Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی خصوصی تحریریں

ماہنامہ عبقری - جنوری 2009ء

قارئین آپ بھی بخل شکنی کریں۔ اپنے روحانی اور طبی مشاہدات لکھیں نیز عبقری کے آزمائے ہوئے تجربات سے قارئین کو ضرور مستفید کریں اور لکھیں۔ بے ربط ہی کیوں نہ ہو۔ نوک پلک ہم خود سنوار لیں گے۔ عبقری کے تحفے عبقری کے قارئین نام ۔ نسخہ کیا ہے ہیروں کی مالا ہے۔ (ام ابو ذر ، بہا ولنگر ) کمر مہروں اور گھٹنے کی تکلیف دور کرنے کا لا جو اب علاج اس نسخہ کے متعلق میں آپ کو بتانے جارہی ہو ں ۔ وہ ماہنامہ عبقری کے جون 2007 کے شمارے میں صفحہ نمبر4 پر درج ہے ۔ راقمہ کو طویل عرصہ سے کندھو ں میں خاص تکلیف تھی ۔ تھوڑا سا کا م کر تی تو کندھو ں میں درد شروع ہو جا تی ۔ لکھتی تو قلم ساتھ نہ دیتا ، گر دن تھک جا تی ، یہی کیفیت گھٹنو ں اور ٹانگو ں کی تھی ۔ چھت پر جا نا دشوا ر ہو تا ۔ ہر وقت میں سو چتی رہتی۔ ماہنامہ عبقری کے جون 2007 کے شما رے میں صفحہ نمبر 4 پر یہ نسخہ میری نظر سے گزرا ۔ راقمہ نے یہ نسخہ پڑھا اور فوراً ہی پنسار کی دکان پر گئی۔وہا ں سے نسخہ خریدااور آتے ہی اپنی ملازمہ کے سپر د کیا کہ یہ نسخہ کو ٹ پیس کر تیا ر کر دو کیونکہ را قمہ کے کندھو ں میں اتنا دم نہیں تھا کہ وہ نسخہ تیا ر کر سکتی ۔ اسی دن نسخہ تیا ر کر ا کر میں نے دی ہوئی ہدا یات کے مطابق استعما ل کر نا شروع کر دیا ۔ پہلے تین ماہ مسلسل یہ والانسخہ استعما ل کیا۔ راقمہ کو اس قدر فائدہ ہو ا کہ میں خود حیران ہو گئی اور آج الحمد للہ میں کئی کئی گھنٹے لگا تار اپنے ہاتھ سے کام کر تی ہو ں اور کبھی بھی تکلیف محسو س نہیں ہوئی ۔ اس کے علاوہ مطالعہ کر نا بھی آسان ہو گیا ہے ۔ دوسری مر تبہ راقمہ نے نسخہ بنا یا تو تین چیزو ں کا اضا فہ کیا پھر وہ نسخہ استعمال کیا تو اعصابی طا قت میں بے پنا ہ اضا فہ محسو س ہو ا۔ اب تو یہ کیفیت ہے کہ چھت پر چڑھنا آسان ہے جو پہلے انتہائی مشکل تھا ۔ اب تو دونو ں ہاتھ میں وزن لے کر چڑھ جا تی ہو ں ۔ زینہ پر جا تے ہوئے کبھی گرل پکڑ کے نہیں چڑھتی ۔ پہلے اگر فر ش پر بیٹھنا پڑ جاتا تو اٹھنا مشکل ہو جا تاتھا ۔ اب تو یونہی بیٹھ جا تی ہو ں اور تکلیف بھی محسو س نہیں ہوتی ۔ گھٹنے بالکل ٹھیک ہو گئے ہیں ۔ پھر مندرجہ ذیل نسخہ راقمہ نے ایک خاتون کو دیا ۔ جس کی عمر 70 سال تھی ۔ تین ما ہ کے مسلسل استعمال کے بعد میرے پا س آئیں ۔ پہلا جملہ انہو ں نے کہا کہ بیٹی کونسانسخہ دیا تھا میں تو بالکل تندرست ہو گئی ہو ں ۔ میں کون سی زبان سے تمہا را شکریہ ادا کر وں ۔ میں نہ کسی بہو ، بیٹی اور پو تی کی محتا ج ہو ں بلکہ اٹھ کر اپنا ہر کام خو د کر لیتی ہو ں ۔نسخہ استعمال کرنے سے پہلے جب میں اپنی پو تیو ں کو آواز دیتی تھی کسی کا م کے کروا نے کے وا سطے تو وہ گھبرا جا تی تھیں کہ دادی اماں کا کام کرنا پڑے گا۔ اب ان کی محتا جی بالکل ختم ہوگئی ہے ۔ پڑوس میں بھی اب اکیلی ہی چلی جا تی ہو ں ۔ راقمہ نے اس بوڑھی خاتون کو عبقری کاتعار ف کر وایا اور کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرنے کے بعد یہ لکھا ہوا نسخہ لو گو ں میں تقسیم کریں ۔ ھوالشا فی : گوند کیکر ایک پاو ، گوند کتیرا ایک چھٹانگ۔ دونوں دواو ں کو پیس کر چنے کے برا بر گولیاں بنا لیں ۔ (پانی کی مددسے)دن میں دو دو گولیاں گرم دودھ سے استعمال کریں۔ دوسری مر تبہ راقمہ نے نسخہ تیا ر کیا تو اس میں یہ اجزاءاورترکیب تھی ۔ ھوالشافی : گوند کیکر ایک پا و ، گوند کتیرا ایک چھٹانگ ، روغن زیتون ½پاو ، کلونجی ½ پاو، شہد ایک پاو۔ گوند کیکر ، گوند کتیرا اور کلو نجی کو با ریک پیس کر اس میں روغن زیتون اور شہد شامل کر لیں ۔ چائے سے صبح نہا ر منہ ½چمچ اور شا م کو بھی ½ چمچ چائے کے ساتھ لیں ۔ اصل دوا تو گوند کیکر اور گوند کتیر ا تھی لیکن ان تینوں دواو ں کے مزید اضافے سے نفع دوگنا ہو گیا ۔ ان شاءاللہ اس نسخہ کے استعمال سے تمام سردی کبھی نزلہ اور سر درد نہیں ہوگا ۔ یہ نسخہ کیا ہے ایک قیمتی مالا ہے جس فرد نے بھی استعمال کر لیا وہ تاحیا ت محتا جی کا شکار نہیں ہو گا ( انشاءاللہ)۔اس نسخہ کے استعمال سے سر اور دما غ بہت مضبو ط ہو جاتاہے۔ خارش ، ایگزیما اور سورائسز سے شفا بخشی عبقری میں نا یا ب نسخے ہوتے ہیں ۔ یہ نسخہ تو کما ل درجے کا ہے ۔ ذاتی تجر بات اور دوسروں نے اس سے جو استفا دہ حاصل کیا ہے ۔ پہلے وہ پڑھئے ۔ راقمہ کے پاو ں کی انگلیو ں میں عرصے درا ز سے انفیکشن تھا۔ ایسا خوفنا ک انفیکشن تھا کہ میں ہر وقت پریشان رہتی۔ مرہموں اورکریمو ں سے وقتی طور پر افاقہ ہو تا تھا۔ آہستہ آہستہ پاو ں کی انگلیوں میں سوراخ ہونا شروع ہو گئے ۔ میں نے اس مر ض کے متعلق ماہنامہ عبقری میں ایک نسخہ پڑھا۔ جس کی تفصیل آگے لکھی ہوئی ہے۔ پنسار کی دوکان سے نسخہ کے اجزاءخود خرید کر مر ہم تیا ر کی اورلکھی ہوئی ہدایات کے مطابق اس مر ہم کو استعمال کیا تو صرف دو دن میں افاقہ ہوگیااور مزید چند دن استعمال کرنے کے بعد یہ مرض مستقل ختم ہوگئی ۔ الحمد اللہ اب آٹھ ماہ ہو چکے ہیں ۔ راقمہ کو کبھی پاوں کی انگلیو ںمیں تکلیف نہیں ہوئی ۔ چاہے جتنی بار بھی وضو کر وں ۔ ایسا لا جوا ب نسخہ ہے ۔ خود استعمال کریں اور دوسروں کو پہنچائیں ۔ (2 ) ایک فورتھ ایر کی طالبہ کے چہرے پر کیل اور مہا سے بہت زیا دہ تھے ۔ وہ میرے پا س آئی ۔ راقمہ نے ماہنا مہ عبقری کے تعارف کے ساتھ نسخہ دیا ۔ لگا نے کا طریقہ بھی بتا یا ۔ چند دنو ں کے بعداس لڑکی کا مسرت بھرا فون آیا کہ میرے چہر ے پر کیل ، مہا سے ختم ہوگئے ہیں۔ جب یہ مر ہم لگا تے ہیں تو اس دوا کا کلر ضرور جلد پر آجا تا ہے لیکن چا ر دن میں جلد بالکل صحیح ہو جا تی ہے ۔ اوریہ دوا جسم کے کسی بھی حصے پر لگا نے سے باریک چھلکا سا بن کے اتر جا تی ہے یہ دوا خاصی تیز ہے اگر چہرے پر لگائیں تو پہلے ویز لین لگائیں پھر یہ دوا لگا لیں ۔ اگر کہیں پر پھنسی ہے تو ایک باریک ما چس کی سینک سے صرف پھنسی پر بہت معمولی مقدارمیں دوا لگا لیں ۔ زیا دہ سے زیادہ بیس گھنٹے میں ٹھیک ہو جائے گی اگر چھوٹے بچو ں کے پھنسی یا پھو ڑا ہے یا زخم ہے یہ دوا بہت معمولی مقدارمیں استعمال کریں ۔ (3 )راقمہ کو گرمی کے مو سم میں الر جی ہو جا تی تھی پچھلے سال اپریل میں ہی یہ دوا لگا لی تھی ۔ گرمیوں میں الر جی نہیں ہوئی ۔ گرمیوں کے مو سم میں ایک دفعہ راقمہ نے یہی دوا لگا ئی دو دن میں دانے ختم ہو گئے ۔ (4)اس دوا کی شفا ءکا حیرت انگیز وا قعہ لکھ رہی ہو ں اور یہ سب کچھ سچ ہے ۔ ہوا یو ں کہ راقمہ کا کسی کے گھر جا نا ہوا وہاں پر ایک پچھتر سالہ خاتون تھیں ۔ یو ں محسو س ہو تا تھا ۔ انہیں کوئی شدید تکلیف ہے اور وہ بتا نا نہیں چا ہتی تھی۔ راقمہ کی فطرت کچھ ایسی ہے کہ کسی کو تکلیف میں دیکھ کر بے چین ہو جاتی ہے ۔ ہمت کر کے معلوم کیا ۔ خالہ جان آپ کو کیا پریشانی ہے انہو ں نے جوا ب دیا بیٹی کیا بتاو ں ۔ دو سال ہو گئے ہیں میرے پیٹ پر خارش ہو ئی اور پھر زخم بن گیا ہے ۔ میڈیسن استعمال کر رہی ہو ں مگر افا قہ نہیں ۔ اب یہ کیفیت ہے کہ یہ زخم آدھے پیٹ پر پھیل گیا ہے بلکہ نا ف سے بھی نیچے چلا گیا ہے ۔ ہر وقت پانی رستا ہے ۔ تہہ در تہہ چھلکے نما کھال اتر تی ہے اور زخم بلکہ اب تو نا سو ر ہی بن گیا ہے ۔ اب میں ڈاکٹر کے پا س گئی تھی اس نے آپریشن کر نے کا کہا ہے ۔ مجھے تو اس عمر میں اپنا حجا ب کھو لنے میں شرم آتی ہے ۔ تکلیف اس قدر ہے کہ اٹھا بیٹھا نہیں جا تا ۔ راقمہ نے انہیں تسلی دی اور تیا ر شدہ نسخہ دیا اور تا کید کر دی کہ آپ اس کو یقین اور اعتماد سے استعمال کریں ۔ ان شا ءاللہ شفا ہو گی۔ انہیں اپنے شہر واپس جانا تھا ۔ راقمہ نے اپنا فون نمبر دیا اور گزارش کی کہ دوائی استعمال کے بعدمجھے آگا ہ ضرور کرنا ۔ دو تین ہفتے بعد ان کا فون آیا ۔ اللہ کا شکر ہے کہ وہ نسخہ استعمال کرنے کے بعد میں بالکل ٹھیک ہوں ۔ اسی طر ح کسی سے ملنے گئی وہ تما م گھر والے پھو ڑے ، پھنسیوں کا شکا ر تھے ۔ راقمہ نے انہیں تیا ر شدہ نسخہ دیا ان سب لو گوںگھر والوں نے استعمال کیا۔ صر ف 72 گھنٹوں میں سب لو گ ٹھیک ہو چکے تھے ۔ وہ نسخہ بھی یہی تھا ۔ (5 )کسی فنکشن میں میرا جا نا ہو ا۔ وہا ں کچھ طا لبات بھی آئی ہو ئی تھیں۔ وہ بیچا ری شرمندہ شر مندہ سی ایک سائیڈ پر الگ تھلک بیٹھی تھیں ۔ راقمہ کو بہت شا ق گزرا ۔ انہیں دیکھ کر مجھے معلوم ہو چکا تھا، مزید ان سے تفصیل جاننے کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ ان کے معصوم چہروں پر بہت زیا دہ مہا سے تھے ۔ مہاسو ں نے چہرو ں کو حد درجہ بد نما بنا دیا تھا ۔ راقمہ ان سے ملی، انہیں تسلی دی ۔ اپنے گھر کا پتا دیا اور کہہ دیا کہ آ کر نسخہ لے جائیں اور استعمال کریں۔ انہیں تو بے چینی سے انتظا ر تھا کہ کوئی ہمدرد انہیں مہا سو ں کا نسخہ دے اور انہیں ان مہا سو ں سے نجا ت ملے ۔وہ را قمہ سے تیا ر شدہ نسخہ لے گئیں اور میں نے طریقہ استعمال بھی سمجھا دیا۔ انہو ں نے استعمال کیا۔ دوہفتے میں ہی چہرہ شفاف اور خوبصورت نکل آیا ۔ وہ بے حد شکر گزار تھیں۔ راقمہ نے کہا کہ عبقری کا شکریہ ادا کریں ۔ اس کے علا وہ بھی راقمہ نے بہت سے لو گو ں کو مندرجہ ذیل نسخہ استعمال کرا یا ۔ سب نے شفا پائی۔مزید تفصیل اور حوالے کے لیے ما ہنا مہ عبقری نو مبر2007 صفحہ نمبر 17 ضرور پڑھیں ۔نسخہ یہ ہے۔ ھوالشا فی : زنک آکسائیڈ 20 گرام بو رک ایسڈ 20 گرام گندھک آملہ سار 10 گرام سیلی سلک ایسڈ 20 گرام کا ر با لک ایسڈ 5 گرام سادہ ویزلین 200 گرام ان تمام اشیا کو سوائے ویز لین کے کسی گرے اسٹیل کے بر تن میں ڈالیں۔ دوگھنٹے کے بعد ویز لین 200گرام ملائیے ، خیال رکھیے کسی چمچ سے دواو ں کو خو ب یکجا کریں ۔ بغیر دستا نو ں کے ہا تھ کا استعما ل نہ کریں ورنہ ہا تھ متا ثر ہو نے کا خطرہ ہے ۔ دستانے پہن کردوا کو بر تن سے نکال کر کسی پلا سٹک کے جا رمیں محفو ظ کر لیں ۔ یہ تمام اشیا کسی اچھے حکیم سے مل جائیں گی ۔ موٹاپا ایسے دور ہو اجیسے پانی سے پیا س ایک صاحب موٹا پے کے علاج میں بہت مشہو ر تھے ۔ لو گ دور دور سے ان سے دوا لینے آتے ۔ جوبھی شخص دوا لے جا تا اس کو یقینی فائدہ ہو تا حتیٰ کہ عالم یہ ہوا کہ ان سے دواپوری ہی نہ ہو تی، اکثر لو گ واپس چلے جاتے۔ ایک نیک دل حکیم نے ان سے عر ض کیا یہ نسخہ میں آپ کو بنوا دیتا ہوں لیکن اس نے انکا ر کر دیا کہیں وہ نسخہ ان کے ہا تھ نہ آجائے۔ لیکن حکیم صاحب مخلص انسان تھے ، وہ تعاقب میں لگے رہے ۔ آخر وہ نسخہ ان کے ہا تھ کسی طر ح لگ گیا ۔ انہو ں نے آزما یا واقعی مفید پا یا ۔ پھر یہ لا جو اب تحفہ بندہ کو دیا ۔ آج وہ تحفہ قارئین کی خدمت میں پیش خدمت ہے۔ راقمہ کا ذاتی تجر بہ ہے کہ تیسری خوراک کے بعد موٹاپا کم ہو نا شروع ہو گیا۔ فورتھ ائیر کی دو طالبات جو موٹاپے کی وجہ سے بہت پریشان تھیں اور ان کی ٹانگو ں میں بے حد درد رہتا تھا ۔ انہو ں نے یہ نسخہ استعمال کیا ۔ صرف ایک ماہ کے بعد وہ طا لبات بے حد سمارٹ ہو گئیں۔ بلکہ ان کی ٹانگوں اور سر کا درد بھی ٹھیک ہو گیا۔ اس لاجوا ب نسخے کی جتنی بھی تعریف کی جا ئے کم ہے ۔ جو اشیا ءوزن کے لحاظ سے را قمہ نے لے کر نسخہ بنایا تھا ۔ قارئین حسبِ ضرورت بنا تے رہیں ۔ ھوالشا فی میتھی دانہ(میتھرے) جو اچا ر میں ڈالتے ہیں ایک پاو ، کلونجی ایک پاو ، سبزچائے ایک پاو ، چھلکا اسپغول ایک پاو ، چاروں اشیا ءکو با ریک پیس لیں ۔ استعمال دن میں 4 مر تبہ آدھی چمچی پانی کے ساتھ ۔ یقین اور اعتما دکے ساتھ مستقل استعمال کریں۔ مزید تفصیل کے لیے ماہنامہ عبقری جون 2008 صفحہ نمبر 6 ضرور پڑھیں ۔ نظر بد دور کرنے کا مجر ب عمل (محمد ساجد اللہ سیفی ) مکرمی و محترمی جنا ب طارق محمود صاحب السلام علیکم !جنا ب والا نظر بد دور کرنے کا ایک عمل بھیج رہا ہو ں۔ امیدہے عبقری کے قارئین کو اس سے ضرور فائدہ ہو گا۔ یہ عمل میرے معمولات میں شامل ہے اور کسی قسم کے شک و شبہ سے مبرا ہے ۔ سب سے پہلے اس آیت مبا رکہ ” وَمَآ اَنفَقتُم مِّن نَّفَقَۃٍ اَونَذَر تُم مِّن نَّذرٍ فَاِنَّ اللّٰہَ یَعلَمُہ‘ط وَمَا لِلظّٰلِمِینَ مِن اَنصَارٍط“ (سورئہ بقرہ آیت نمبر 270 )کی زکوۃ 11 د ن تک ادا کریں اور یہ عمل نو چندی جمعرات کو شروع کریں ۔ 313مر تبہ ہر روز مندرجہ بالا آیت، اول آخر 11 مر تبہ درود شریف گیا رہ دن تک مسلسل پڑھیں ۔ گیا رہ دن کی پڑھائی مکمل کرنے کے بعد یہ عمل کام کرنے لگ جائے گا۔ اس کے بعد گیا رہ گیا رہ مرتبہ پڑھ کر دم بھی کر سکتے ہیں اور تعویذ بھی بنا کر دے سکتے ہیں ۔ نظر خوا ہ کتنی شدید کیو ں نہ ہو فوری اثر کرنے والا عمل ہے ۔ نو ٹ : گیا رہ دن پڑھائی کرکے اس کا ثواب مسلمین، مسلمات، مومنین مومنات اہل بیت رضی اللہ عنہ ، صحا بہ کرام رضی اللہ عنہ اور پوری امت مسلمہ کو بخش دیں اور کچھ مٹھائی بچوں میں تقسیم کرکے دعا کریں ۔ نظر بد دور کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ مریض کے قد کے برا بر 7 عدد دھا گے نا پ لیں اوراس کے بعد 7 مر تبہ مندرجہ بالا آیت مبا رکہ پڑھ کر دھا گہ کو سات گا نٹھیں لگائیں ۔ ہر گانٹھ پرمندرجہ بالا آیت 7 مر تبہ پڑھ کر دم کریں ۔ اسکے بعد دھا گے کوپلا سٹک میں بند کرکے مو چی سے چمڑے میں بند کر وا کر مریض کے گلے میں پہننے کے لیے دے دیں۔ ان شاءاللہ جب تک تعویذ مریض کے گلے میں رہے گا دو با رہ مریض کو کسی قسم کی نظر نہیں لگے گی ۔یہ عمل نظر بد کے لیے انتہائی مجرب المجر ب ہے صر ف ایک مر تبہ آزما کر دیکھ لیں ۔ کا لے ، پیلے اور سفید یر قان کا قرآنی علا ج (محمد ساجد اللہ سیفی ) یر قان سے چھٹکا را کے لیے بندہ کا بہت زیا دہ آزمایا ہوا عمل عبقری کے قارئین کی خدمت میں پیش ہے ۔پہلے اس عمل کو قابو کرنے کا طریقہ سیکھ لیں، اس کے بعد یہ عمل آپ کے قابو میں آجائے گا۔اس عمل کی زکوۃ یہ ہے کہ نو چندی جمعرات سے 11 دن مسلسل 313 مر تبہ بعد از نماز مغر ب یا عشاء313 مر تبہ سورئہ فاتحہ بسم اللہ کے ساتھ پڑھنی ہے ۔ درود شریف اول آخر 11دفعہ ہر روز پڑھنا ہے ۔ آخری دن اس تمام پڑھائی کا ثو اب جملہ انبیا ءعلیہ السلام ، تمام صحابہ اکرام رضی اللہ عنہ ، پیر و مر شد اور تمام امت مسلمہ کو ایصال ثواب کریں پھر دعامانگ کر عمل ختم کر نا ہے ۔ اس کے بعد یہ والا عمل آپ کے قابو میں آجائے گا۔ سفید اون جس سے سویٹر وغیرہ بنتے ہیں ۔ اس کے تین عد د دھا گے لے کر مریض کے قدسے نا پ کر(پاوں کے انگوٹھے تک نا پنا ہے ) ناپنے کے بعد دھا گو ں کے دونوں طرف کے سرے آپس میں جو ڑ کر یعنی ڈبل کر کے سات گانٹھیں لگا نی ہیں ۔ ہر گانٹھ پر 6 مر تبہ سورئہ فا تحہ پڑھنی ہے ۔ 6 مر تبہ پڑھ کر ایک گانٹھ لگا دیں ۔ اس طرح سات عدد گانٹھیں لگا نی ہیں۔ پھر وہ دھاگا مریض کے گلے میں ڈال دیں ۔ پرہیز : اگر مریض کو بخار ہے تو پرہیز کوئی نہیںہاں اگر مریض کو یر قان کسی بھی قسم کاہے توچکنی چپڑی اشیا ءاور گرم چیزو ں سے بھی پرہیز کروانا لازمی ہے ۔ مریض اگر پرہیز نہیں کر گے گا تو مو ت وا قع ہو جائے گی ۔ یہ دم فی سبیل اللہ کر نا ہے لیکن مریض کو چاہیے کہ دھاگہ استعمال کرنے سے پہلے 111 روپے غریبو ں میں تقسیم کردے تو بہت بہتر ہے ۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 665 reviews.