہ پڑھے۔کھاناخوب چبا کر کھائے اور تھوڑی بھوک باقی رہنے پر ہاتھ کھینچ لے۔‘‘
سائنسی ریسرچ
عام تاثر یہ ہے کہ ہم جتنا زیادہ کھانا کھائیں گے اتنے ہی صحت مند رہیں گے۔لیکن طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سوچ اور طریقہ نہایت نقصان دہ ہے۔ٹوکیو کی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے پروفیسرYoshi Nori نامی جاپانی سائنس کا کہنا ہے کہ جب انسان جسم کو بھوک دیتا ہے تو جسم کے خلیوں میں پُراسرار تبدیلیاں رُونما ہونے لگتی ہیں ۔ جب ان خلیوں کو باہر سے کوئی خوراک نہیں ملتی، تو وہ خود ہی ایسے خلیوں کو کھانا شروع کردیتے ہیں، جو گلے سڑے، خراب اور جسم کے لیے خطرے کا باعث ہوں۔ اسے عام فہم زبان میں (Self Eating)کہتے ہیں اور سائنسی اصطلاح میں یہ
عمل ’’Autophagy‘‘ کہلاتا ہے۔یعنی جب تک تیز بھوک نہ لگے کھانا نہیں کھانا چاہیے۔اسی طرح چینی ماہرین بھی اس بات کو مانتے ہیں کہ پیٹ بھر کر نہیں کھاناچاہیے۔ جب آپ کا پیٹ 70فیصد بھر جائے تو اپنا ہاتھ کھانے سے کھینچ لیں کہ اس طرح آپ صحت مند رہیں گے، ہاضمہ درست رہتا ہے اور بدہضمی کی شکایت بھی نہیں ہوتی نیز بہت سے امراض سے نجات مل جاتی ہے۔یونیورسٹی آف مانچسٹر کے ماہرین کی جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اچھی طرح چبا کر کھانا کھانے سے ایسے خلیات پیدا ہوتے ہیں جو خطرناک امراض پیدا کرنے والے جراثیم سے لڑتے ہیں اور جو لوگ خوب چبا کر کھاتے ہیں ان کے منہ سے ٹی ہیلپر خلیات خارج ہوتے ہیں جنہیں ٹی ایچ 17 سیلز بھی کہا جاتا ہے۔۔ٹی ایچ 17 سیل جسم کے قدرتی دفاعی نظام کا حصہ ہوتے ہیں جو امراض پیدا کرنے والے جراثیم کو روکتے ہیں اور جسم دوست بیکیٹریا کو بھی پروان چڑھاتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانا چبانے سے ہمارے مسوڑھے جسم کے حفاظتی نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 587 reviews.