Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج ........ طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - جنوری 2009ء

خون کی کمی میری عمر 35سال ہے اور میری شادی کو 18سال ہو گئے ہیں۔ بچے نہیں ہیں۔ پیٹ کے بائیں جانب ایام میں درد ہوتا تھا۔ پہلے دو تین دن ہوتا تھا مگر اب بیمار ہو گئی ہوں۔ ہر سال ایکسرے کرواتی تھی۔ ڈاکٹر کہتے تھے ایکسرے صاف ہیں ، کوئی بیماری نہیں۔ دوائی دیتے تھے اور بہت سے حکیموں سے علاج کروا چکی ہوںمگر کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ معدے کے بائیں طرف تھوڑا زخم ہے، معدے میں سوجن بھی ہے جبکہ جسم میں خون کی کمی ہے، دیکھنے میںتو صحت مند ہوں لیکن اندر سے بہت کمزور ہوں۔ بھوک بھی لگتی ہے، کھانا بھی کھاتی ہوں لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوتا ۔ میں بڑی پریشان زندگی گزار رہی ہوں ہر وقت تکلیف سے تڑپتی رہتی ہوں۔ (زلیخا سموں، میر پور ) جواب: جوارش کمونی آدھی آدھی چمچ غذا کے بعد کھائیں اور آرام کریں۔ تین ہفتے کے بعد دوبارہ لکھیں انشاءاللہ فائدہ ہوگا۔چارٹ سے غذا نمبر7اور 8استعمال کریں۔نتائج اپنی آنکھو ں سے دیکھیں۔ آنکھوں کا مسئلہ میری چھوٹی بہن جس کی عمر پانچ سال ہے،اس کی آنکھوں پر خشکی جم جاتی ہے اور بہت درد ہوتا ہے۔صبح اٹھ کر آنکھیں بھی نہیں کھول سکتی بہت زیادہ میل جم جاتی ہے۔ ڈاکٹر نے دوائی اور قطرے لکھ کر دیئے تھے۔ اس کو لگانے سے میل تو صاف ہو جاتا ہے مگر دوسرے دن پھر آجاتا ہے۔ اس کی گردن کا پٹھا بھی دو دفعہ کھنچ گیا تھا۔ وہ بہت ہی کمزور ہے اس کی آنکھوں کا کوئی علاج بتائیں۔ (کومل الیاس، لاہور) جواب: اطریفل کشنیزی چھ گرام صبح کھائیں۔ سوتے وقت بالکل سادہ سرمہ لگائیں۔ خالص عرق گلاب سے آنکھوں کو دھو لیا کریں۔ دن میں تین بار پانچ پانچ قطرے عرق گلاب خالص آنکھوں میں ڈالیں۔ غذا نمبر5 ،6 اور 7 استعمال کریں ۔ مکمل پرہیز کے ساتھ ۔ ہیپا ٹائٹس ”سی“ میں ایک غریب آدمی ہوں۔ تقریباً ایک سال پہلے ڈاکٹروں نے میرے جگر میں ہیپاٹائٹس سی تشخیص کیا ہے۔ اس کی ساری علامات میرے اندر ہیں۔ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ اس کا کوئی علاج نہیں۔ میں زندگی سے ناامید ہو چکا ہوں۔ آخری سہارا سمجھ کر آپ کو خط لکھ رہا ہوں۔ براہ کرم اگر اس کا علاج ہے تو مجھے فوراً اس کا جواب دیں۔ میں اسکردو میں رہتا ہوں۔(امیر علی، سکردو) جواب: ایسے امراض میں تو روبرو مشورہ ہی مفید ہوتا ہے۔ کسی دن میرے مقررہ اوقات میں کلینک پر تشریف لے آئیں۔ میں نبض دیکھ کر دوا تجویز کر دوں گا۔ ناامیدی کی کوئی بات نہیں ہے اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے شفا دیتے ہیں۔ چارٹ سے غذا نمبر6 ، 7 اور 8استعمال کریں۔ اہم مسئلہ میں نے اس سے قبل بھی آپ کو دو خطوط لکھے آپ نے جواب دیا اور ساتھ میں مشورہ بھی۔ اگر آپ کو یاد نہ ہو تو میں بتائے دیتی ہوں کہ میرا مسئلہ آنکھوں سے متعلق تھا یعنی میری آنکھوں میں میلا پن آجاتا ہے۔ آنکھیں بار بار صاف کرنی پڑتی ہیں۔ کسی سے نظر ملا کر بات نہیں کر سکتی ۔ گھر والوں کو بتاتے ہوئے شرمندگی ہوتی ہے۔ کہیںآتے جاتے ہوئے خوفزدہ ہو جاتی ہوں۔ اب وہ مرحلہ آگیا جو کہ ہر لڑکی کی زندگی میں آتا ہے یعنی میری شادی کے متعلق گھر میں باتیں ہوتی ہیں تو میں بہت خوفزدہ ہو جاتی ہوں۔ بعض اوقات جی چاہتا ہے کہ خودکشی کر لوں۔ آپ نے مجھے عرق گلاب سے آنکھیں دھونے اور قطرے ڈالنے کا مشورہ دیا تھا۔ میں اس پر پورا پورا عمل کر رہی ہوں۔ کیا اس کے علاوہ کچھ اور بھی علاج ہے ؟(سدرہ، فیصل آباد) جواب: حسب معمول آنکھوں کو خالص عرق گلاب سے صاف کریں۔ گلاب خالص کے قطرے آنکھوں میں ٹپکائیں۔ اطریفل منڈی چھ گرام صبح اطریفل کشنیزی چھ گرام شام کو کھائیں۔ آنکھوں میںہاتھ کپڑا یا ٹشو نہ لگائیں۔ روشنی سے بچائیں۔ مطالعہ وغیرہ فی الحال بند کر دی۔ انشاءاللہ فائدہ ہو گا۔ تین ہفتے کے بعد دوبارہ لکھیں۔ چارٹ سے غذا نمبر6اور 8 استعمال کریں۔ چہرہ بدنما لگتا ہے میری عمر بائیس سال ہے۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے چہرے پر شروع سے دانے نکلتے ہیں۔ میں دانوں کو ہاتھ بھی نہیںلگاتی ہوں پھر بھی وہ نشان چھوڑ جاتے ہیں جس سے چہرہ بدنما لگتا ہے۔ چہرے پر کافی نشان اور گڑھے پڑ گئے ہیں۔ میں بہت پریشان ہوں۔ جو دیکھتا ہے سب یہ ہی کہتے ہیں کہ تمہارے چہرے کوکیا ہو گیا ہے؟ میں احساس کمتری کا شکار ہوں، کوئی مفید علاج بتا دیجئے کہ جس سے میرا چہرہ صاف و شفاف ہو جائے اور چہرے کے گڑھے بھی بھر جائیں۔ میری امی کی عمر پینتالیس سال ہے۔ (ص، میر پور خاص) جوا ب : عرق عشبہ مرکب ایک اونس صبح، ایک اونس شام کو پئیں، ان شاءاللہ فائدہ ہو گا۔ چارٹ سے غذا نمبر7اور8 مکمل پرہیز کے ساتھ استعمال کریں۔ پیپ والے گرمی کے دانے میری عمر سترہ برس ہے میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے چہرے اور سر اورکمر پر بہت دانے نکلتے ہیں جس کی وجہ سے میں بہت تنگ ہوں۔ میری جلد چکنی ہے اور یہ دانے مجھے پچھلے دو سال سے نکل رہے ہیں۔ ان دانوں میں پیپ اور خون ہوتا ہے ان دانوں میں سے کچھ موٹے بھی ہوتے ہیں اور ان کو دبانے سے درد بھی ہوتا ہے۔ اگرمیں کوئی گرم چیز کھاﺅں تو یہ دانے اور بھی بڑھ جاتے ہیں۔ برائے مہربانی مجھے کوئی مفید نسخہ بتا دیجئے۔اگر پرہیز کی ضرورت ہو تو وہ بھی بتا دیجئے۔(حماد محمود، پشاور) جواب: عرق منڈی سہہ آتشہ ایک اونس دن میں تین بار پئیں۔ انڈہ، مرغی، مچھلی اور زیادہ مرچ، گرم مصالحوں سے پرہیز رکھیں۔ برف یا برف کی چیزوں کا استعمال بھی مت کریں۔ کھٹائی سے بھی پرہیز رکھیں۔ تین ہفتے کے بعد دوبارہ حال لکھیں۔ چارٹ سے غذا نمبر5 اور 7 استعمال کریں۔ان شاءاللہ فائدہ ہو گا۔ لیکوریا ایام جس دن بند ہوتے ہیں اسی دن سے لے کر قریباً دس دن تک لیکوریا رہتا ہے جس سے میں بہت پریشان ہوں اور ماہانہ ایام چار دن رہتے ہیں۔ پہلے میرا چہرہ بہت صاف ستھرا تھا لیکن چھ سات ماہ سے میرے کانوں اور ناک پر ہلکی چھائیاں رونما ہو رہی ہیں۔ آنکھوں کے گرد حلقے پڑ گئے ہیں اور کبھی کبھار کمر میں بھی ہلکا سا درد ہوتا ہے۔ میں نے اس دفعہ آم بہت استعمال کیے ہیں اور پانی بھی کافی مقدار میں پیا ہے لیکن میرا مسئلہ حل نہیں ہوا۔ (ثنا خان، راولپنڈی) جواب: سات عدد موٹے فربہ چھوہارے روزانہ کھائیں غذا میں گوشت روٹی کھائیں، چاول اور دودھ سے پرہیز کریں۔ چارٹ سے غذا نمبر 5،6 اور 7 استعمال کریں۔ پارکنسن کا علاج گزشتہ سال ہماری امی جان کی کولہے کی ہڈی کا آپریشن ہوا جو کہ کامیاب بھی رہا۔ اتنے عرصے کے بعد بھی وہ واکر کے سہارے چلتی ہیں اور ان کا پاﺅں بھی ٹھیک طرح سے زمین پر نہیں پڑتا۔ صرف پاﺅں کی انگلیوں پر زور ہوتا ہے، اسی دوران ان کو پارکنس کی بیماری لگ گئی اور اس وجہ سے ان کی سیدھی ٹانگ اور بازو پوری طرح سے کام نہیں کرتے اور جب وہ بولتی ہیں تو سمجھ میں نہیں آتا کہ کیا بول رہی ہیں۔ دو تین دفعہ دہرا نے کے بعد میں بات سمجھ میں آتی ہے۔ اب پیشاب پر بھی کنٹرول نہیں رہا۔ قبض ہو جاتی ہے اسی وجہ سے سبھی گھر والے بہت پریشان رہتے ہیں۔ (سرفراز احمد میمن، لاڑکانہ) جواب: یہ مرض عسیرالعلاج ہے۔ مقامی طبیب سے روبرو مشورہ کریں، یہ زیادہ مناسب ہے۔ ادرک کا مربہ صاف پانی سے دھو کر کھائیں۔ غذا کے بعد بشرطیکہ آنکھوں اور معدے میں سوزش السر وغیرہ نہ ہو۔ بادام عمدہ، کشمش، شہد زیادہ مفید ہیں۔چرند پرند کا گوشت کھائیں۔ قبض ہو تو پپیتہ کھائیں۔چارٹ سے غذا نمبر 2، 3 اور 4 استعمال کریں۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 650 reviews.