Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میری تالیفات اور ان کی وضاحت

ماہنامہ عبقری - مارچ 2019

اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔
چونکہ اس سے پہلے مختلف ادارے میری کتب شائع کرتے تھے اب اکثر کتب عبقری ادارہ شائع کررہا‘ مختلف اداروں نے بہت سے حوالے چھوڑ دئیے‘ یاد رکھیں! کتاب اگر حوالہ کے ساتھ ہو تو تحقیق‘ اور تالیف اگر حوالہ کے بغیر ہو تو سرقہ اور چوری شمار ہوتی ہے‘ اس لیے اب پھر سےمیں اپنی کتب کی غلطیاں خود نکال کر شائع کررہا ہوں تاکہ میری اور کتب کی اصلاح ہوتی رہے۔کتاب نمبر52:کشف اور پراسرار روحانی قوتوں کا حصول:میری زندگی کا ایک بڑا حصہ روحانی قوتوں کی طرف سفر کرتے گزرا ہے کچھ قدم قبرستانوں‘ ویرانوں اور جنگلوں کی طرف بھی اٹھے ہیں۔ وہاں کیا دیکھا؟ کیا پایا؟ زندگی اورحالات کی عجیب و غریب کہانیاں پھر حاصل کیا ہوا؟ یہ ایک الگ داستان ہے‘ جو کچھ طویل بھی اور انوکھی بھی ہے بلکہ بعض واقعات ناقابل فراموش اور ناقابل یقین ہیں۔ اس کتاب کی تالیف میں بندہ نے مختلف ماہرین فن کے تجربات بھی یکجا کیے ہیں۔ بس ایک بات پیش نظر رہے کہ اگر کوئی عمل شریعت اور اسلام سے متصادم ہے تووہ میرا نہیں کسی تجربہ کار کا ہوسکتا ہے میری تو اول سے آخر یہی خواہش رہی ہے کہ آپ قرآن و سنت سے رہبری حاصل کریں بس اسی میں نجات کامیابی اور سرخروئی ہے۔ اس کتاب کی تالیف میں جن محترم شخصیات کی تحریروں اور کتب و رسائل سے رہنمائی حاصل کی ان کے نام درج ذیل ہیں:۔ سلطان محمود آشفتہ۔ سید سلیمان شاہ گیلانی۔ حسین ثاقب۔ مسز اشرف۔ سراجی نظامی۔ شمیم اختر۔ صلاح الدین ناسک۔ مسعود فارابی۔ ملک حبیب اللہ۔ رسائل: سیارہ ڈائجسٹ۔ حکایت۔۔نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔(ایڈیٹر)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 357 reviews.