Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے سوال قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - جنوری 2009ء

ماہِ دسمبر کے جوابات : ٭ محترم آصف صاحب آپ عبقری کے دفتر سے طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہئیر آئل اور ہئیر آئل پاﺅڈر استعمال کریں ۔ آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گاانشاءاللہ ۔ میں نے اور ہما رے گھر والو ں نے طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہئیر آئل کو استعمال کیا اس کے ہمیں بہت اچھے نتائج ملے ۔(رابعہ ۔ فیصل آبا د)٭محترمہ زیب النساءصاحبہ کہیں سے مورچھل مل جائے تو وہ خرید کر اپنے با ور چی خانے میںیا جہاں پر زیادہ چھپکلیاںآتی ہو ںوہا ں رکھئے ۔چھپکلیا ں آہستہ آہستہ ختم ہو جائیں گی۔ (شبیراں بیگم ۔ حاصل پو ر ) ٭چہرے کی رنگت کے لیے پو دینہ گیا رہ پتے توڑ لیں ۔ پھر ایک پیا لی پانی ابال لیں ۔ ابل جا ئے تو پیا لی میں دھلے ہوئے پتے ڈال دیں ۔ پانی ٹھنڈا ہو ، تو پیا لی صحن میں آسمان تلے کسی چھلنی یا جالی سے ڈھک کر رکھ دیجئے ۔ صبح اٹھ کر نہا ر منہ پانی چھان کر پی لیجئے ۔ ان شا ءاللہ فائدہ ہو گا۔ (ثریا خانم ۔ لا ہو ر) ٭سر پھو کا، گل منڈی ، ریوند چینی 6-6 گرام ایک گلا س پانی میں رات کو بھگو دیجیے ، صبح جو ش دے کر چھا ن کر پی لیجئے اگر مر ض شد ید ہے تو صبح اور رات دونو ںوقت یہ نسخہ نو ش جاں کیجئے ۔اللہ تعالیٰ شفا دینے والے ہیں ۔ (محمد سعید ۔ کراچی) ٭بھائی ! آپ بارہ یا پندرہ گریا ں با دامو ں کی رات کو بھگو دیجیے ، صبح چھیل کر ان کو دودھ کی مدد سے جس قدر باریک پیس سکتے ہو ں پسو الیجئے ، پھرایک گلا س دودھ میں یہ پسے ہوئے با دام ڈال کر نہا ر منہ نوش کیجئے ۔ ان شا ءاللہ اس سے بہت زیا دہ افا قہ ہو گا ۔ ٭نیلم بہن آپ لہسن کے دو جو ئے یعنی دو دانے لے کر چھیلیں اور توا گرم کر کے اس پر انہیں بھو ن لیں ۔ گھی تیل نہیں لگا نا ۔ جب لہسن کا رنگ بدلنے لگے تو اسے اتا رئیے ، نمک چھڑک کر چبائیں اور نگل لیں ۔ اس سے گلا صاف ہو جاتاہے ۔ ملٹھی چو سنے سے بھی گلے کو فا ئدہ ہوتاہے ۔ (سونیا راحیل ، لا ڑکا نہ ) ٭رانا بشیر صاحب جون 2008 کے ماہنامہ عبقری کے صفحہ نمبر 4 پر گھٹنو ںکے مر ض کے متعلق ایک مضمون چھپا تھا ۔جس میں ایک نسخہ بھی تھا وہ میں نے خود استعمال کیا اور بہت زیا دہ فائدہ محسو س کیا تھا ۔ آپ سے گزار ش ہے آپ بھی وہی نسخہ استعمال کریں ۔ ان شا ءاللہ بہت زیا دہ فائدہ ہو گا ۔ ماہِ جنوری کے سوالا ت: ٭مجھے اٹھرا کا مر ض لا حق ہے ، میری ایک بیٹی ہے جس کی عمر تقریباًنو سال ہے ، اس کے بعد چار دفعہ میری ابا رشن ہوگئی ۔ دو دفعہ زندہ بچے پانچ ماہ کے پیدا ہوئے اور ڈیڑ ھ دو ما ہ کے بعد فوت ہو گئے۔ میں بہت پریشان ہوں ، برائے مہربانی کوئی میرے سوال کا آزمو دہ نسخہ دیکر شکریہ کا موقع دے ، ساری عمر آپ کو دعا دونگی ۔ (مہوش علی ۔ لاہو ر) ٭میری بیٹی کے بال نو سال کی عمر میں تیزی سے سفید ہونے شروع ہو گئے ہیں اور اکثر نزلہ بھی رہتا ہے ۔ بالوں کی سفیدی کے لیے آزمو دہ نسخہ چاہیے ۔ ( نعیم، لاہور)٭میری والدہ کے منہ کا ذائقہ کڑوا رہتا ہے اور منہ خشک رہتاہے ، خاص طور پر رات کو جب پیشا ب آتا ہے تو اس وقت منہ اتنا خشک ہوجاتا ہے کہ پانی نہ ملا تو شاید جان نکل جائے گی ۔ (زینب بی بی ، پشا ور ) ٭محترم قارئین میرا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارا بیٹا 2 سال کا ہے ۔ دل کے اوپر والی ہڈی گنبد کی شکل (کب )میں بڑھ گئی ہے ۔ کوئی شافی حل بتا کر ممنون فرمائیں ۔ (نیا ز ۔ صادق آبا د ) ٭میری عمر 14 سال ہے ، میرا قد ٹھیک ہے لیکن میری صحت بہت کمزور ہے اس کے علا وہ میری نظر بھی بہت کمزور ہے ۔ یہاں تک کہ ایک فُٹ کے فاصلے سے اخبا ر یا رسالہ نہیں پڑھا جاتا۔ برائے مہر بانی عبقری کے قارئین کوئی تجربہ شدہ اور آسان نسخہ بتائیں ، میں عمر بھر دعائیں دو ں گا ۔ (ثاقب ہا شمی ، گوجرانوالہ )٭میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے منہ سے اور معدے سے بد بو آتی ہے ۔ جس سے مجھے شر مندگی ہو تی ہے ۔ میں دانتوں کی بھی اچھی طر ح صفائی کر تی ہو ں لیکن پھر بھی بدبو بہت زیا دہ آتی ہے ۔ اس کا کوئی نسخہ بتائیں ۔ (نام نہ لکھیں) ٭میری عمر 14 سال ہے میرا قد بھی اچھا ہے لیکن میری صحت اچھی نہیں ہے میں دبلا پتلا ہو ں اور کمزوری بھی محسوس ہو تی ہے ، براہِ کرم کوئی عبقری کے قارئین میں سے کوئی ایسا نسخہ یا ٹوٹکہ بتائیں کہ میرا جسم فر بہ ہو جائے اور میر ی صحت اچھی ہو جائے ۔ (حافظ شہبا ز احمد ، ڈسکہ )
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 659 reviews.