Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حمل اور حاملہ کی حفاظت کیلئے 8 طاقتورروحانی عمل

ماہنامہ عبقری - مارچ 2019

ہر قسم کا درد دور کرنے کے لیے اوّل و آخر ایک دفعہ درود پاک درمیان میں یَااَللہُ شَافِیْ، یَااَللہُ مُعَافِیْ، یَااَللہ خَیْر، یَااَللہُ مَدَدْ، یَاسَلَامُ، یَاحَفِیْظُ ایک دفعہ تین دفعہ7 دفعہ پڑھیں دم کردیں۔ مجھے اجازت یافتہ عمل ہے۔ سب کو اجازت دیتا ہوں۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!دورا ن حمل حاملہ اور حمل کی حفاظت کیلئے لاکھ جتن کیے جاتے ہیں ۔ میرے پاس بھی آٹھ ایسے طاقتور روحانی راز ہیں‘ جو میں قارئین عبقری کی نذرکرتا ہوں۔ ان شاء اللہ یہ اعمال کرنےسے حمل اور حاملہ کی مکمل حفاظت رہتی ہے۔-1بلڈپریشر بڑھ جائے تو یَاقَوِیُّ گیارہ مرتبہ پانی پر دم کر کے پی لیں۔-2حاملہ کے پیٹ پر ہاتھ رکھ کر 99مرتبہ یَامُبْدِیُٔ یَاسَلَامُ حمل قرار پانے کے بعد روزانہ پڑھیں۔3۔ 41دن سورۃ کوثر کی تلاوت بعد از نماز فجر کریں۔4۔سورۃ الشمس کو 41مرتبہ بعد نمازاشراق پڑھیں اور پانی پر دم کرکے پئیں انشاء اللہ حمل محفوظ اور بچہ سلامت رہے گا۔5۔روزانہ 312دفعہ یَارَقِیْبُ کا ورد کریں اور سات دفعہ پانی پر پڑھ کر پئیں۔6۔’’یَامُغْنِیُ‘‘ (اے کسی کی پروا کرنے والے) اگر مرد 70مرتبہ پڑھ کر عورت کے پاس جائے تو انشاء اللہ کبھی بچہ ضائع نہ ہوگا۔7۔ جس عورت کا لڑکا زندہ نہ رہتا ہو۔ وہ اجوائن اور کالی مرچ دونوں چیزیں لیکر سوموار کے روز دوپہر کو 40دفعہ سورۃ الشمس اوّل آخر درود شریف پڑھ کر اس کو حمل کے شروع سے لیکر بچے کے دودھ چھڑانے تک مسلسل کھائے‘ انشاء اللہ بچہ محفوظ رہے گا ۔8۔بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِکو 61مرتبہ لکھ کر تعویذ بناکر پاس رکھیں ان شاء اللہ بچہ محفوظ رہے گا۔آسمانوں اور زمین کی سلطنت اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہے وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے جس کو چاہتا ہے بیٹیاں دیتا ہے جسے چاہتا ہے بیٹے دیتا ہے انہیں جمع کردیتا ہے بیٹے بھی اور بیٹیاں بھی اور جسے چاہتا ہے بانجھ کردیتا ہے وہ بڑے علم والا اور کامل قدرت والا ہے۔ (القرآن)
میرے آزمودہ روحانی و طبی نسخے قارئین کے نام
-1رش سے نکلنے کے لیے تین دفعہ سورئہ الم نشرح پڑھیں۔ 2۔نزلہ و زکام کا فوری علاج: امرود کے پتوں کو تھوڑے سے پانی میں بطور چائے اُبال کر استعمال کرنا۔3۔اگر بچھو بھڑ کاٹ لے تو پیاز کا پانی وہاں لگانا اس سے درد دور ہو جائے گا اور زہر اثر نہیں کرے گا میری زوجہ محترمہ نے آزمایا ہوا ہے۔4۔ہر قسم کا درد دور کرنے کے لیے اوّل و آخر ایک دفعہ درود پاک درمیان میںیَااَللہُ شَافِیْ، یَااَللہُ مُعَافِیْ، یَااَللہُ خَیْر، یَااَللہُ مَدَدْ، یَاسَلَامُ، یَاحَفِیْظُ ایک دفعہ تین دفعہ 7 دفعہ پڑھیں دم کردیں۔ مجھے اجازت یافتہ عمل ہے۔ سب کو اجازت دیتا ہوں۔5۔آسان وظیفہ سے مشکلات کا حل: ایک اللہ والےکے وعظ سے ملا ایک دفعہ اوّل و آخر درود پاک سات دفعہ اسماء حسنیٰ یَاسُبُّوْحُ یَاقُدُّوْسُ یَاغَفُوْرُ یَاوَدُوْدُ بہت فائدہ ہوا بے شمار تجربات ہیں۔ 6۔اخروٹ: ایک عدد اخروٹ کم از کم زیادہ سے زیادہ تین یا چار کھانے سے بہت طاقت ملتی ہے۔ ازواجی خوشیوں کے لیے کارآمد ہے۔ نہار منہ صرف ایک یا دو کھانے ہیں برسوں سے آزمودہ ہے۔-7ٹھنڈے پانی سے نہانے سے میرا زکام کا کھانسی اور نزلہ ٹھیک ہو جاتا ہے۔ ہوسکتا ہے اس کی خاصیت صرف میرے جسمانی نظام کے لیے ہو۔ مشورہ سے کریں۔ میں گرم پانی سے نہاتا ہوں تو نزلہ زکام کھانسی شروع ہو جاتی ہے۔ شوگر کنٹرول! آزمودہ تجربہ: اوّل و آخر گیارہ دفعہ درود ابراہیمی، ایک سو گیارہ مرتبہ سورۃ یاسین کی آیت سَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ ﴿یٰسین۵۸﴾ 2 بوتل پانی پر دم کریں سارا دن استعمال کریں 30 سے 35دن روزانہ کریں۔ انشاء اللہ شوگر نارمل ہو جائے گا اور ٹھیک ہو جائے گی۔(محمد افضل رفیق رحمانی، کامرہ اٹک)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 378 reviews.