ذرا دیکھیں! میرا بچہ پاس کیوں نہیں ہوتا: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میرا ایک ہی بیٹا ہے میں اس کی وجہ سے بہت پریشان ہوں‘ وہ اس لیے کہ ایف اے کے پیپرز پانچ چھ دفعہ دے چکا ہے مگر ہر مرتبہ فیل ہوجاتا ہے‘ کسی نہ کسی مضمون میں رہ جاتا ہے‘ اس بار بھی اس نے دو مضمون کے پیپرز دئیے ہوئے ہیں۔ آخر کیا وجہ ہے کہ یہ کیوں پاس نہیں ہوتا‘ میں بہت پریشان ہوں ایک ہی میرا بیٹا ہے وہ لائق نکلے‘ آپ اس کیلئے مجھے کوئی وظیفہ بتائیے جو ہم پڑھتے رہیں تاکہ یہ کامیاب ہوجائے۔ (والدہ (ف)‘لاہور)
جواب:آپ اور آپ جیسی جتنی بھی مائیں اپنے بچوں کی کامیابی کیلئے فکرمند ہوں ان سب کیلئے درج ذیل وظیفہ لکھا جارہا ہے۔ اس دعا کے اول و آخر درود پاک پڑھنا ہے۔ دعا کو سات دفعہ پڑھنا ہے اور آخری دفعہ آخرمیںوَ بَارِکْ وَسَلِّمْکا اضافہ بھی کرنا ہے‘ دعا یہ ہے۔ اَللّٰھُمَّ نَوِّرْ قَلْبِیْ بِعِلْمِکَ وَاسْتَعْمِلْ بَدَ نِیْ بِطَا عَتِکَ سارا دن کھلا پڑھیں۔جتنا زیادہ یقین اور توجہ سے پڑھیں گے اتنا اچھا بچے کا رزلٹ آئے گا۔
خدارا مجھے پریشانیوں کا حل بتائیے: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میں عبقری رسالہ ہرماہ بڑے شوق سے پڑھتا ہوں جس میں مختلف مسائل اور پریشانیوں کا حل موجود ہوتا ہے‘ اس لیے آج میں اپنا مسئلہ لے کر حاضر ہوا ہوں‘ میری اس پریشانی نے میرے گھر والوں کو بھی پریشان کررکھا ہے‘ وہ پریشانی میری نوکری کی ہے‘ ایک جگہ سرکاری ملازمت کے لیے درخواست دی ہے‘ انٹرویو سب کچھ ہوچکا ہے لیکن چار ماہ ہوگئے ہیں کہتے ہیں کہ سٹے ہوا ہے‘ جب سٹے ختم ہوگا تو لیٹر بھی جاری ہوجائےگا‘ اس وجہ سے میں ہروقت پریشان رہتا ہوں جس کی وجہ سے میری طبیعت بھی کافی خراب ہوچکی ہے کیونکہ مجھے نوکری کی اشد ضرورت ہے‘ اس لیے مہربانی فرما کر مجھے کوئی عمل یا وظیفہ بتادیں۔ (علی رضا‘ وہاڑی)
جواب:تمام بیروزگار افراد کیلئے دو عمل دئیے جارہے ہیں۔ ان شاء اللہ ان اعمال کی بدولت آپ کے مسائل حل ہوجائیں گے۔ پہلا عمل:ہر نماز کے بعد اول و آخر درود شریف کے ساتھ سورۂ والضحیٰ اس ترتیب سے پڑھیں کہ سورۂ والضحیٰ میں نو (ک) ہیں ہر ک پر نو مرتبہ یَاکَرِیْمُ پڑھنا ہے۔ یہ عمل نو دن کریں۔ نو دن میں ملازمت نہ ملے تو اٹھار ہ دن کرلیں ان شاء اللہ جلد ملازمت مل جاتی ہے۔یہ عمل بے شمار کا آزمودہ ہے۔
دوسرا عمل: فجر کی نماز کے بعد اول و آخر 21 مرتبہ درود شریف اور درمیان میں چاروں قل پڑھیں‘ ظہر کی نماز کے بعداول وآخر بائیس مرتبہ درود شریف اور درمیان چاروں قل پڑھیں‘ عصر کی نماز کے بعد اول وآخر تئیس مرتبہ درود شریف اور درمیان میں چاروں قل پڑھیں‘ مغرب کی نماز کے بعد اول و آخر چوبیس مرتبہ درود شریف اور درمیان میں چاروں قل‘ عشاء کی نماز کے بعداول و آخر درودشریف اور درمیان میں چاروں قل ایک مرتبہ پڑھیں۔ یہ عمل اکتالیس دن کرنا ہے۔ انشاءاللہ بہت جلد نوکری مل جاتی ہے۔
اکلوتاجوان بیٹا اندھا ہوگیا‘ کچھ بتائیے: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرا اکلوتا بیٹا ہے جو کہ شادی شدہ ہے‘ اس کی دونوں آنکھوں میں کالا موتیا اتر آیا ہے‘ آپریشن کروایا‘ نظر چلی گئی ہے‘ بالکل نظر نہیں آتا‘ یعنی اندھا ہوگیا ہے‘ نوکری بھی چلی گئی ہے‘ بہت پریشانی ہے‘ کوئی وظیفہ بتائیے کہ نظر بحال ہوجائے اور اس کے مالی حالات بھی بہتر ہوجائیں۔ (ایک دکھی باپ‘راولپنڈی)
جواب:آپ ‘ آپ کا بیٹا اور آپ کے تمام گھر والے سارا دن وضو بے وضو روزانہ ہزاروں کی تعداد میں حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ سخت تصور کے ساتھ پڑھیں۔ ہر فرد اس کے بے شمار سوا لاکھ پڑھے۔ ان شاء اللہ اللہ کریم نے چاہا تو آپ کے بیٹے کی آنکھوں کی روشنی لوٹ آئے گی۔
بیٹی کے روحانی مسائل: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میری بیٹی کی گردن اور پیٹ پر عجب طرح کی خارش ایک ماہ سے ہے‘ گردن کے چاروں طرف‘ اس کے دماغ پر دائیں طرف اوپر سوئیاں اور کومن پن جیسی چیزیں اکثر نمودار ہوجاتی ہیں‘ ایسی بہت سی چیزیں ہورہی ہیں۔ان سب چیزوں کی وجہ سے اس کی صحت بہت خراب‘ خون کی انتہائی کمی‘ اعصابی کمزوری اب حد سے زیادہ ہوگئی ہے۔ خدارا اسے کوئی وظیفہ یا عمل بتائیے ہم بہت پریشان ہیں۔ (ش،ش)
جواب:آپ اور آپ کے تمام گھر والے بیٹی کا تصور کرکے صبح و شام گیارہ تسبیح یَاقَہَّارُ کی اول و آخر گیارہ مرتبہ درودشریف کے ساتھ پڑھیں۔اس کے علاوہ سارا دن کھلا پڑھیں۔ ان شاء اللہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔
بیٹیوں کو سکون نہیں: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میں امید کرتا ہوں کہ آپ اللہ تعالیٰ کے فضل سے خیریت سے ہوں گے‘ میری چار بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں‘ سب سے بڑی بیٹی کی شادی ابھی تک نہیں ہوئی اس کے بعد تین چھوٹی بیٹیوں کی شادی کرچکا ہوں‘ سب سے چھوٹی بیٹی کی شادی کامیاب نہیں ہوئی‘ جس میں ہمارے دشمنوں کا ہاتھ تھا اور دو جو شادی شدہ ہیں وہ اپنے گھر میں شدید پریشانیوں کا شکار ہیں۔ دو بیٹے پڑھے لکھے ہیں مگر کہیں نوکری نہیں ملتی‘ ہم لوگ کافی عرصہ سے کالے جادو کے شکار ہیں‘ آج تک کہیں سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ کالے جادو کی وجہ سے مجھ پر اور میری بیوی بچوں پر گندے پانی کے چھینٹے آتے ہیں۔ جس کی وجہ سے میرا سارا گھر پکڑا ہوا ہے اور مختلف بیماریوں کا شکار ہے۔ ہمارے گھرمیں پانی کا کنواں ہے ابھی بیس دن پہلے کنوئیں کے اوپر اور اس کے اردگرد اور پاس پودوں پر بھی گندے خون کے چھینٹے آئے جس کی وجہ سے ہم بہت پریشان ہیں۔ دشمن ایسے ظالم ہیں کہ دو یا تین ماہ بعد نیا جادو کردیتے ہیں جس کی وجہ سے نئی تباہی ہمارا انتظار کررہی ہوتی ہے۔ خدارا ہمیں جادو سے چھٹکارے کا علاج بتائیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر اور صحت کاملہ عطا فرمائے۔(م۔ر، فتح جنگ)
جواب:اَحْدَرْ سَصْطَعْ کَلْمُوْہصبح و شام313 مرتبہ اول وآخر درودشریف 7مرتبہ پڑھیں۔وضو بے وضو سارا گھر پڑھے۔جتنے زیادہ افراد پڑھیں گے اتنا زیادہ فائدہ ہوگا۔ اگر مسئلہ بہت مشکل ہو تو ہزاروں‘ لاکھوں کی تعداد میں پڑھیں۔ سوا لاکھ مرتبہ پڑھیں۔ ایک سوا لاکھ سے کئی سوا لاکھ کی تعداد بڑھائیں۔ باقی وظائف اگر آپ پڑھ رہے ہیں تو پڑھیں لیکن اس پر بہت زیادہ توجہ دھیان دیں۔ عمل مستقل مزاجی سے کریں چند دن کرکے گھبرا نہ جائیں۔ جتنی توجہ‘ دھیان ہوگا‘ اتنا نفع زیادہ ہوگا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں