Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

محرم الحرام ادب کا مہینہ

ماہنامہ عبقری - جنوری 2009ء

سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ محرم الحرام بہت ہی بابرکت مہینہ ہے۔ شب عاشورہ اوریوم عاشورہ کی عبادات کے بے حد فضائل ہیں۔ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ محرم کا چاند دیکھ کر چار مرتبہ سورئہ اخلاص پڑھ کر اپنے اوپر دم کرنا بہت افضل ہے۔ نفل نماز: اوّل شب بعد نماز عشاءآٹھ رکعت نماز چارسلام سے پڑھے اور ہر رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ اخلاص گیارہ گیارہ دفعہ پڑھیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ اس نماز کی برکت سے روز حشر اللہ پاک اس نماز کے پڑھنے والے اور اس کے گھر والوں کی شفاعت فرمائے گا۔ اوّل شب بعد نماز عشاءچار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے اور سورئہ فاتحہ کے بعد ہر رکعت میں سورئہ اخلاص گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھنی ہے پھر بعد اسلام کے یہ دعا گیارہ مرتبہ پڑھے۔ سُبُّوح قُدُّوس رَبُّنَا وَ رَبُّ المَلٰئِکَۃِ وَالرُّوحِ ط اس نماز کے پڑھنے سے بے شمار عبادات کا ثواب اللہ رب العزت کی طرف سے عطاکیا جائے گا۔ نفل نماز پہلی تاریخ محرم الحرام پہلی تاریخ کو بعد نماز ظہر کے دو رکعت نماز اس طرح پڑھیں کہ اوّل رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ اخلاص تیرہ بار۔ دوسری رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ اخلاص بارہ مرتبہ پڑھیں۔ پھر بعد سلام کے یہ دعائے مکرم ایک مرتبہ پڑھے: اَللّٰہُمَّ اَنتَ اللّٰہُ الاَ بَدُالقَدِیمُ۔ ہٰذِہ سَنَۃ جَدِیدَۃ اَسئَلُکَ فِیہَا العِصمَۃَ مِنَ الشَّیطَانِ الرَّجِیمِ وَالاَمَانَ مِنَ السُّلطَانِ الجَابِرِ وَ مِن شَرِّ کُلِّ ذِی شَرٍّ وَ مِنَ البَلَائِ وَالاٰفَاتِ وَاَسئَلُکَ العَونَ وَالعَدلَ عَلٰی ہٰذِہِ النَّفسِ الاَ مَّارَۃِ بِا لسُّوئِۃ وَالاِ شتِغَا لَ بِمَا یُقَرِّ بُنِی اِلَیکَ یَابَرُّ یَارَئُ وفُ یَارَحِیمُ یَا ذَاالجَلَالِ وَالاِکرَامِط ترجمہ: اے اللہ تو ایسا ہے جس کی نہ ابتداءہے نہ انتہا ۔یہ نیا برس ہے۔ میں تجھ سے سوال کر تا ہو ں اس برس میں شیطان مر دودسے حظاظت کا اور ہر ظالم بادشاہ سے اور ہر شریر کے شر سے اور بلاﺅں اور آفتوں سے امان کا اور میں سوال کر تا ہوں تجھ سے برائی کا حکم دینے والے اس نفس کے خلا ف عدل اور مدد کا اور ان اعمال میں مشغول ہو نے کا جو تیری طر ف مجھے قریب کر دیں ۔ اے بھلائی کرنے والے ،اے شفیق ، اے رحیم ، اے جلا ل و بزرگی والے ، اللہ پاک اس نماز اور دعا کے پڑھنے والے کے تمام گناہ معاف فرمائے گا اور انشاءاللہ تعالیٰ وہ دنیا سے باایمان اٹھے گا۔ نفل نماز شبِ عاشورہ عاشورہ کی شب بعد نماز عشاءچار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے آیت الکرسی تین دفعہ، سورئہ اخلاص دس دفعہ پڑھے۔ بعد سلام کے سورئہ اخلاص ایک سو مرتبہ پڑھ کر اپنے گناہوں کی توبہ کرے اور اللہ پاک سے بخشش طلب کرے۔ انشاءاللہ تعالیٰ خداوند کریم اپنی رحمت کاملہ سے اس نماز کے پڑھنے والوں کے تمام گناہ معاف فرمائیں گے۔ شب عاشورہ، بعد نماز عشاءآٹھ رکعت نماز چار سلام سے پڑھے اور ہررکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ اخلاص پچیس پچیس مرتبہ پڑھے پھر بعد سلام کے درود پاک ستر مرتبہ۔ استغفار ستر دفعہ پڑھ کر دعائے مغفرت کرے۔ اللہ رب العزت اس نماز پڑھنے والوں کی قبر کو روشن کرکے عذاب قبر سے محفوظ رکھے گا اور بروز حشر اسے مغفرت عطا ہو گی۔ (انشاءاللہ تعالیٰ )شب عاشورہ عشاءکی نماز کے بعد چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے ہر رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ اخلاص پانچ پانچ مرتبہ پڑھے۔ یہ نماز واسطے بخشش گناہ کیلئے افضل ہے۔ پروردگار عالم اس نماز پڑھنے والے کے تمام گناہ معاف فرما کر مغفرت فرمائے گا۔ (انشاءاللہ تعالیٰ) عاشورہ کی شب نماز عشاءکے بعد چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے اور بعد سورئہ فاتحہ کے ہر رکعت میں آتہ الکرسی تین تین دفعہ سورئہ اخلاص تین تین مرتبہ پڑھے۔ بعد سلام کے سورئہ اخلاص ایک سو مرتبہ پڑھے۔ انشاءاللہ تعالیٰ اللہ پاک اس نماز کے پڑھنے والے کو بہشت میں ہر قسم کی نعمت عطا فرمائے گا۔ عاشورہ کے دن چار رکعت نماز ظہر سے پہلے پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ زلزال ایک بار، سورئہ کافرون ایک بار، سورئہ اخلاص ایک بار۔ بعد سلام کے ستر مرتبہ درود پاک پڑھ کر اپنے گناہوں سے توبہ کرے۔ انشاءاللہ تعالیٰ خداوند قدوس اس نماز کے پڑھنے والے کے تمام گناہ معاف فرما کر مغفرت فرمائے گا۔یوم عاشورہ نماز ظہر سے پہلے چھ رکعت نماز تین سلام کے ساتھ اس ترکیب سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد پہلی رکعت میں سورئہ شمس ایک بار، دوسری میں سورئہ قدر ایک بار، تیسری میں سورئہ زلزال ایک بار، چوتھی میں سورئہ اخلاص ایک بار، پانچویں میں سورئہ فلق ایک بار، چھٹی میں سورئہ الناس ایک بار پڑھے۔ بعد سلام کے سرسجدہ میں رکھ کر سورئہ کافرون ایک مرتبہ پڑھ کر جس مراد کیلئے دعا کریں انشاءاللہ تعالیٰ دربار خداوندی میں قبول ہوگی۔ نفل روزہ محرم الحرام میں روزہ رکھنے کی بہت فضیلت ہے۔ پہلی تاریخ سے دس تاریخ تک روزہ رکھے یا پہلی تاریخ کا اور نویں دسویں کا روزہ رکھنا افضل ہے۔ وظائف محرم کی پہلی شب سے شب عاشورہ تک روزانہ بعد نماز عشاءایک سو مرتبہ پہلا کلمہ توحید پڑھنا واسطے بخشش گناہ کے بہت افضل ہے۔ پہلی شب محرم الحرام سے شب عاشورہ تک بعد نماز عشاءاوّل آخر معہ درود شریف کے ایک سو دفعہ یہ دعا بھی پڑھنی افضل ہے۔ بِسمِ اللّٰہِِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِo اَللّٰہُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا اَعطَبتَ وَلَامُعطِیَ لِمَا مَنَعتَ وَلَارَآدَّلِمَا قَضَیتَ وَلَایَنفَعُ ذَاالجَدِّ مِنکَ الجَدُّ۔ یوم عاشورہ کو کسی وقت باوضو ہو کر ستر مرتبہ پڑھے: حَسبِیَ اللّٰہُ وَ نِعمَ الوَکِیلُ ط مغفرت گناہ کیلئے یہ وظیفہ پڑھنا بھی بہت افضل ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 648 reviews.