محترم حکیم صاحب السلام علیکم!
حکیم صاحب جیسا کہ آپ جانتے ہیں مجھے آپ کے پاس آئے ہوئے تقریباً دو سال سے زیادہ کا عرصہ ہوگیا ہے میں آپ کے پاس اپنی شادی کے متعلق مسئلہ لیکر آئی تھی اس دوران میں
نے آپ کی بتائی ہوئی تجاویز پر عمل کیا اور آپ نے خصوصاً روحانی محفل میں شرکت کرنے کا فرمایا۔ کچھ عرصہ بعد ہی روحانی محفل کی برکت سے میرے گھر کے کئی مسائل حل ہونے شروع ہوگئے پہلے گھر میں ہروقت لڑائی جھگڑا اور بدمزگی بیماری اور جادوئی اثرات تھے وہ سب کے سب آہستہ آہستہ حل ہونے شروع ہوگئے میرے کئی معاملات ایسے حل ہوئے ہیں کہ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی مگر ایک مسئلہ جو کہ حل ہوتے ہوئے کچھ وقت طلب کررہا تھا اور وہ تھا میری شادی کا مسئلہ۔“ میں بہت پریشان رہتی تھی مگر آہستہ آہستہ اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں اپنی ذات کا یقین پیدا کردیا پھر میں نے صرف اور صرف اللہ کی ذات سے آس لگانا شروع کردی اور جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اس رمضان 19ستمبر 2009 ءکو اللہ کے فضل و کرم سے بڑی ہی اچھی فیملی میں رشتہ طے ہوگیا۔ میری خوشی کی کوئی انتہا نہیں تھی بہرحال اللہ تعالیٰ نے میرے ہر معاملے کو بڑی اچھی طرح حل کیا اور میری سوچ سے بھی بڑھ کر دیا! (طاہرہ بنت خالد حسین، لاہور)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 398
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں