Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کا خواب اور تعبیر

ماہنامہ عبقری - اپریل 2010ء

پیروں تلے چھپکلی خواب: میں نے دیکھا کہ میں اور میری دوست کوچنگ سنٹر میں پڑھنے جارہے ہیں واپسی پر ایک گلی میں ہم جاتے ہیں اور اچانک وہاں گندا پانی آجاتا ہے اور بڑھتا ہی چلا جاتا ہے تقریباً پنڈلیوں تک گندا پانی آجاتا ہے پھر میں اپنی دوست سے کہتی ہوں کہ آگے جانا بیکار ہے پھر ایک گھر میں چلے جاتے ہیں وہاں کوئی نہیں ہوتا اور گھر میں چاروں طرف مٹی اور سامان بکھرے ہوئے ہوتے ہیں پھر اچانک ایک لڑکا آتا ہے اور ہم سے کہتا تم کون ہو؟ اور یہاں کیا کررہی ہو تو میں کہتی ہوں کہ باہر گندا پانی تھا اس لیے ہم یہاں آگئے پھر وہ ہمیں کمرے میں لے جاتا ہے۔ میں کمرے کا گیٹ کھولتی ہوں تو ایک چھپکلی جو اس دروازے پر تھی اچھل کر میرے پاوں کے تلوے پر چپک جاتی ہے میں اسے اتارنے کی کوشش کرتی ہوں وہ نہیں اترتی اور نہ ہی اپنی جگہ سے ہلتی ہے تو میں کہتی ہوں چھوڑو گھر جاکر امی سے اتروا لوں گی حالانکہ چھپکلی کی وجہ سے پاوں زمین پر رکھنے میں درد ہورہا ہوتا ہے مگر پھر بھی وہ میرے تلوے پر چپکی ہوئی ہوتی ہے۔ اور پھر آنکھ کھل جاتی ہے۔ (ملیحہ‘ حیدرآباد) تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اندیشہ ہے کہ بدخواہ دشمن آپ کو پریشان کرنے کی کوشش کرے گا لیکن انشاءاللہ آپ اس پر غالب آئیں گی اور آپ کے دشمن ناکام ہوں گے۔ آپ سورہ آل عمران کی آیت 154 بار پڑھ کر اپنے اوپر روزانہ دم کرلیا کریں۔ میٹھی چیزیں خواب:میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے ذہن میں یہ سوچ ہے کہ یہ جگہ کوئی مزار ہے لیکن وہ مزار نہیں ہے وہ دو یا تین کمرے ہیں۔ باہر پانی کا تالاب ہے میں اور میرا تین سال کا کزن ہم کشتی پر بیٹھ کر ایک حصے سے دوسرے حصے (مزار) پر جاتے ہیں۔ میں اور میرا کزن اندر چلے جاتے ہیں اور میں اپنے کزن کو پکڑلیتی ہوں تاکہ وہ باہر جاکر پانی میں نہ گرجائے میں باہر جاتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ اگر کشتی نہ آئی تو گھر والے کہیں گے کہ کہاں گئی اور (ر) میرے کزن کی امی کہیں گی کہ میرے بیٹے کو کہاں لے گئی ہے۔ اتنی دیر میں میرے کزن کی بہن آجاتی ہے اور وہ کہتی ہے کہ تم دونوں یہاں ہی رہو۔ ابھی تک کشتی نہیں آئی اور وہ چلی جاتی ہے۔ میں کہتی ہوں کہ نہ جاو وہاں پانی ہے تم ڈوب جاو گی لیکن وہ چلی جاتی ہے اور پھر میں ادھر ادھر دیکھتی ہوں تو وہ میری بہن (س) کے ساتھ سامنے سے آجاتی ہے۔ میں اور میرا کزن اس کی بہن اور میری بہن ہم چاروں اندر چلے جاتے ہیں۔ وہاں میری چچی چچا اور ان کا بیٹا اور میرے بھائی ہوتے ہیں۔ شاید میری امی بھی ہوتی ہیں کوئی آکر مجھے بوتل اور برگر دیتا ہے اور کہتا ہے کہ کھالو۔ وہاں ایک باورچی خانہ ہوتا ہے میں وہاں جاتی ہوں تو وہاں بہت زیادہ چاکلیٹ اورٹافیاں ہوتی ہیں سب میٹھی چیزیں ہوتی ہیں۔ میں امی کا پرس لاتی ہوں اور اس میں چاکلیٹ ٹافیاں‘ جوس کے ڈبے اور بہت سی دوسری مٹھائیاں رکھتی ہوں میں اور لے لیتی ہوں تاکہ کوئی اور نہ لے لے۔ میں سوچتی ہوں کہ یہاں ایک ہی باباجی رہتے ہیں اور ان کی بیوی رہتی ہے۔ وہ تو بہت کم کھاتے ہیں میں ہی لے لیتی ہوں۔ باہر جاتی ہو تو بیگ کو آرام سے زمین پر رکھتی ہوں میں کہتی ہوں کہ اگر کوئی شیشے کی بوتل اندر ہوتی تو اس کی آواز ضرور آتی اور نہ ہی برگر ہے۔ میری نظر اپنے چچا پر پڑتی ہے وہ ڈبے سے چاکلیٹ نکال رہے ہوتے ہیں۔ بہت سی نکال لیتی ہوں اور پرس میں رکھ لیتی ہوں پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (ارم‘ لاہور) تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کی کوئی دلی مراد پوری ہوگی اور خوشحال زندگی گزرنے کا بھی اشارہ ہے۔ آپ ”یارزاق“ کثرت سے پڑھا کریں۔ چوڑیاں خواب: میں خواب میں دیکھتی ہوں کہ میرے نانا اور نانی کے گھر طرح طرح کے پکوان پک رہے ہیں اور یہ پکوان اوپر چھت پر اور کمرروں میں جارہے ہیں (ہمارے نانا اور نانی کے گھر میں اب کوئی نہیں رہتا) اور نانی کے گھر کچھ ٹی وی ایکٹرز بھی آئے ہوئے ہیں میں اور میری امی جان تھالوں میں چیزیں رکھ کر اوپر لے کر جارہی ہیں۔ اندر کمرے میں میرے ابو کے کچھ دوست بھی آئے ہوئے ہیں اور ہم ان کو بھی پکوان دے رہے ہیں۔ پھر منظر بدلتا ہے میں دیکھتی ہوں کہ میری دادی کا گھر آجاتا ہے۔ میں اپنی دادی کے گھر کے صحن میں کھڑی ہوں اور دیکھتی ہوں کہ صوفے پر کچھ مہنگے شادیوں والے کپڑے پڑے ہوئے ہیں پھر ایک لڑکی آتی ہے جو میری کلاس میں پڑھتی ہے میں 8th میں پڑھتی ہوں۔ وہ مجھے کہتی ہے کہ ان کپڑوں میں سے کوئی ایک سا اٹھالو اور پہن کر تیار ہوجاو۔ میں ان کپڑوں میں سے ایک جوڑا اٹھالیتی ہوں وہ جوڑا ہرا اور پیلے رنگ کا ہوتا ہے۔ میں دیکھتی ہوں کہ سامنے چوڑیاں پڑی ہوئی ہیں۔ میں ان میں سے سب سے زیادہ خوبصورت اور لمبی اور اچھی والی چوڑیاں اٹھالیتی ہوں تاکہ کوئی اور ان چوڑیوں کو نہ اٹھالے پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (عائشہ مظفر۔ سیالکوٹ) تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کو جلد ایک اچھی چیز ملنے کا امکان ہے اور ہوسکتا ہے کہ آپ کا رشتہ کی بات آپ کے ددھیال میں ہوجائے۔ البتہ آپ کی ازدواجی زندگی انشاءاللہ بہت اچھی گزرے گی اور بہترین شریک حیات نصیب ہوگا۔ شادی کارڈ خواب: میں نے دیکھا کہ ہم سب گھر والے اپنے گھر میں موجود ہیں اتنے میں باہر بیل بجتی ہے میرا بڑا بھائی باہر جاکر دیکھتا ہے تو ڈاکیا اس کو کارڈ دیتا ہے وہ کارڈ لے کر گھر کے اندر آجاتا ہے جب کارڈ کو کھول کر دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے یہ میری کزن کی شادی کاکارڈ ہے جس سے میں پیار کرتا ہوں۔ ہم سب گھر والے بہت حیران ہوتے ہیں۔ میں اپنے گھروالوں سے کہتا ہوں کہ اس کی منگنی تو میرے ساتھ ہوئی تھی‘ یہ شادی کسی اور سے کس طرح کرسکتی ہے۔ میرے گھر والے اس شادی کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (ذیشان۔ راولپنڈی ) تعبیر: آپ کا خواب مبارک ہے اور آپ کو یہ خوشخبری ہے کہ انشاءاللہ آپ کی شادی اسی جگہ پر ہوگی اور اس سلسلے میں آپ کے گھر والوں کا پورا تعاون آپ کو حاصل ہوگا۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 422 reviews.