Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میری مشکلات حل ہوگئیں

ماہنامہ عبقری - اپریل 2010ء

میں عرصہ دراز سے مالی پریشانیوں کا شکار تھا گھر کا نظام درہم برہم تھا۔ میری بہن روٹھ کر میرے گھر آگئی تھی جس کو تین سال گزر گئے تھے یوں سمجھ لیں کہ میرا گھر مصائب و پریشانیوں کی آماجگاہ بنا ہواتھا۔ ماہنامہ عبقری جنوری 2009ءمیں سورة فاتحہ کا عمل دیا گیا تھا میں نے سورئہ فاتحہ کا عمل 21دن کیا۔(وہ عمل یہ ہے:پاک صاف ہوکر عشاءسے فارغ ہونے کے بعد 14 مرتبہ درود شریف پڑھیں پھر دو رکعت نماز قضائے حاجت ادا کریں‘پھر 14 مرتبہ درودمرتبہ درود شریف پڑھ کر سورة فاتحہ کی مقررہ تعداد نیچے لکھی گئی ہے پوری کریں مع بسم اللہ کے پوری کریں دوران عمل بات چیت نہ کریں اور انتہائی توجہ سے کریں۔ وقت جگہ اور لباس کا ایک ہونا ضروری ہے۔بالکل تنہائی میں عمل کریں۔دوران وظیفہ تعداد میں شبہ ہوجائے تو عمل چھوڑ کر وظیفہ دوبارہ اگلے جمعہ سے شروع کریں) اس عمل کے بعد اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میری بہت سی مشکلات حل ہو گئی ہیں۔ مالی لحاظ سے بھی میرے حالات میں بہت بہتری آگئی ہے۔ عبقری کے اس مجرب عمل کے کرنے کے سبب الحمدللہ میں مالی اعتبار سے بہت زیادہ پرسکون ہوں اور میری روٹھی بہن بھی اپنے گھر چلی گئی ہے۔ عرض ہے کہ ماہنامہ عبقری مخلوق الٰہی کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔ ایڈیٹر صاحب! اللہ تعالیٰ آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے آپ کے درجات بلند فرمائے اور تادیر خیر پھیلانے کا ذریعہ بنائے رکھے اللہ تعالیٰ آپ کو آسانیوں سے نوازے اور آسانیاں بانٹنے والا بنائے آمین! میرے حق میں ضرور دعائے خیر فرمائیے گا۔تعداد حسب ذیل ہے: جمعہ ایک مرتبہ‘ ہفتہ 30 مرتبہ‘ اتوار 8 مرتبہ‘ سوموار 40 مرتبہ‘ منگل 4 مرتبہ‘ بدھ 5 مرتبہ‘ جمعرات 200 مرتبہ‘ جمعہ 2 مرتبہ‘ ہفتہ 70 مرتبہ‘ اتوار 10 مرتبہ‘ سوموار 50 مرتبہ‘ منگل 20 مرتبہ‘ بدھ 6 مرتبہ‘ جمعرات 60 مرتبہ‘ جمعہ 400 مرتبہ‘ ہفتہ 90 مرتبہ‘ اتوار 9 مرتبہ‘ سوموار 100 مرتبہ‘ منگل 700 مرتبہ‘ بدھ 1000 مرتبہ‘ جمعرات 800 مرتبہ‘
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 426 reviews.