محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! گزشتہ چھ سال سے ماہنامہ عبقری پڑھ اور آ پ کے درس سن رہا ہوں۔ میرے پاس بلڈکینسر کیلئے ایک انتہائی مجرب نسخہ ہے جو میں قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں۔ھوالشافی: یاقوت اعلیٰ قسم ایک تولہ‘ عقیق اعلیٰ قسم ایک تولہ‘ عرق گلاب سہہ آتشہ حسب ضرورت۔ طریقہ: ایک کپ عرق گلاب لے کر درج بالا دونوں اشیاء ایک کڑاہی میں گرم کرکے چمٹہ سے پکڑ کر عرق گلاب میں ٹھنڈا کریں‘ پھر گرم کرکے دوبارہ عرق گلاب میں ٹھنڈا کریں‘ اس طرح 21 مرتبہ کریں‘ ہر تین بار کے بعد عرق تبدیل کریں۔ آخری بار مبالغہ کی حدتک کھرل کریں۔ بس تیار ہے۔ مقدارخوراک: ایک چاول خمیرہ گاؤبان عنبری جواہردار میں ملا کر صبح وشام ایک ایک خوراک لیں۔ ایک ماہ میں واضح فرق سامنے آئے گا۔ انتہائی مجرب نسخہ ہے۔ ضرور آزمائیں۔(حکیم نعمت اللہ شاہ‘ سوات)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں