Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ذکر کے سائنسی کمالات

ماہنامہ عبقری - اپریل 2010ء

پروفیسر ہربرٹ نے اپنی طویل رپورٹ میں کہا کہ مسلمان جو ہر صبح تلاوت قرآن کرتے ہیں اس سے ذہنی سکون ملتا ہے اعصابی تناو ختم ہوجاتا ہے۔ روحانی قوتیں بیدار ہوکر دل کو ناگوار بوجھ سے نجات دلادیتی ہیں۔اللہ کی عبادت سے ذہنی انتشار اور جذباتی خلفشار سے نجات مل جاتی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب بھی کوئی مسئلہ درپیش آتا تھا تو مسئلے کی مناسبت سے زبانی عبادت کیلئے وحی آتی تھی مثلاً سبحان اللہ‘ الحمداللہ‘ استغفراللہ‘ اللہ اکبر‘ سبحان ربی العظیم اور سبحان ربی الاعلیٰ وغیرہ ان میں سے ہر لفظ کا دماغ اور جسم پر الگ الگ اثر ہے مثلاً اگر آپ کو اترانے کا مرض ہے تو اس کا اعلاج الحمداللہ نہیں ہے۔ بلکہ اگر آپ ان اِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَلِیًّا کَبِیرَا کا ذکر شروع کریں تو اترانے کی عادت ختم ہوجائے گی۔ اسی طرح اگر آپ میں تکبر لاشعوری طور آیا ہے تو آپ خواہ اللہ کے جتنے بھی پیارے کیوں نہ ہوں اللہ آپ کو اس آدمی کے سامنے ضرور پیش کرے گا جس کے سامنے آپ نے اپنی بڑائی کی۔ اللہ آپ پر اس آدمی کو سوار کرے گا اس کا علاج اللہ اکبر کا ذکر ہے کیا آپ صحیح لفظ کا ذکر کررہے ہیں اس کا پتہ اس بات سے چلتا ہے کہ اس لفظ کے ذکر سے وہ مخصوص مسئلہ ذہن میں ہلچل مچارہا ہے یا نہیں اگر ایک آدمی کے سامنے آپ نے اپنی بڑائی بیان کی تھی اور قدرت نے آپ کو اس کے قابو میں کردیا ہے تو اگر آپ الحمدللہ کا ذکر شروع کردیں گے تو آپ کے ذہن میں وہ آدمی نہیں آئیگا۔ اگر اللہ اکبر کا ذکر شروع کردیں تو وہ آدمی ذہن میں ہلچل مچائے گا۔ اس کے خلاف آپ کے ذہن میں نفرت اللہ کے ذکر سے بڑھنا شروع ہوجائے گی اس نفرت کو ذہن سے ہٹائیں یہ سوچیں کہ اللہ نے اس شخص کو آپ پر سوار کیا ہے جب ذکر کی مقدار پوری ہوجائے گی تو ذہن پر سکون ہوجائے گا وہ آدمی دماغ سے محو ہوچکا ہوگا اور آپ کو اس کی طرف سے تکلیف نہیں ہوگی۔ ذکر کے اثرات اور امریکی ماہرین کے تجربات ”حکایت“ میں ایک مضمون شائع ہوا تھا جس میں امریکہ کے امراض دل کے ماہرین کے حوالوں سے لکھا گیا تھا کہ ان ماہرین نے تجربوں سے ثابت کیا ہے کہ اللہ کی عبادت اور ذکرالٰہی سے دل کے امراض میں سکون اور افاقہ ملتا ہے۔ یہ اس ملک کے ڈاکٹر ہیں جو ملک اسلام کا نام سننے سے بیزار ہے اور اسلام کی بیخ کنی میں پیش پیش ہے لیکن اس کے ڈاکٹروں نے لکھا ہے کہ نماز اور آیات قرآنی کا باقاعدہ ورد دل کے مریضوں کےلئے بہت مفید ہے۔ میں اپنا تجربہ بتاتا ہوں اور یہ ہمارے شعبہ طب و نفسیات کا بھی تجربہ ہے جو کئی ایک ذہنی مریضوں پر کامیابی سے کیا گیا ہے کہ اللہ کی عبادت یعنی نماز‘ تلاوت قرآن اور آیات کے ورد یعنی وظیفے سے اعصابی تناو ‘ ذہنی انتشار اور جذباتی خلفشار سے نجات مل جاتی ہے آپ دین اسلام سے بھاگیں نہیں۔ اس طرح آپ کی روحانی قوتیں بیدار ہوں گی۔ ذہن سے بوجھ اترے گا تو آپ اپنے متعلق بہتر طریقے سے سوچ سکیں گے۔ امریکہ کا ہارٹ اسپیشلسٹ اور ذکر امریکہ کے ہارورڈ میڈیکل سکول کے مشہور معروف ہارٹ اسپیشلسٹ (ماہر امراض قلب) ڈاکٹر پروفیسر ہربرٹ بلسن نے بوسٹن میں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی کانفرنس میں یہ انکشاف کرکے سب کو حیرت زدہ کردیا کہ دل کا کوئی بھی مریض ہر صبح اور شام بیس بیس منٹ اللہ تعالیٰ کا ذکر ضرور کرے تو وہ مرض میں یقینا افاقہ محسوس کرے گا۔ پروفیسر ہربرٹ نے اپنی طویل رپورٹ میں کہا کہ مسلمان جو ہر صبح تلاوت قرآن کرتے ہیں اس سے ذہنی سکون ملتا ہے اعصابی تناو ختم ہوجاتا ہے۔ روحانی قوتیں بیدار ہوکر دل کو ناگوار بوجھ سے نجات دلادیتی ہیں۔ پروفیسر ہربرٹ اس امریکہ کا رہنے والا ہے جس نے اسلام کی بیخ کنی اور رسوائی کو اپنا سرکاری اور غیرسرکاری مشن بنارکھا ہے اس امریکہ کا ایک صف اول کا ڈاکٹر ذکر الٰہی اور تلاوت قرآن کے روحانی اثرات اور اس کے فوائد بتارہا ہے۔ دوسری بات یہ کہ اس ڈاکٹر نے یہ بات ویسے ہی نہیں کہہ دی تھی یہ اس کی دس سالہ تحقیق‘ تجربات اور مشاہدات کا حاصل ہے۔ (سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ) سنت نبوی اور جدید سائنسی کمالات کے مطالعہ کیلئے ادارہ ”عبقری“ کی شہرہ آفاق کتاب سنت نبوی اور جدید سائنس ضرور پڑھیں
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 405 reviews.