اگر کوئی سخت مشکل پیش آئے یا کوئی ایسی حاجت آپڑے جو کسی طرح حل نہ ہو سکتی ہو یا فتوحات ظاہری و باطنی کی طلب ہو یا تسخیر خلائق کا اشتیاق ہو تو سورئہ فاتحہ کو بطریق ذیل پڑھیں۔ اکیس دن کا عمل ہے۔ انشاءاللہ انہی دنوں کے اندر اندرآپکی حاجت یا مشکل حل ہو جائے گی۔ کئی بار کا مجرب المجرب عمل ہے کریںاور فائدہ اٹھائیں۔ ترکیب یہ ہے کہ پاک و صاف ہو کر عشاءکی نماز ادا کریں۔ جمعہ کے دن سے اس عمل کو شروع کریں۔ نماز فریضہ عشاءسے فارغ ہونے کے بعد 14 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ پھر دو رکعت نماز قضائے حاجت ادا کریں۔ پھر چودہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر سورئہ فاتحہ کی مقررہ تعداد جو نیچے لکھی گئی ہے معہ ہر بار بسم اللہ کے پوری کریں۔ پھر 14مرتبہ درود شریف پڑھ کر اٹھ بیٹھیں۔ ہدایات یہ ہیں کہ وقت اور جگہ اور لباس کا ایک ہی ہونا ضروری ہے۔ دوسری شرط یہ ہے کہ اگر دوران وظیفہ میں کہیں غلطی ہو جائے یا تعداد کا شبہ ہو جائے تو عمل چھوڑ کر وظیفہ دوبارہ اگلے جمعہ سے شروع کریں۔ دوران عمل میں کسی سے بات چیت نہ کریں، نہ ہی اشارہ سے کام لیں۔ بالکل تنہائی میں عمل کریں۔
تعداد حسب ذیل ہے: جمعہ1مرتبہ، ہفتہ30مرتبہ، اتوار8 مرتبہ، سوموار 40مرتبہ، منگل4 مرتبہ، بدھ 5مرتبہ، جمعرات 200مرتبہ، جمعہ 2مرتبہ، ہفتہ 70مرتبہ، اتوار 10مرتبہ، سوموار 50مرتبہ، منگل20مرتبہ، بدھ6 مرتبہ، جمعرات 60مرتبہ، جمعہ400مرتبہ، ہفتہ 90 مرتبہ، اتوار 9مرتبہ، سوموار100مرتبہ، منگل 700مرتبہ، بدھ 1000مرتبہ، جمعرات 800مرتبہ۔
بحوالہ ”کالی دنیا، کالاجادو، وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات“ مشکلات، لاعلاج بیماریوں اور کالے جادو کے ڈسے اس کتاب کا مطالعہ کریں۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 637
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں