Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جوڑوں کے درد کیلئے

ماہنامہ عبقری - اپریل 2010ء

میں نے ”عبقری“ دسمبر 2008ءمیں جوڑوں کے درد کے نسخہ میں پڑھا اور اس کا ایک ٹوٹکہ لکھ رہی ہوں جو میں نے کافی بندوں کو بتایا تو آرام آیا۔ یہ صرف ان لوگوں کےلئے ہیں جن کے بیماری کی وجہ سے چھوٹے جوڑوں میں درد ہوں۔ ٹوٹکہ یہ ہے کہ 4 قسم کا گوشت لیں، مرغی کا ایک کلو، بکرے کا ایک کلو، مچھلی کا ایک کلو اور گائے کا ایک کلو۔ یہ کل 4 کلو گوشت بن جائے گا۔ اس کو دھوکر بڑی سی دیگچی میں ڈال دیں اور دس کلو پانی ڈال دیں اور صبح سے دیگچی چولہے پر رکھ دیں اور شام تک یہ گوشت پکتا رہے تو دیکھنا بھی ہے کہ نیچے سے لگ بھی نہ جائے۔ شام کے وقت دیکھئے کہ بوٹی کا ایک ذرہ بھی نہیں رہا اور گل گیا اور پانی صرف 1 کلو باقی رہ گیا تو اسے اتار لیں تو یہ یخنی بن جائے گی۔ اسے ململ کے کپڑے میں اس طرح نچوڑ لیں جس طرح شہد کپڑے میں ڈال کر نچوڑ لیتے ہیں اور پھوک ضائع کردے۔ اب یخنی کو ایک برتن میں ڈال دیں اس میں ایک بوتل 1 کلو کی چھوٹا شہد یخنی میں ڈال دیں اور چمچ کے ساتھ خوب حل کرلیں۔ نسخہ اب تیار ہے۔ صبح ناشتے کے بعد آدھے گھنٹے تک آدھی پیالی پی لیں اور شام کے وقت کھانا کھانے کے بعد اور سونے سے پہلے ایک پیالی پی لیں جب بھی پینے لگیں تو نیم گرم کرکے پئیں اور کئی لوگوں کوپیتے ساتھ ہی دل پر گھبراہٹ سی آجاتی ہے تو ایسا کریں کہ ایک چٹکی نمک کی چاٹ لیں۔ یہ نسخہ میرے گاﺅں کے کافی لوگوں نے استعمال کیا‘ انہیں آرام آیا۔ (رفعت جاوید ‘ اٹک)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 443 reviews.