Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - اپریل 2010ء

دماغی کمزوری سوال: عمر 20سال تعلیمی حالت اور صحت اچھی ہے لیکن دماغ کمزور ہے، زیادہ دیر پڑھتا ہوں تو اندھیرا سا محسوس ہوتا ہے ڈاکٹر نے بھی اسے صرف کمزوری قرار دیا ہے تقویت دماغ کیلئے مناسب مشورے سے مطلع فرمائیے۔ (محمد علی، حیدرآباد) مشورہ: مغز بادام شیریں کو تقویت دماغ کیلئے دیرینہ شہرت حاصل ہے اور اب تو ماشاءاللہ جرمنی میں تحقیقات ہو رہی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ ذہن کو تیز کر نے کیلئے مغز بادام کا کوئی جواب نہیں۔ مغربی طب میں تقویت دماغ کا کوئی تصور موجود نہیں ہے اس طب مغربی کے اجارہ داروں کے نزدیک یہ مذاق ہے مگر اب جرمنی کے ماہرین طب و سائنس تقویت ذہن و دماغ کی بات کررہے ہیں تو پھر ہم اس حقیقت کو تسلیم کر لیں گے کہ دماغ کمزور ہو سکتا ہے اور تقویتِ دماغ کی اصطلاح لا یعنی نہیں ہے۔ طب مغربی کے ماہرین نے اب تک طب مشرقی کے تصور ضعفِ دماغ کی تضحیک کی ہے اور طبی دنیا طب مغربی کی تضحیک پر آمادہ ہے۔ یہ وہی لہسن والی بات ہے کہ طب مشرقی نے لہسن کو خون کی اصلاح کیلئے مفید قرار دیا۔ دق وسل کا علاج بتایا، تقویت جسمانی کیلئے اس کی سفارش کی مگر طب مغربی نے لہسن کے ان خواص کو اس وقت سمجھا ہے جب مغرب نے دعویٰ کیا ۔ اب لہسن سو مرض کی دوا ہے جب تک امریکہ نے کچھ نہ کیا تھا لہسن بس ایک مصالحہ تھا! آپ مغز بادام 15,16 دانے رات کو بھگو دیجئے صبح چھیل کر اور خوب باریک پیس کر دودھ میں ملا کر پینا شروع کر دیجئے۔غذا نمبر 5 استعمال کریں۔ مہاسوں کی دوا سوال:عمر15سال، اچھی صحت کی مالک ہوں، لیکن مہاسوں سے تنگ ہوں غذا میں احتیاط برت رہی ہوں کیا ان پر لگانے کیلئے کوئی دوا آپ تجویز کریں گے، کرم ہوگا۔ (کریم النسائ، میر پور خاص) مشورہ: شاہترہ 6گرام رات کو گرم پانی میں بھگو دیجئے۔ صبح اسے مل چھان کر پینا شروع کر دیجئے اچھا ہے کہ ان مہاسوں پر کچھ نہ لگائیں۔ ہاں ان پر دہی کا لگانا فائدہ مند ہوتا ہے۔ اگر ایسا نہ کر سکیں تو کیلے کے چھلکے کا گودا رات سوتے وقت مہاسوں پر لگا لیا کریں۔غذا نمبر5،6 استعمال کریں۔ جوئیں سوال: سکول کی طالبہ ہوں‘ میری اکثر سہیلیوں کے بالوں میں جوئیں ہیں خود میرے سر میں بھی ہوگئی ہیں۔ میری والدہ انہیں باقاعدگی سے کنگھی کرکے صاف کردیتی ہیں لیکن یہ ختم نہیں ہوتیں۔ اب تو بے چارے بھائیوں کے سرمیں بھی ہوگئی ہیں کیا کسی دوا یا تیل سے یہ مرسکتی ہیں؟(ریحانہ احمد‘نرکوٹ) مشورہ: اصل بات یہ ہے کہ ہمارے سر کے گھنے بال جووں کا مرکز اس لیے بنتے ہیں کہ اکثر وبیشتر حالات میں ہم صفائی سے غفلتیں برتتے ہیں، میں محض سر کی صفائی کی بات نہیں کرتا بلکہ ہم اپنے ماحول کو بھی اب صاف رکھنے پر توجہ نہیں کرتے ہیں میرا تو مشاہدہ اور مطالعہ یہ ہے کہ بے حیثیت مسلمان ہم نے اب صفائی ستھرائی کو جیسے خیرباد کہہ دیا ہو۔ آج ہمارا حال یہ ہے نہ جسم کی صفائی باقی ہے اور نہ روح کی‘ نہ ماحول کی اور نہ معاملات کی، سر میں جوﺅں سے نجات کا مجرب عمل یہ ہے جن بالوں میں جوئیں ہوں ان میں رات کو مٹی کا تیل یا پیٹرولیم لگاکر اوپر سے کوئی کپڑا باندھ لیں۔ صبح کو صابن اور گرم پانی سے دھوئیں جوئیں مرجائیں گی یا نیم کا تیل لگانے سے بھی سر کی جوئیں ختم ہوجاتی ہیں۔ غذا نمبر2،3 استعمال کریں۔ سیلان الرحم سوال: پانچ بچوں کی ماں ہوں‘ گزشتہ ایک سال سے سفید پلوکی شکایت میں مبتلا ہوں۔ سپاری پاک بھی کھاچکی ہوں۔ لیڈی ڈاکٹر نے ورم بتایا ہے اور مقوی دوائیں دی ہیں۔ ان سے کچھ فائدہ ضرور ہوا ہے لیکن مرض گیا نہیں حرارت رہتی تھی وہ اب نہیں ہے اب وہ بجلی کے علاج کے مشورہ دے رہی ہے۔ علاج سے مطلع فرمائیں تو کرم ہوگا۔(بیگم ظہور‘ لاڑکانہ) مشورہ: بلاشبہ سفیدپلو کی تکلیف رحم کے ورم کی وجہ سے لگتی ہے اور اس کا مناسب علاج کرانا چاہیے۔ مکوہ خشک ۶ گرام‘ اسگندناگوری ۶گرام اور عشبہ۶ گرام رات گرم پانی میں بھگو دیجیے۔ صبح ذرا سا جوش دیکر چھان کرپی لیجیے۔ 20-15 دن ایسا کرنے سے فائدہ ہوگا۔غذا نمبر4،6 استعمال کریں۔ نیند نہیں آتی سوال: مجھے ڈیڑھ سال پہلے کن پھیڑ یعنی گلے کے غدود کی بیماری ہوگئی تھی۔ دو ہفتے تک شدید کمزوری اور تکلیف رہی پھر میں ٹھیک ہوگئی لیکن اس کے بعد سے میرے ساتھ یہ مسئلہ ہوگیا ہے کہ مجھے نیند گہری نہیں آتی۔ آنکھوں میں گہری نیند ہونے کے باوجود بھی جب میں سونے کیلئے لیٹتی ہوں تو بہت دیر تک یوں ہی آنکھیں بند کیے صرف لیٹی رہتی ہوں۔ صبح جب کوئی اٹھاتا ہے تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میں پہلے سے ہی جاگ رہی تھی۔ رات کو بھی بہت بار آنکھ کھلتی ہے اور دن میں شدید تھکن کے باوجود بالکل نیند نہیں آتی۔ مشورہ: کولیسٹرول نارمل ہوتو صبح دو اونس گائے کا تازہ مکھن ٹوسٹ پر رکھ کر کھائیں۔ روغن کدوشریں اور روغن خشخاش ہم وزن ملا کر سر پہ اچھی طرح مالش کریں۔ غذا میں سبزیاں پکا کر روٹی سے کھائیں تازہ پھل مفید ہیں۔غذا نمبر5،6 استعمال کریں۔ گنٹھیا سوال: میری امی کو چار سال سے گنٹھیا جیسا موذی مرض لاحق ہے۔ ان کی عمر تقریباً 39 سال ہے۔ ان کے جسم کی تمام ہڈیاں درد کرتی ہیں۔ خصوصاً پاوں اور ہاتھوں کی ہڈیاں بے حد درد کرتی ہیں۔ کمزوری بہت زیادہ ہے، بہت علاج کروائے ہیں لیکن کوئی فرق نہیں پڑا۔ دوا کھانے سے درد میں کمی تو ضرور ہوجاتی ہے مگر مکمل افاقہ نہیں ہوتا۔ مہربانی فرماکر مناسب ٹوٹکہ مرحمت فرمائیں۔ شکریہ (صبازاہد....جہلم) مشورہ:کچے کالے چنے اچھی طرح صاف کرکے صاف پانی سے دھو کر رات کو چینی کے برتن میں ڈالیں اور اوپر سے ایک گلاس کھولتا ہوا پانی ڈال دیں۔ صبح نہار منہ پانی نتھار کرپئیں۔ آپ پندرہ یوم مزید یہ تدبیر کریں پھر لکھیں۔غذا نمبر2،3 استعمال کریں۔ آنتوں میں حرکت کی کمی سوال: میرا مسئلہ یہ ہے کہ پچھلے کئی سال سے میرے پیٹ کے بائیں طرف کی آنتوں میں تحریک نہیں ہے یعنی مسلسل غذائی بے اعتدالیوں کے باعث مثلاً بغیر بھوک کے، کھانا کھانے سے یہ مرض ہوا ہے۔ ڈاکٹر اور مقامی حکیم کی تشخیص کے مطابق آنتوں میں حرکت نہیں ہوتی جس کی وجہ سے آنتوں میں کھانا ہضم نہیں ہوتا یعنی آنتوں میں طاقت نہیں ہے ایلوپیتھک سیرپ بھی کافی پیا لیکن کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا۔(محمدجاوید۔ کوئٹہ) مشورہ: اس سے تو یہ معلوم ہوا کہ آپ کی آنتوں میں حرکت کچھ زیادہ ہی ہے۔ بہرکیف آپ بیل کا شربت صبح وشام پانی میں ملا کر پئیں۔ گرم چیزوں سے پرہیز کریں۔ مرچ‘ گرم مصالحہ‘ کھٹائی استعمال نہ کریں۔غذا نمبر5 استعمال کریں۔ بلڈپریشر سوال: میری عمر پچاس برس ہے مجھے بتائیں کہ بلڈ پریشر کن اسباب کی بنا پر ہوتا ہے اور اس کے علاج کا کوئی بہترین سا نسخہ تجویز فرمادیں۔ (راجہ ریاض احمد گجرات) مشورہ: اس سوال کا جواب تو بہت طویل ہے لیکن یہاں مختصراً وجوہات بتا رہا ہوں جن کی وجہ سے بلڈ پریشر ہوتا ہے۔ سستی کاہلی، ورزش نہ کرنا، سیر نہ کرنا، سوچ بچار زیادہ غم و غصہ خون کی رگوں کا تنگ ہونا، خون کا زیادہ ہونا، خون کا گاڑھا ہونا، گردوں کا ورم، ناقص غذاﺅں کا استعمال۔ مجموعی طور پر یہ صحت کے اصولوں سے انحراف کرنا ہے۔ مناسب ہوگا کہ صبح ناشتہ جلد کریں دوپہر کو کھانا جلد کھائیں۔ رات کو کھانا جلد کھائیں۔ صبح کو سیر کریں۔ رات کو جلد سوئیں اور صحت کے اصولوں پر عمل کریں زیادہ نمک مرچ مصالحہ جات چکنائی اور میدے والی غذاﺅں سے احتیاط کریں۔غذا نمبر5،6 استعمال کریں۔ علاج: اسرول، مغز تخم تربوز، کریلا کے بیج، گل نیلوفر، گل سرخ، بادیان، کشنیز خشک، سنبل الطیب، اسطو خودوس، تمام دوائیں ہموزن بمطابق عمر و حد مرض استعمال میں لائیں۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 402 reviews.